اگر آج بھی مسلمان بیدار نہ ہوئے تو عالم کفر ایک ایک کر کے تمام مسلمان ممالک کو کھا جائے گا، قاری ہدایت اللہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران کا خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ان خیالت کا اظہار انہوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج بھی مسلمان بیدار نہ ہوئے تو عالم کفر ایک ایک کر کے تمام مسلمان ممالک کو کھا جائے گا، ایسے حالات میں عالم اسلام خصوصا مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے اور ظلم و بربریت کے خلاف کھڑے ہونا ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ کی عمرہ زائرین کو ہدایت
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ طواف کے دوران حجر ا سود کے قریب زیادہ دیر رک کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ وزارت نے ایکس اکاؤنٹس پر جاری بیان میں کہا کہ عمرہ زائرین طواف کرتے وقت حجر ا سود کے قریب رک جاتے ہیں یا وہاں کھڑے ہوجاتے ہیں جس سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے اور یہ چیز رش کا سبب بنتی ہے۔
وزارت کے مطابق حجر ا سود کے پاس کھڑے ہوکر طواف کے راستے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں بلکہ دیگر عمرہ زائرین کا خیال رکھتے ہوئے اس سے بچیں، اس طرح آپ اور دیگر عمرہ زائرین ذہنی سکون و اطمینان کے ساتھ طواف مکمل کرسکیں گے۔