2025-04-19@11:10:15 GMT
تلاش کی گنتی: 2300
«پیشوا کا اعلان»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا دور کیا تو مریضوں اور ان کے لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے .جس پر انہوں نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور میڈیکل سپرنٹنڈںٹ (ایم ایس) میو اسپتال کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میو اسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے. اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں، جو عوام...
فائل فوٹو قومی ایئر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 10 پروازیں منسوخ، 1 متبادل منتقل جبکہ 16 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 300، 301 منسوخ کر دی گئیں۔کراچی سے پشاور کی پروازیں پی کے 350، 351 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد، پشاور سے شارجہ کی پروازیں پی کے182، 257 منسوخ ہو گئی ہے۔ قومی ایئر لائن، تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے تبدیل کرنے کی منظوری قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر کے مطابق تبدیلی کی اصولی منظوری دے دی گئی۔...
سٹی 42 : پہاڑی علاقوں کی جانب فضائی سفر کرنے والوں اور بیچلر ڈگری رکھنے والے ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے کہ ایئربلیو ایئرلائن نے سیاحتی پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد سے سکردو پروازوں کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایئرپورٹ پر نئے سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر کونسلر ٹرمینل کسٹمر سروسز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مسافروں کوسیاحتی پروازوں کےمسافروں کوسہولیات فراہمی کیلئےکیاگیا ۔ پاک...
اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،7کاروائیوں میں نائجیرن باشندے اور خاتون سمیت8ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ کاروائیوں میں3کروڑ81لاکھ سے زائد مالیت کی 406.98 کلو گرام منشیات برآمد، مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 450گرام چرس برآمد، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے35کوکین بھرے کیپسولز برآمد، بلوچستان میں پشین کے غیر آباد علاقے سے 360 کلو چرس برآمد، مصری بانڈہ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21.6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتارہوئے۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے...

’تنقید کرنے والے احتیاط کریں، جواب ملا تو مشکل ہوجائے گی‘، بابر اعظم کے والد کا بیٹے کو ڈراپ کرنے پر شدید ردعمل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کہا ہے کہ ’تنقید کرنے والے احتیاط کریں، جواب ملا تو مشکل ہوجائے گی۔ بابر اعظم کے والد نے بیٹے کو ڈراپ کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ باس از آل ویز رائٹ۔ یہ بھی پڑھیے’پیسے نہیں ہوتے تھے، میں بابر سے جھوٹ کہتا کہ میں نے کھانا کھا لیا اور بابر مجھ سے‘، والد بابر اعظم ’(بابر اعظم) آئی سی سی کی ٹونٹی 20 آف دا ایئر ٹیم کا رُکن منتخب ہونے اور کیپ ملنے کے باوجود ڈراپ ہوا، کوئی بات نہیں۔ نیشنل ٹی 20 اور پی...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتوں میں درکار ہنر اور کھپت کے مطابق تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعظم منصوبے پر عمل درآمد کے عمل کی خود نگرانی کریں گے جبکہ اس حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کے لیے مقامی صنعتوں سے مسلسل روابط اور افرادی قوت کے بین الاقوامی اداروں کی کھپت کو مد نظر رکھنے جبکہ مقامی صنعتوں میں درکار ہنر کے حوالے سے ایک جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا سب سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) برسلز میں بدھ کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنما شامل ہوں گے۔ حالانکہ ہنگری نے کییف کی حمایت میں بیان کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے ان رہنماؤں کے اظہار یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکی مدد کے بغیر یورپ اپنا دفاع کیسے ممکن بنا پائے گا؟ یہ میٹنگ دفاعی پالیسی کے فیصلے کے ایک ڈرامائی پس منظر میں ہو رہی ہے۔ یورپ کو خدشہ ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے والا روس یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک پر اگلا حملہ کر سکتا ہے اور موجودہ سیاسی حالات میں...
کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے گلی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 گلی نمبر 4 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 38 سالہ مرزا ساجد بیگ ولد ریاض بیگ کے نام سے کی گئی۔ مقتول لائنز ایریا کا رہائشی اور نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ تھا۔ واقعے کے وقت مقتول مزکورہ علاقے کی گلی میں بطور سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ علاقہ...
