پی ٹی آئی کے 56 گرفتار کارکنان کی درخواست ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پی ٹی آئی کے 56 گرفتار کارکنان کی درخواست ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی درخواست ضمانت منظور کارکنان کی پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے قیدی کارکنان کیلیے رمضان پیکج
پشاور:پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیجانب سے مختلف مقدمات میں جیل میں قید کارکنوں کے اہل خانہ کیلیے راشن فراہم کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کو رمضان المبارک میں استعمال کا راشن فراہم کیا گیا، رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہیے وہ فراہم کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ قیدیوں کی قانونی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اب تک ہزاروں قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آخری قیدی تک کی رہائی کروانے کی ہدایات دی ہوئی ہیں۔