Express News:
2025-04-07@22:27:53 GMT

عمران خان توہم پرست ہوگئے تھے، نعیم بخاری کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

اسلام آباد:

سینئر قانون دان نعیم بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان توہم پرست ہوگئے تھے۔

حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن اور عمران خان کو آج بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سب کے باوجود جو سچ اور حق ہے میں وہ بولتا ہوں اور یہ حقیقت ہے کہ عمران خان توہم پرست ہوگئے تھے۔

نعیم بخاری کے مطابق عمران خان کی توہم پرستی کا یہ عالم تھا کہ وہ دن، راستے اور حتی کہ کپڑوں کے بارے میں رائے دیتے اور انہیں اچھا یا برا مانتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں عمران خان کا مشیر ہوتا تو مشورہ دیتا کہ انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو ہاتھ بھی لگانا نہیں چاہیے تھا۔ 

نعیم بخاری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مردوں کو پہچان سکتے ہیں اور نہ ہی عورتوں کو، وہ فواد چوہدری کو کیسے منتخب اور بابر اعوان کو مشیر کیسے بناسکتے ہیں؟۔

انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا ملکیتی ہار آپ توشہ خانہ سے کیسے لے سکتے ہیں؟ بطور وزیراعظم کوئی پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ ریاست کی ملکیت ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں 

سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مزید سہولیات مانگ لیں۔ 

بشری بی بی نے وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاؤس میں مقیم رہی، اپنے بہتر معیار زندگی کی وجہ سے قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی حقدار ہوں۔

اپنی درخواست میں بشری بی بی نے کہا کہ بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو درخواست کی، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے  درخواست پر کان نہیں دھرے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بشری بی بی کے شوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسی جیل میں بہتر سہولیات کا حقدار قرار دیا گیا ہے، فریقین کو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی جائے۔

اس میں استدعا کی گئی کہ جیل رولز 1978 کے تحت بشری بی بی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں وفاق، سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنراسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے، بشری بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سینئر وکیل نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈ الا
  • عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں 
  • عمران خان توہم پرست ہو گئے تھے، مزار پر سجدہ بھی کیا، نعیم بخاری
  • عمران خان توہم پرست ہو گئے تھے: نعیم بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید
  • سینئر وکیل نعیم بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید
  • بلاول بھٹو جلسے میں کھڑے ہوکر پانی جیسے اہم مسئلے پر سیاست نہ کریں، عظمیٰ بخاری
  • عمران خان کے کہنے پر آرمی چیف سے رابطے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، اعظم سواتی کا انکشاف
  • عمران کیلئے ریلیف، امریکا میں مقیم پاکستانی، پی ٹی آئی کی بیک چینل کوششوں میں شامل ہوگئے
  • وزیراعظم چند دن میں ایک اور خوشخبری دیں گے: عظمیٰ بخاری