ٹرمپ کی آخری وارننگ، یرغمالیوں کی عدم رہائی پر حماس کے خاتمے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے حماس کو آخری وارننگ دیدی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پوسٹ میں کہا کہ میں اسرائیل کو ہر وہ چیز فراہم کر رہا ہوں جو اسے اس کام کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے، اگر آپ نے میرے کہنے کے مطابق عمل نہ کیا تو حماس کا کوئی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔ یہ بات چند گھنٹے بعد سامنے آئی جب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی...
چین کی قومی مقننہ کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بیجنگ (شِنہوا)چین کی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کا تیسرا اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگیا۔ بدھ کی صبح شروع ہونے والے اس افتتاحی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔وزیراعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ قانون سازوں نے قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے 2024 کے منصوبے پر عملدرآمد اور 2025 کے مسودہ منصوبے کے ساتھ ساتھ 2025 میں قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے مسودہ منصوبے پر ریاستی کونسل کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔انہوں نے 2024 کے لئے مرکزی اور...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست بچائی، حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا کریڈٹ وزیراعظم اور اتحادیوں کو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کا تسلسل برقرار رہتا تو ہم ملائیشیا سے آگے نکل جاتے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست بچائی، حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملک کو ڈیفالٹ سے...
پشاور: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی بیٹی ملالہ یوسفزئی نے خیبرپختونخوا میں اپنے آبائی علاقے کا دورہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر والد کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ پہنچی اور پھر اپنے گاؤں کا دورہ بھی کیا۔ ملالہ یوسفزئی کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ افسران نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی بیٹی سے ملاقات کر کے انہیں اُن کی ہی پوٹریٹ تحفے میں دی۔ ملالہ یوسفزئی نے آبائی شہر اور علاقے میں مصرف ترین دن گزارا اور مکینوں سے ملاقاتیں کیں۔ اُن کی آمد کا مقصد رمضان المبارک میں اپنے علاقے کے لوگوں کو مدد فراہم کرنا تھی۔

شہباز شریف سے یو اے ای اور الیریا گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرےگی۔ ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد حماد الشمسی سمیت الیریا اور IFZA کے عہدیداران شریک تھے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت فری پلاٹ سکیم کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 3مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے اور ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے...
کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تھانوں اور مقدمات پر پولیس کارروائی کا مجموعی ریکارڈ کا اندراج آن لائن کر دیا جائے۔ آئی جی آفس سے جاری بیان کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم(پی ایس آر ایم ایس) کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز، اسٹیبلشمنٹ، ہیڈکوارٹرز، آئی ٹی، فائنانس، انوسٹی گیشن کراچی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز کی جانب سے پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم پر...
بیجنگ: چین کی قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگیا۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر سے تمام اقلیتی قومیتوں اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے این پی سی کے تقریباً 3000 نمائندے شریک ہیں۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران این پی سی کے نمائندے حکومت کی ورک رپورٹ سنیں گے اور اس پر نظرثانی کریں گے، گزشتہ سال کی کامیابیوں کا جائزہ لیں گے اور نئے سال میں قومی ترقی کا خاکہ تیار کریں گے۔ اجلاس میں قومی اقتصادی و سماجی ترقیاتی منصوبے کی رپورٹس، مرکزی اور مقامی حکومتوں کی بجٹ رپورٹس اور سپریم عوامی عدالت اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کے کام...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولش خاتون کی بیٹی کی حوالگی کی درخواست پر بچی کے والد عدیل خان اور بیٹی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پولش خاتون اننا مونیکا کی بیٹی انیتا مریم خان کی حوالگی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے بچی کے والد عدیل خان اور بیٹی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران والد عدیل خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کراچی کے رہائشی ہیں اور یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ انہوں نے دلائل...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے کلیکٹر کسٹمز محمد عامر تھہیم کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ایف بی آر کے کلیکٹر کسٹمز محمد عامر تھہیم کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست منظور کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر راجہ عبدالقدیر، وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل عرفان پیش ہوئے ۔ تحریری فیصلے کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے متبادل فورم موجود ہونے کے باعث درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹیشنر پاسپورٹ رولز کے تحت ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی...
ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے۔ پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں بلکہ طاقت سے پاس کروائے، کام کچھ نہیں کیا اور اشتہارات میں اربوں روپے خرچ کر دئیے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے، کچھ لوٹے کچھ بگوڑے اس میں شامل ہے، ملک قرضوں میں ڈوب...
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 12پروازیں منسوخ اور4 تاخیر کا شکارہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110،کراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 408 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی...
سعید احمد: فلائی جناح نے اپنے بین الاقوامی روٹس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے لاہور سے بحرین کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 28 مارچ سے لاہور سے بحرین کے لیے پروازوں کا آغاز متوقع ہے۔فلائی جناح کی طرف سے لاہور سے بحرین کے لیے کرایہ 87,999 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے بحرین کی پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز آپریٹ کی جائیں گی جبکہ بحرین سے لاہور کی پروازیں جمعرات اور ہفتے کو آپریٹ ہوں گی۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت اس کے علاوہ فلائی جناح لاہور سے مسقط کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔...
ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گھنٹہ انتالیس منٹ اکتیس سیکنڈ طویل ترین خطاب کیا، اس سے پہلے طویل ترین خطاب بل کلنٹن نے کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے خطاب میں اپنے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوایس ایڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن تھی جسے ختم کردیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاناما کینال...
— فائل فوٹو نواب شاہ میں سرہاری روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص نادرا میں ملازم تھا۔حادثے میں ملوث ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس نے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
چین نے کہا ہے کہ امریکا چینی درآمدات پر ٹیرف بڑھانے کے لیے فینٹینائل ڈرگ کو ایک معمولی بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور ’اگر امریکا جنگ چاہتا ہے، چاہے وہ ٹیرف ہو یا تجارتی جنگ، بیجنگ آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان کا یہ بیان نیویارک ٹائمز کی جانب سے منگل کے روز پوچھے گئے سوال کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں امریکا کی جانب سے چین سے آنے والی بیشتر اشیا پر ٹیرف میں مزید 10 فیصد اضافے پر ردعمل کا تقاضا کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ مؤخر،...
لاہور میں خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ بعض پاکستانی سیاستدان اور مقتدر شخصیات اسرائیل نواز اور یہودی شخصیات سے رابطہ رکھتی ہیں، یہ عناصر میڈیا میں چرب زبانی کیساتھ جھوٹا بیانیہ گھڑ رہے ہیں، تاکہ عوام کو گمراہ کر سکیں۔ ایک مخصوص طبقہ براہِ راست اسرائیل سے منسلک ہے۔ خود اسرائیلی اخبارات اعتراف کر چکے ہیں کہ پاکستان میں بعض بڑے سیاستدان اور مقتدر شخصیات اسرائیل نواز ہیں، اور ان کے یہودی خاندانوں سے روابط ہیں، ان کا کام پاکستان میں صیہونیت کیلئے فضا ہموار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایک نیا فتنہ سر اٹھا...
پشاور: خیبر پختونخوا میں آج بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی برقرار ہے۔ اُدھر کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ میں منفی 3 اور پاراچنار میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چترال لوئر میں درجہ حرارت صفر جب کہ دیر بالا میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک صوبے میں خشک اور سرد موسم کا سلسلہ...
فائل فوٹو۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بنوں کینٹ میں دھماکوں کے باعث کینٹ سے ملحقہ عمارتوں کی چھتیں گرگئیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد حملے میں ناکام رہے۔پشاور سے جاری بیان میں انکا کہنا تھا کہ تمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، دھماکوں کے نتیجے میں قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے، واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا ملک دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کی انکوائری...
برطانوی ہائی کمشنر اور سپیکر پختونخوا اسمبلی کی ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے، پارلیمانی شفافیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ، برطانوی ہائی کمشنر کی سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی سے سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل اور طارق سعید، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں...
بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی اور حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد گھبراگئے، بارود سے لدی گاڑیاں دیوار سے ٹکرا دیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائی، مختلف انٹری پوائنٹس پر سیکیورٹی عملے نے 6 خارجیوں کو ہلاک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے انٹری پوائنٹس پر دیگر دہشت گردوں کو بھی گھیرلیا، بارود سے بھری...

بنوں کینٹ پر دہشت گردی کا حملہ ناکام،6خوارجی جہنم واصل ، دھماکے سے مسجد کو نقصان ، شہادتوں کی اطلاعات
بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔...
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرائی جارہی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب دیا۔عدالت عالیہ اسلام آباد میں جمع کرائے گئے جواب میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر مکمل عمل ہورہا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرائی جارہی ہے، اگرچہ جیل رولز میں ملاقات کرانے کا ذکر موجود نہیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا...
قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ محمد رضوان ون ڈے کی قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا ٹی ٹوینٹی کے کپتان ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ون...
بیجنگ: 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے متعلق 4 مارچ کو عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں این پی سی کے ترجمان لو چھین جیئن نے اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی کے امور کے بارے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان نے بتایا کہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس 5 مارچ کی صبح شروع ہوگا اور 11 مارچ کی سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگا۔ سات روزہ اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 3 کل رکنی اجلاس منعقد ہوں گے۔
بیجنگ : چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال منگل کے روز شروع گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 34 شعبوں بشمول معیشت، ثقافت، تعلیم اور ماحولیاتی وسائل سے وابستہ 2100 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت سے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں گے ۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چین کا ایک بنیادی سیاسی نظام ہے (جسے مختصر طور پر “سی پی پی سی سی سسٹم” کہا جاتا ہے)۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں، عوامی تنظیموں، اقلیتی قومیتوں اور معاشرے کے تمام شعبوں کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ کپتانوں کا انتخاب بھی کر لیا۔ ساتھ ہی چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ بھی کرلیا گیاہے . فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سعود شکیل سمیت 6 کھلاڑیوں کو ڈراپ اور شاداب خان کی بطور نائب کپتان ٹی ٹوئنٹی میں واپسی ۔ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کو بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ہی کپتان برقرار...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ کپتانوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کو بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، 4بڑے کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ اسی طرح، عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان...
چین کی جانب سے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت تجارت اور ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان کیا۔ اس سے قبل امریکی حکومت نے فینٹانل کی بنا پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی تمام چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ منگل کے روزچینی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے حالیہ اضافی ٹیرف اقدامات کے تناظر میں ڈبلیو ٹی او تنازعات تصفیہ میکانزم کے تحت امریکہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ چین ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اپنے جائز حقوق اور مفادات...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کردیا۔پی سی بی نے منگل 5 مارچ کو ہونے والے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ و جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی، شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کر سکیں گے۔شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جب کہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس7مارچ کو طلب کر لیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس 7 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے، دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرنے تک خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔ صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری...

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی، مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا، نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،بتایاگیا ہے کہ ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔پرواز کے 200 مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میںمختلف وجوہات کی بناءپر کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کراچی جانے والی 3 پروازوں میں 6 سے 7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ اسی طرح...
دورہ نیوزی لینڈ کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاداب خان کو سونپے جانے کا امکان ہے، محمد رضوان ون ڈے اسکواڈ کے کپتان برقرار رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو بطور ہیڈ کوچ برقرار رکھا جائے گا جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال روانہ نہ ہوسکی۔200 کے قریب متاثرہ مسافروں نے ایئرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا، مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت کا کامیاب پہلا سال, ایک برس مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کی کارکردگی کے جائزے کے لیے خصوصی اجلاس طلب،آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے. وزیراعظم اور کابینہ، عوام کے سامنے ایک سال کی کارکردگی پیش کریں گے. اجلاس میں متعلقہ وزراء، خزانہ، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے. خصوصی اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول کاروباری حضرات، چیمبرز کے نمائندگان، خواتین، طالب علموں اور دیگر شعبوں سے شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے، تاکہ وہ اجلاس کا خود مشاہدہ کریں اور پچھلے ایک سال میں حکومتی...
