پی سی بی کا کل سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کردیا۔پی سی بی نے منگل 5 مارچ کو ہونے والے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ و جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی، شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کر سکیں گے۔شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جب کہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
اسلام آ باد:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز اڈیالہ جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں پی ٹی آئی رہنما بائیومیٹرک تصدیق کروانے کے بعد باقاعدہ طور پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اڈیالہ کے باہر سے زیر حراست عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت 7 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا
واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے اس سے قبل بھی توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے آرڈر کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، تاہم توہین عدالت کی پہلی درخواست سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکی تھی۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی ہیں۔ ان کے علاوہ تحریک تحفظ آئین کے رہنما اخونزادہ حسین بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