فائل فوٹو۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بنوں کینٹ میں دھماکوں کے باعث کینٹ سے ملحقہ عمارتوں کی چھتیں گرگئیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد حملے میں ناکام رہے۔

پشاور سے جاری بیان میں انکا کہنا تھا کہ تمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، دھماکوں کے نتیجے میں قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئیں۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے، واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ 

انہوں نے کہا ملک دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کی انکوائری کی ہدایات جاری کر دی ہیں، صوبائی حکومت شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

بنوں حملہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کی بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کینٹ میں خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے کینٹ ایریا میں افطار سے چند لمحوں قبل خوارج گروہ نے دو خود کش حملے کیے، دھماکے کی نوعیت اس قدر شدید تھی کہ مسجد اور اطراف کے مکانات کی چھتیں منہدم ہوگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ چھتیں منہدم ہونے کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والے روزے دار اور نمازی تھے۔

مزید پڑھیں: بنوں کینٹ پردہشتگردانہ حملہ ناکام، 6 خوارج ہلاک، شہریوں کی شہادتوں کا خدشہ، سیکیورٹی ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔

وزیرِ اعظم نے واقعے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، فتنہ الخوارج پاکستان اور اسکے معصوم شہریوں کے دشمن ہیں جن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں حملہ، مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کی مکمل سرکوبی تک جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صدر مملک آصف علی زرداری نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے بروقت کارروائی میں  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناؤنا عمل ہے، پوری قوم ایسی مذموم کاروائیوں کو مسترد کرتی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
 

متعلقہ مضامین

  • بنوں حملہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کی بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش
  • بنوں میں دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خالد مسعود سندھو 
  • بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام
  • بنوں کینٹ پر دہشت گردی کا حملہ ناکام،6خوارجی جہنم واصل ، دھماکے سے مسجد کو نقصان ، شہادتوں کی اطلاعات
  • بنوں کینٹ ؛ سیکورٹی فورسز نے  خوارجیوں کا حملہ ناکام بنا دیا ، 6 خوارج جہنم واصل
  • بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام، 6 خوارج جہنم واصل
  • بنوں کینٹ پر دہشتگردانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا، 6 خوارج ہلاک، سیکیورٹی ذرائع
  • سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشتگرد ہلاک
  • بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک، متعدد کو محصو کرلیا گیا