Islam Times:
2025-04-06@15:38:14 GMT

ہمارا اولین دشمن اسرائیل ہے، لبنانی آرمی چیف

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

ہمارا اولین دشمن اسرائیل ہے، لبنانی آرمی چیف

میدانی دورے کے دوران ملکی فوج سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی فوج کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کا بنیادی ترین دشمن اسرائیل ہے جو ملکی خودمختاری اور شہریوں کی سلامتی کیخلاف مسلسل جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے! اسلام ٹائمز۔ دوسری بارڈر رجمنٹ کی کمانڈ کے ساتھ لبنانی علاقے قاع میں واقع "قزحیا بیطار" اور "المشرفہ" نامی عسکری مراکز اور شام کے ساتھ واقع سرحد پر ہرمل کے علاقے میں 9ویں انفنٹری بریگیڈ سے وابستہ یونٹوں میں سے اپنے فیلڈ وزٹ کے دوران، لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے ملکی حفاظت میں لبنانی فوج کے کردار کو برقرار رکھنے اور اس کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ملکی سرحدوں پر اپنی ذمہ داری کے دائرے میں فوج کی یونٹوں کو درپیش مشکلات و چیلنجوں کو سنتے ہوئے، لبنانی فوج کے کمانڈر نے تاکید کی کہ لبنانی فوج کی کوششیں براہ راست ملکی سلامتی و استحکام پر اثر انداز ہوتی ہیں اور قومی خودمختاری کو خطرہ یا نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو روکتی ہیں۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنانی فوج "ملک کے تمام لوگوں سے تعلق رکھنے والا ایک جامع قومی ادارہ ہے" جنرل روڈولف ہیکل نے کہا کہ میں اسمگلنگ سے نمٹنے میں فوج کے مضبوط عزم و لبنان اور شام کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں اس کے مثبت کردار کی تعریف کرتا ہوں۔ جنرل ہیکل نے لبنانی فوج سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ لبنان کا پہلا و بنیادی ترین دشمن اسرائیل ہے جو لبنان کی خودمختاری اور اس کے نہتے شہریوں کی سلامتی کے خلاف مسلسل جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ لبنانی آرمی چیف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فوج، لبنانی سرزمین میں پیش آنے والے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے چوکس ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لبنانی فوج کے کہ لبنان

پڑھیں:

راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات

انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس راجا رفعت مختار کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل کرنے کی نیت نہیں تھی، اداکارہ نادیہ حسین

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 21 گریڈ کے پولیس سروس کے افسر راجا رفعت مختار کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا جو اس وقت بطور آئی جی موٹروے پولیس خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اسی طرح گریڈ 20 کے پولیس سروس افسر وقار الدین سید کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ایف آئی اے میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیے: سمندری راستے لوگوں کو یورپ بھجوانے والے 3 ملزمان گرفتار

وقار الدین سید کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈی جی ایف آئی اے ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی راجا رفعت ڈی جی ایف آئی اے وقار الدین سید

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف: اپنی خودمختاری اور ترقیاتی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، چین
  • معیشت کی بہتری میں آرمی چیف کا بھرپور کردار ہے، مزید خوشخبریاں آئیں گی، وزیراطلاعات
  • مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف اولین ترجیح، مشن جاری رکھیں گے، فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہوتے ہیں: وزیراعظم
  • سہولت بازاروں سے خریداری پر عوام کو ایک ارب گیارہ کروڑ کی بچت، خدمت اولین ترجیح: مریم نواز
  • حماس کی جانب سے اپنے سینئر کمانڈر کی شہادت کی تصدیق
  • راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات
  • پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ؛ کور کمانڈر کانفرنس
  • چینی پر عوام دشمن پالیسی
  • جنوبی لبنان میں ایک کار پر صیہونی فوج کا ڈرون حملہ