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔ نیو اسلام آباد اٸیر پورٹ پر دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔ سراپا احتجاج 200 کے قریب مسافروں نے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ ائیرلائن کا عملہ ائیرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔
سٹی 42: وادی نیلم میں تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی نیلم؛ وادی نیلم میں شدید برفباری کے باعث کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، ڈی ای او نیلم کے مطابق کل بروز منگل ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نیلم: برفباری کے باعث راستوں کی بندش کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نیلم؛ موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کل کیاجائے گا، کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
عمران خان کے شفاف ٹرائل تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ کے باہر بلانے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کاسلسلہ بحال کرنے تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشری بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے، دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم ہے کہ عمران خان کیساتھ ذاتی معالج مل سکتاہے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہے، لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 24 نومبر 2024 کو اسلام آباد کی جانب مارچ بھی کیا تھا، تاہم وہ وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے میں ناکام رہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، ملاقات کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی نے احتجاج کا عندیہ دیدیا اب خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن مینا خان آفریدی نے عمران خان کی رہائی تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر بلانے کی تجویز دے دی ہے۔ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران...
قومی ٹیم کے ٹی 20اسکواڈ سے بڑے ناموں کی چھٹی، رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تاحال نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا فیصلہ نہ ہوسکا اور عاقب جاوید بطور ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہونگے۔ذرائع نے بتایاکہ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاداب خان کو دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی کردی گئی جبکہ محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان...
پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کابینہ اراکین سے پارٹی عہدے چھڑوادیے جائیں گے، مشعال یوسفزئی کا دعویٰ پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کے احکامات ہیں کہ حکومتی کابینہ میںٰ شامل رہنما پارٹی عہدوں پر فائز نہ رہیں۔ اعلامیے کے مطابق ان عہدوں کے لیے نئی تقرریوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کاسلسلہ بحال کرنے تک خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔ صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے، دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم ہے کہ عمران خان کیساتھ ذاتی معالج مل سکتاہے لیکن اسلام آبادہائیکورٹ کے احکامات کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، جوظلم ہماری پارٹی و قائد کے ساتھ ہورہا ہے اس کیخلاف ہر دروازہ کٹھکٹھایا، احتجاج کا بنیادی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں انہوں نے خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نے نائب وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو رمضان کی مبارکباد دی۔ نائب وزیراعظم نے بھی سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر مبارکباد دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)پرانے زمانے میں جب لوگوں کے پاس گھڑیاں نہیں ہوتی تھیں تو وہ مختلف طریقوں سے سحری اور افطاری کے اوقات کا تعین کرتے تھے لیکن جدید دور میں نئی ٹیکنالوجی آنے سے پرانی روایات معدوم ہوتی جا رہی ہیں، ایک وقت تھا جب سحری اور افطاری کے وقت ڈھول یا گولے بجا کر اطلاع دی جاتی تھی لیکن اب یہ سلسلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں آج بھی افطاری و سحری کے وقت گولا بجانے کی روایت زندہ ہے جو پچھلے 200 سالوں سے چلی آ رہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں سحری اور افطار کا اعلان آج بھی گولا بجا کر روایتی انداز میں کیا جاتا...
لاہور: محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں (نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کروا لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جنگلی جانوروں اور نایاب پرندوں کی حفاظت اور فروغ کے وژن پر عمل درآمد جاری ہے۔ برآمد ہونے والے آبی پرندوں ’’نیل بلائی‘‘ کو دریائے سندھ کے اَپ اسٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چھاپہ مار ٹیم...
