دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
دورہ نیوزی لینڈ کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاداب خان کو سونپے جانے کا امکان ہے، محمد رضوان ون ڈے اسکواڈ کے کپتان برقرار رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو بطور ہیڈ کوچ برقرار رکھا جائے گا جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم مخالف ٹیموں کو پچھاڑ کر آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہنچ گئی
سٹی42: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔
حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی بولرز فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آل راؤنڈکارکردگی پرکپتان فاطمہ ثنا کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔
خیال رہےکہ پاکستان ویمن ٹیم نےتھائی لینڈ ویمن کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔
بائیومیٹرک کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر