نواز شریف وزیراعظم اور آرمی چیف کو اعتماد میں لیکر ڈائیلاگ کا آغاز کروائے، سلیمان خلجی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سلیمان خلجی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے ڈائیلاگ کا راستہ اپنایا جائے۔ ریاست ماں کا کردار ادا کرے، حکومت ماہ رنگ بلوچ کو رہا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر نواب سلیمان خان خلجی نے کہا ہے کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو اعتماد میں لیکر بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے فوری طور پر ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ جلد ہی بلوچستان کے مسائل پر تمام قبائل کی کانفرنس بلائی جائے گی۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور جے ڈبلیو پی کے پرامن لانگ مارچ پر طاقت کا استعمال کرنے کی بجائے انہیں کوئٹہ آنے دیا جائے۔ ریاست ماں کا کردارادا کرتے ہوئے ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر خواتین کو قبائلی روایات کے مطابق چادر پہنا کر سردار اختر جان مینگل یا انکے اہل خانہ کے حوالے کرے۔ یہ بات انہوں نے آج سردار صدیق ہوتک، مرزا شمشاد، حسن خان اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
سلمان خلجی نے کہا کہ ہم جعفر ایکسپریس پر حملے اور دیگر واقعات میں بے گناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ حکمرانوں اور کالعدم تنظیموں سے کہتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال کی بجائے مل بیٹھ کر بلوچستان کے مسئلے کا حل نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 29 نومبر2022ء کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی کے بعد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اپیل کی تھی کہ بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اپنائی جائے، کیونکہ بلوچستان میں آباد تمام اقوام پرامن بلوچستان چاہتے ہیں۔ جس کے چند ماہ بعد "ری کونسیلیشن ان بلوچستان" کے نام سے حکومت نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس کے شرکاء میں چند قبائلی معتبرین شامل ہوئے، جنہیں شاید صرف سننے کیلئے بلایا گیا تھا۔ سیمینار کے معتبرین میں صرف حکومتی اور عوامی نمائندے شامل تھے، جنہیں بلوچستان سے زیادہ اپنے مفادات عزیز تھے۔
نون لیگ کے رہنماء نے کہا کہ بلوچستان کے حالات ہر لمحہ بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے بعد بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پرامن لانگ مارچ کا اعلان کیا۔ حکومت نے بی این پی رہنماؤں اور دیگر لانگ مارچ کے شرکاء پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کو لانگ مارچ کے شرکاء پر شیلنگ کی بجائے پھول برسانے چاہئے تھے، کیونکہ سردار اختر جان مینگل لانگ مارچ کے ذریعے امن کی راہ ہموار کرنے آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ہمیشہ سے ماں ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، آج ریاست کو چاہئے کہ وہ ماں ہونے کا حق ادا کرے۔ انہوں نے میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم اور آرمی چیف کو اعتماد میں لیکر بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ڈائیلاگ کا سلسلہ بلوچستان کے قبائلی عمائدین اور سیاسی قائدین کے ذریعے شروع کروائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار اختر جان مینگل کہ بلوچستان بلوچستان کے ڈائیلاگ کا لانگ مارچ نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف
پڑھیں:
ملکی معیشت کی ترقی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، نواز شریف
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کررہی ہے، مسلسل کوششوں سے ہی مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟
نواز شریف نے کہاکہ ملکی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت غریبوں کی زندگی میں آسان لانے کی پوری کوشش کررہی ہے، مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات 3 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے آپ کو خوشخبری سنانے آیا ہوں اور الحمدللہ وہ وعدہ پورا ہوا جو مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا۔ یہ بھی اعتراف کرنا چاہوں گا کہ اس سارے عمل میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی کی قیمتیں بجلی کے نرخ حکومتی پیکج سابق وزیراعظم ملکی معیشت مہنگائی نواز شریف وی نیوز