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا نظام جمہوری مشاورت میں عوامی زندگی کی بہتری کی علامت بن گیا چین کے سیاسی مشاورتی نظام کی سب سے نمایاں خصوصیت عقل و دانش کا “انضمام” ہے، رپورٹ بیجنگ : مارچ 2025 میں، چین سالانہ “دو اجلاسوں” کے وقت میں داخل ہو گیا ہے ۔ قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان مختلف شعبوں کے تحقیقی نتائج لے کر بیجنگ میں جمع ہوں گے ، “بڑھاپے کی طویل مدتی دیکھ بھال کو میڈیکل انشورنس میں شامل کرنے” سے لے کر “ڈاکٹروں کی تنخواہوں کو ہسپتال کی آمدنی سے منقطع کرنے” تک، جیسی ہر تجویز عوامی زندگی کے اہم مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ آوازیں چین کی مخصوص سیاسی مشاورتی کانفرنس کے...

چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ
چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 2025 میں چین کا انسان بردار خلائی پروگرام ، خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی نیز انسان بردار قمری تحقیق پر مبنی دو بڑے امور کو ٹھوس طور پر فروغ دے گا۔ اس وقت چین کا خلائی اسٹیشن مدار میں مستحکم طور پر فعال ہے اور انسان بردار قمری تحقیق کا منصوبہ بتدریج مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کے بعد...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک بار پھر اپنے مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ رمضان اسپیشل گیم شو کے دوران انہوں نے اداکارہ ثناء جاوید پر ایسا طنزیہ وار کیا کہ پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔ فہد مصطفیٰ کا شو نہ صرف تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے، بلکہ اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جو بھی اس شو کا حصہ بنتا ہے، وہ شادی کے بندھن میں بندھ جاتا ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے یا فہد مصطفیٰ کی ’’رشتہ فکس‘‘ کرنے کی صلاحیت؟ یہ سوال تو ہر کسی کے ذہن میں ہے! فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں ثناء جاوید ایک بار...
پی ٹی آئی کے 56 گرفتار کارکنان کی درخواست ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج...
ملٹری ٹرائل کیس: سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں: آئینی بنچ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز ) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہی ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن...
ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ،کم قیمت پر فروخت کے لیے فیئر پرائس شاپس قائم عوام کو اشیائے خور ونوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی کی سپلائی اور قیمت پر کنٹرول سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خور ونوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی اسمگلنگ...

چینی کے سمگلروں ‘ ذخیرہ اندوزں کیخلاف کارروائی کی جائے : وزیراعظم : بلاول آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے۔ صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، چینی کی سمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی چیف سیکرٹریز...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہونہار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے ایک لاکھ 10 ہزار طلبا و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ Delivering on another promise, a digitally empowered Punjab. I’m proud to unveil Chief Minister’s Laptop Program distribution to 110,000 students, ensuring that every eligible BS( Ist & 2nd Semester) student in Public Sector HED Colleges, All Public sector universities,Medical &… — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2025 مریم نواز کے اعلان کے مطابق انٹرمیڈیٹ، بی ایس اور میڈیکل و ڈینٹل میں ڈگری حاصل کرنے والے طلبا لیپ حاصل کرنے کے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی کی سپلائی اور قیمت پر کنٹرول سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی سمگلنگ پر سخت کارروائی کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول سے متعلق سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور چینی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم...
چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس 4 مارچ کو منعقد ہو گی بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق ایک پریس کانفرنس 4 مارچ کو دوپہر 12 بجے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہو گی۔ این پی سی کے ترجمان اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی امور کے حوالے سے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک...
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ایک ایسے خواب کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ وہ جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلیو اوریجن‘ کے ذریعے خلا میں سفر کرنے والی سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ کیٹی پیری نے اس موقع پر کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ سفر نہ صرف ان کی بیٹی بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دے گا۔ بلیو اوریجن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں کیٹی پیری کے علاوہ کئی دیگر معروف خواتین بھی شامل ہیں، جن میں جیف بیزوس کی منگیتر لارین سانچیز، ٹی وی میزبان گائل کنگ، ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان...
