City 42:
2025-03-03@22:40:03 GMT

وادی نیلم میں عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

سٹی 42: وادی نیلم میں تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی 

نیلم؛ وادی نیلم میں شدید برفباری کے باعث کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، ڈی ای او نیلم کے مطابق  کل بروز منگل ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نیلم: برفباری کے باعث راستوں کی بندش کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نیلم؛ موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کل کیاجائے گا،

کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آزاد کشمیر بھر میں شدید بارشیں،برفباری جاری،اہم شاہرات، بیشتر راستے بند،سیاح مشکلات کا شکار

مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری جاری، طوفانی برفباری کے باعث متعدد اہم سڑکیں بند ہو گئیں جس سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وادی نیلم میں برفباری کے باعث شاہراہِ نیلم لوات سے اپر وادی تک بند ،وادی لیپہ کی بھی مرکزی سڑک برفباری کی وجہ سے بند، استور ویلی روڈ بھی برفانی تودہ گرنے سےبند ہو گئی ہے جس سے علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ اس کے علاوہ جہلم ویلی میں شاہراہِ لیپہ پر برفباری جاری ہے، آمدورفت بہت محدود ہے۔

باغ میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ کچھ دیر بعد برفباری متوقع ہےجس سے اچانک سڑک بند ہونے کا خدشہ ہے۔ راولاکوٹ میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہےجس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری اور بارشوں کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا،لیکن کل موسم قدرے بہتر ہو گا ساتھ ہی انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بالائی علاقوں میں رہنے والے افراد کو خاص طور پر محتاط رہنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
26 نومبر کا احتجاج: تحریک انصاف کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں شدید برفباری، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
  • مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند
  • آزاد کشمیر ، مظفر آباد میں برفباری ؛ عام تعطیل کا فیصلہ
  • اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری ،سردی میں اضافہ
  • آزاد کشمیر بھر میں شدید بارشیں،برفباری جاری،اہم شاہرات، بیشتر راستے بند،سیاح مشکلات کا شکار
  • اٹھ مقام میں شدید برفباری، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں
  • وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
  • بلوچستان کے 20 اضلاع میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم, تعلیمی ادارے کھل گئے۔
  • بلوچستان: ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے