چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بیجنگ :چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 10 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 4 مارچ 2025 کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اجلاس کے بنیادی ایجنڈے میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد سے تجاویز کی مناسبت سے رپورٹ پر غور و خوض ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں شرکت ، حکومتی ورک رپورٹ اور دیگر متعلقہ رپورٹس کی سماعت اور تبادلہ خیال شامل ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مشاورتی کانفرنس عوامی سیاسی قومی کمیٹی
پڑھیں:
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری، بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کی زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے کسی شہر سے اب تک چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔کراچی میں بھی زونل کمیٹی کو چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کی زونل کمیٹی کو اب تک چاند کی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک چین دوستی کا نیا باب ہے، وزیراعظم
اُدھر محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں، بلوچستان اورپنجاب میں مطلع صاف ہے۔
مزید :