نوشہرہ ( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
رمضان المبارک؛ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز ریاض:رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملت اسلامیہ کو مبارک دیتے ہوئے اہم اعلانات کردیئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ یہ مہینہ درگزر اور صبر کا درس دیتا ہے۔فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر رمضان کی خوشی میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔علاوہ ازیں معمولی جرائم میں قید اسیروں کی سزاؤں کو ختم کرکے انھیں رہا بھی کردیا گیا تاکہ وہ یہ بابرکت مہینہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منا سکیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس بابرکت مہینے میں اللہ کے...
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گوندا اور ان کی سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیوں کے درمیان گوندا کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں:15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کیسے کیا، بات شادی تک کیسے پہنچی؟ ایسے وقت میں جب خبروں کے مطابق بالی ووڈ اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں، سنیتا آہوجا نے ایسی تمام خبروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ طلاق کی ان قیاس آرائیوں کے درمیان سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس انہیں علیحدگی کے کسی بھی دعوے کو سختی سے مسترد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گووندا اور اہلیہ سنیتا میں...
بیجنگ :چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 10 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 4 مارچ 2025 کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اجلاس کے بنیادی ایجنڈے میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد سے تجاویز کی مناسبت سے رپورٹ پر غور و خوض ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں شرکت ، حکومتی ورک رپورٹ اور دیگر متعلقہ رپورٹس کی سماعت اور تبادلہ...
بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس جلد بیجنگ میں شروع ہو رہے ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ متعدد ممالک کی اہم شخصیات چین کے دو اجلاسوں پر گہری توجہ دے رہی ہیں۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ اور چین میں کویت کے سابق سفیر نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ انٹرویو میں یہ توقع ظاہر کی کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائے گا۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ بینڈیٹو نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار اچھی ہے، جو جدت طرازی، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں قدرے نمایاں ہے. ہم سمجھتے ہیں...
کراچی(نیوز ڈیسک)میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) کے اشتراک سے دنیا کے سب سے بڑے نیو انرجی وہیکلز (این ای وی) بنانے والے ادارے بی وائی ڈی نے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا، اور اس کا مقصد آپریشنز کے پہلے 48 گھنٹوں میں 100 گاڑیاں فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صارفین کو جمعہ سے ان کی بی وائی ڈی گاڑیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں، ایم ایم سی نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم مقامات پر بی وائی ڈی کے شوروم اور سروس سینٹرز قائم کیے ہیں، این ای وی کی متوقع زیادہ طلب کو دیکھتے ہوئے بی وائی ڈی اور ایم ایم سی 2025 میں 15 مراکز...
اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 52 پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 26 نومبر ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کیس میں 52 پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وکلائے صفائی نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ عدالت کی جانب سے 52 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر 3 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے امدادی و ترقیاتی مقاصد کے لیے دیے جانے والے مالی وسائل روکے جانے سے دنیا کی صحت، سلامتی اور خوشحالی بری طرح متاثر ہو گی۔ یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کا لڑکیوں کے ختنوں کی ظالمانہ رسم کیخلاف مہم تیز کرنے پر زور نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام کے نتیجے میں بہت سے اہم امدادی پروگراموں پر زد پڑے گی۔ مالی وسائل کی غیرموجودگی میں ضروری امدادی کام، ترقیاقی مںصوبے، انسداد دہشتگردی کی کوششیں اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کو نقصان ہوگا۔ بحران شدت اختیار کر رہے ہیں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ...
محکمہ انسداددہشتگردی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 20 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف شہروں میںکارروائیاں کیں ،یہ کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد ، خانیوال، بہاول نگر ، راولپنڈی ، چنیوٹ، میانوالی ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں کی گئیں۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا، منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں روس یوکرین جنگ سے متعلق گرما گرم بحث ہوئی۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس میں یوکرین کی خاتون سفارتکار بھی بیٹھی تھیں جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بحث کے دوران کافی بے چین نظر آئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یوکرائنی سفارتکار اوکسانا مارکارووا کی ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے، جس میں وہ مایوسی کے ساتھ پریشان کن ردعمل ظاہر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں اوکسانا مارکارووا کو اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے شرمندہ ہوتے دکھایا گیا جو واضح طور پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث کی وجہ سے ہوا۔...