اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،7کاروائیوں میں نائجیرن باشندے اور خاتون سمیت8ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
 کاروائیوں میں3کروڑ81لاکھ سے زائد مالیت کی 406.98 کلو گرام منشیات برآمد، مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 450گرام چرس برآمد، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے35کوکین بھرے کیپسولز برآمد، بلوچستان میں پشین کے غیر آباد علاقے سے 360 کلو چرس برآمد، مصری بانڈہ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21.

6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتارہوئے۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 4.8 کلو افیون اور 7.2 کلو چرس برآمد، ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دوسری کارروائی میں گاڑی میں چھپائی گئی، 8.4 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ایک اور کارروائی کے دوران مسافر بس میں سوار ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور: ریکارڈ یافتہ خاتون ڈیلر منشیات کی ترسیل کرتے ہوئے گرفتار، 12 کلو چرس برآمد

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے شہر میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الضلاعی ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی کو منشیات کی ڈیلیوری دینے کے لیے آتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی گئی۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ چیکنگ کے دوران ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلی گئی، ملزمہ طاہرہ بی بی سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزمہ نے پشاور سے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کرلیا. جس کے بعد ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج سپر ٹاؤن محمد آصف اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام، خاتون ڈیلر رنگے ہاتھوں گرفتار
  • لاہور: ریکارڈ یافتہ خاتون ڈیلر منشیات کی ترسیل کرتے ہوئے گرفتار، 12 کلو چرس برآمد
  • پشین: اے این ایف کی کارروائی، 360 کلو چرس برآمد
  • بحرین سے آنے والے غیرملکی شہری کے پیٹ سے 35 کوکین بھرے کیپسول برآمد
  • لاہور؛ موٹروے پر تیزرفتاری کا مظاہرہ کرنے پر پہلی ایف آئی آر درج، ڈرائیور گرفتار
  • اسلام آباد: ایک پہیے پر کرتب دکھانے والے 9 بائیکرز گرفتار
  • ایف آئی اے انٹرپول کی عرب امارات میں کارروائی، 6 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافرکے بیگ سے ہیروئن برآمد
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن،185کلومنشیات برآمد،15ملزمان گرفتار