سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نےسمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد تنویر اور غلام غوث کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم محمد عمران نے شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 72 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین سمگل کی کوشش کی۔شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آگئے۔

مزید پڑھیں: ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزم محمد تنویر سال 2019 سے اشتہاری اور نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل ہے۔ملزم کے خلاف متعدد شہریوں کو ترکی کے راستے یورپ بھجوانے کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم غلام غوث نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے یونان بھجوانے کی غرض سے 17 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یورپ بھجوانے شہریوں کو کے راستے

پڑھیں:

قصور: شادی میں ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو

قصور پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق قصور کے نواحی علاقے چونیاں میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں کی جانب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

حیدرآباد: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 13 سالہ لڑکا جاں بحق، دولہا زیر حراست

حیدرآباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جانبحق ہوگیا، دلہے کوحراست میں لے لیا گیا۔

فائرنگ کی نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر واقعے کا  مقدمہ درج کر لیا ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • سمندری راستے لوگوں کو یورپ بھجوانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • لاہور: دوست کو نہر میں دھکا دیکر قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار
  • بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے والا مفرور ملزم گرفتار
  • زیارات کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار
  • راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار
  • کراچی: اہم ادارے کے افسران سمیت عام شہریوں کو اغواء کرنیوالے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • قصور: شادی میں ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار
  • 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • لاہور میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، آشنا سمیت دو ملزمان گرفتار