فائل فوٹو

قومی ایئر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 10 پروازیں منسوخ، 1  متبادل منتقل جبکہ 16 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 300، 301 منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے پشاور کی پروازیں پی کے 350، 351  بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد، پشاور سے شارجہ کی پروازیں پی کے182، 257 منسوخ ہو گئی ہے۔

قومی ایئر لائن، تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے تبدیل کرنے کی منظوری

قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر کے مطابق تبدیلی کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

ان کے علاوہ اسلام آباد کی4 ، پشاور کی 2، ملتان کی2، فیصل آباد کی 1 پرواز کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

کراچی ایئ رپورٹ کی 4، لاہور کی 4 پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔

ادھر شارجہ سے پشاور کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 258 لاہور اتاری گئی۔

شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن

پڑھیں:

امریکا کی پالیسی کا پہلا شکار

صدر ٹرمپ کی عائد کردہ پابندیوں کا شکار سب سے پہلے سندھ کا ضلع جیکب آباد ہوا۔ اس شہرکا صاف پانی کا پروجیکٹ بند ہو رہا ہے۔ جیکب آباد سندھ کا تاریخی شہر ہے جو بلوچستان کی سرحد سے متصل ہے۔ جیکب آباد کا شمار ہمیشہ سے دنیا کے گرم ترین شہروں میں ہوتا ہے مگر جیکب آباد کلائیمنٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر شہر ہے ۔

جیکب آباد کی آبادی 2023 کی مردم شماری کے مطابق 219,315 ہے۔ جیکب آباد بنیادی طور پر بلوچ اور سندھی قبائل کا چھوٹا سا شہر تھا۔ برطانوی ہند حکومت نے جیکب آباد میں فوجی چھاؤنی تعمیرکی۔ 1878میں ریل کے ذریعے جیکب آباد کو منسلک ہوگیا۔ جیکب آباد کی فوجی چھاؤنی نے انگریز فوج کی بلوچستان اور افغانستان میں کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انگریز حکومت نے اس شہرکو جدید خطوط پر استوار کرنے والے برطانوی جنرل جیکب کے نام پر شہرکا نام جیکب آباد رکھ دیا۔ جیکب آباد ہمیشہ سے ہندوؤں اور مسلمانوں کی آبادی کا ملا جلا شہر رہا۔

ہندوستان کے بٹوارے کے بعد جب نیا ملک وجود میں آیا تو جیکب آباد اور اطراف کے علاقے میں زراعت نے نشوونما پائی اور کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بڑھ گئیں۔ جیکب آباد افغان جنگ میں بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کا محور رہا۔ کلائیمنٹ چینج کے ساتھ جیکب آباد کا موسم مزید سخت ہوگیا اور اب جیکب آباد پھر بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ جیکب آباد میں ہمیشہ سے صاف پینے کے پانی کی شدید کمی رہی۔ جیکب آباد کا دارو مدار بارش کے پانی یا بلوچستان یا دریائے سندھ سے آنے والے پانی کے ریلے پر رہا۔

نائن الیون کے بعد جیکب آباد ایئرپورٹ امریکا کے زیر استعمال بھی رہا۔ ان ایام میں جیکب آباد میں صاف پانی تقریباً نایاب ہوگیا تھا۔ امریکا کی حکومت نے صاف اور فلٹر شدہ پانی کا ایک بہت بڑا پروجیکٹ شروع کیا تھا۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کو صاف پانی کے پروجیکٹ کو چلانے کا کام سونپا گیا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ اقتدار سنبھالا تو انھوں نے پوری دنیا میں یو ایس ایڈ کے تمام منصوبوں کے لیے امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔

وائٹ ہاؤس کے یو ایس ایڈ کی امداد بند کرنے سے جیکب آباد کا صاف پانی کا منصوبہ بھی شدید متاثر ہوا۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی AFP کی ایک رپورٹ کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کی حکومت نے 2012میں صاف پانی کی فراہمی منصوبہ کے لیے 66 ملین ڈالر کی رقم مختص کی تھی۔ اس منصوبے کے تحت اندرونِ سندھ بلدیاتی سہولتوں خاص طور پر صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو مکمل کرنا تھی۔ اس پروگرام کے تحت جیکب آباد میں صاف پانی کے منصوبہ کے علاوہ سیوریج کی لائنوں کی تنصیب اور ایک جدید اسپتال کی تعمیر شامل تھی۔

یوں جیکب آباد کے شہریوں کو صاف پانی ملنے لگا۔ اس منصوبے پر کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم کے افسران کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 1.5ملین ڈالر کی خطیر رقوم کو اب منجمند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تنظیم کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے 1.5 ملین گیلن صاف پانی روزانہ پانی کی پائپ لائنوں کے ذریعے گھروں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ امریکا کی نئی انتظامیہ نے یو ایس ایڈ کے تحت ملنے والی 63 ممالک کی امداد بند کردی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ امریکی حکومت کے اس فیصلے کی بناء پر سب سے زیادہ غیر سرکاری تنظیمیں متاثر ہوں گی۔

جیکب آباد میں پانی منصوبے پر کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم کے انتظامی سربراہ شیخ تنویر احمد کا کہنا ہے کہ امریکا کی امداد بند ہونے سے تنظیم کو اپنے افسروں کو واپس بلانے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا۔47 کے قریب ٹیکنیکل افسروں کو واپس کراچی بھیج دیا گیا اور یہ پروجیکٹ بلدیاتی اداروں کے افسران کے سپرد کردیا گیا مگر ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ بلدیاتی اداروں کے پاس ماہر افراد کی شدید کمی ہے اور یہ پلانٹ کچھ دنوں میں مکمل طور پر بند ہوجائے گا اور پورے شہر میں پانی کی سپلائی معطل ہوجائے گی۔ جیکب آباد کے فرزند اور سماجی علوم کے ماہر ڈاکٹر ریاض احمد شیخ اس پلانٹ کے قیام کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب امریکا کو جیکب آباد کا ایئربیس حوالہ کیا گیا تو امریکا کی حکومت نے اس علاقے میں اپنے امیج کو بہتر کرنے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے تھے۔

اس منصوبے کے تحت صاف پانی کی فراہمی اور ہیپاٹائیٹس مرض کو قابو میں لانے کے لیے ایک جدید اسپتال کی تعمیر شروع ہوئی۔ وہ کہتے ہیں کہ امریکی امداد سے صاف پانی کی لائنوں سے مسئلہ تو حل نہیں ہوا البتہ ایک اسپتال جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس بنایا گیا۔ ڈاکٹر ریاض احمد شیخ کہتے ہیں کہ یہ جیکب آباد میں ایک اچھا اسپتال بن گیا مگر جیکب آباد کا قدیم سول اسپتال زبوں حالی کا شکار ہوگیا۔ ان کے مطابق نچلی سطح کے اختیار کا بلدیاتی نظام قائم نہ ہوا جس کی بناء پر امریکا سے ملنے والی امداد کا دیرپا فائدہ نہ ہوسکا۔ اب کلائیمینٹ چینج میں جیکب آباد میں گرمی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور گرمیوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ اب اگر جیکب آباد کے شہری صاف پانی سے بھی محروم ہوگئے تو لوگ گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہونگے، یوں ہیپا ٹائیٹس کا مرض مزید پھیلے گا۔

WHO نے اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ خطرناک مرض ہیپا ٹائیٹس کو قرار دیا ہے۔ ہیپاٹائیٹس کا مرض روکنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر شہری کو صاف پانی ملے۔ حکومتِ سندھ کو امریکی پلانٹ کو چلانے کے لیے خاطرخواہ رقم مختص کرنی چاہیے اور ایسے ماہرین کی خدمات حاصل کرنی چاہیے جو اس پلانٹ کو فعال رکھ سکیں۔ حکومتِ سندھ اب بھی اگر بلدیاتی اداروں کو مکمل طور پر با اختیارکرتی ہے اور ان اداروں کو معقول گرانٹ فراہم کرتی ہے تو پھر بلدیاتی قیادت ان بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عوام کے سامنے پابند ہوگی۔ جیکب آباد کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ ضلع پہلے ہی ڈاکوؤں کی سرگرمیوں کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہے، اب صاف پانی کا منصوبہ بھی بند ہوا تو عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے روانہ ہونے والی 11 پروازیں منسوخ
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
  • کراچی سےآج پھر روانہ ہونے والی 12پروازیں منسوخ اور4 تاخیر کا شکار
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ
  • ریاض سے لاہور کی   پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر  ہسپتا ل منتقل
  • امریکا کی پالیسی کا پہلا شکار
  • ریاض سے لاہور کی غیرملکی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگ
  • اسلام آباد سے دبئی جانیوالی پرواز تاخیر کا شکار,مسافروں کادھرنا،ایئرلائن کا عملہ غائب
  • اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے تاخیر کا شکار، 200 مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا