2025-03-22@08:26:59 GMT
تلاش کی گنتی: 39465
«گرم اور»:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے جانے والا ون ڈے میچ قرار دیا گیا ہے۔ اس میچ نے ورلڈکپ 2023 سے 23 فیصد زائد ویورشپ حاصل کرکے انڈیا میں کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد ریکارڈ حاصل کیا۔ آئی سی سی کے مطابق اسٹار اسپورٹس پر اس میچ کی براہ راست نشریات کو 137 ارب جبکہ جیو ہاٹ اسٹار چینل پر 110 ارب منٹس کا ’واچ ٹائم‘ مل گیا جو انڈیا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی دعویٰ جھوٹ، چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کو 3 ارب روپے کا منافع ہوا، پی سی بی آئی سی سی کے بیان کے...
دو مرتبہ کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن اور اولمپئن باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔جارج فورمین 1974 میں تاریخی 'رمبل ان دی جنگل رمبل' فائٹ محمد علی سے ہارے تھے لیکن دو دہائیوں بعد دوبارہ سے ورلڈ چیمپئن بن گئے تھے، گزشتہ روز اپنے ہزاروں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔جارج فورمین کے اہلخانہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بہت ہی افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ جارج ایڈورڈ فورمین 21 مارچ 2025 کو انتقال کر گئے۔جارج فورمین نے 1985 میں میری جان مارٹیلی سے پانچویں شادی کی تھی جو 40 سال تک چلی، ان کے مختلف بیویوں سے 12 بچے تھے اور انہوں نے اپنے 5...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا۔ 23 مارچ صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانے والی ٹریفک کے لئے بند ہو گی،بہارہ کہو جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو سے پاک چائینہ روڈ، راول ڈیم چوک، کشمیر چوک، کلب روڈ کا استعمال...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدلیہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں میں رکاوٹ ڈالنے کی اپنی مذمت کی تجدید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ صدر کے فیصلوں میں عدالتی مداخلت صرف افراتفری اور جرائم کا باعث بنے گی۔(جاری ہے) کسی جج کو صدر کے فرائض نہیں سنبھالنے چاہئیں۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر چیف جسٹس رابرٹس اور سپریم کورٹ نے فوری طور پر اس نقصان دہ اور بے مثال مسئلے کو حل نہیں کیا تو ہمارا ملک شدید خطرے میں پڑ جائے گا!۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جج 80 ملین ووٹ...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)اسرائیل کے ایک سفارتی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کے پانچ مقامات پر اس وقت تک موجود رہے گی جب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو جاتی کہ لبنانی فوج سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی 100 فیصد صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کو مسلح کرنے اور اس کو رقوم کی منتقلی اور متعلقہ حکام کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہم صرف نگرانی کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں گے۔(جاری ہے) ذریعہ نے کہا کہ جنوبی لبنان میں 5 پوائنٹس پر اسرائیلی افواج کی موجودگی لبنان کے ساتھ جنگ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایاہے کہ غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ دار حماس ہے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے لیے قائم مقام امریکی مندوب ڈوروتھی شیا نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ اور لڑائی کے دوبارہ شروع ہونے کی مکمل ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔ اگر حماس گزشتہ امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے عبوری منصوبے کو قبول کر لیتی تو ہر جانی نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔
---فائل فوٹو ڈائریکٹوریٹ آف سماجی بہبود پشاور کی جانب سے پراجیکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 3 منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچنے پر ان کے ملازمین کی خدمات کو ختم کر دیا گیا ہے۔پراجیکٹس ملازمین کی مدتِ ملازمت 30 جون 2025ء کو ختم ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق فارغ ہونے والوں میں گریڈ 1 سے16 تک کے ملازمین شامل ہیں۔مکمل ہونے والے پراجیکٹس کے 182 ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پراجیکٹس کے ملازمین کی مدتِ ملازمت میں 2 دفعہ توسیع بھی دی گئی تھی۔
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دونوں خواتین عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی تھیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ عراق حکومت نے دونوں خواتین کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھجوایا تھا، جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔ پشاور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کی کارروائی، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتارایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق دونوں خواتین پہلے زمینی...
یوم علیؓ پر سخت سیکیورٹی انتظامات، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فورسز کے اہلکاروں کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر قائد کے علاقے ملیر سے یوم علی رضی اللہ تعالیٰ...
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پاکستانی دفتر خارجہ کے اس بیان کی بالواسطہ تردید کی ہے جس میں ممکنہ امریکی سفری پابندی کو افواہ قرار دیا گیا تھا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس ضمن میں اعلان کب متوقع ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران سفری پابندی جاری کرنے کی ڈیڈلائن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرسکتا ہے، رپورٹ تاہم اس معاملے پر حتمی اعلان سے متعلق لب کشائی کیے بغیر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر ن لیگ نوازشریف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر ن لیگ نوازشریف اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کے دوران امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا، بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس آج 11 ویں روز بھی معطل ...
کراچی: جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (امیگریشن) نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت محمد اظہر کے نام سے ہوئی۔ مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی جانے کے لیے سفر کر رہا تھا اور امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی سفری دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ مسافر کے پاسپورٹ پر لگے سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی پائے گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ملاوی میں ورک/ریزیڈنٹ ویزا حاصل کرنا چاہتا تھا اور ملاوی میں مقیم سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا ۔ مذکورہ ایجنٹ...
لاہور: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم اور "میرا پیارا" ایپ کی مشترکہ کاوشوں سے چھ سال قبل گمشدہ ہونے والی بچی صبا شوکت کو اس کے والدین سے ملا دیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق صبا شوکت گمشدہ حالت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں آئی تھی جس کے بعد ادارے نے اس کے والدین کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ بچی کو اس کے آبائی علاقے ٹھینگ موڑ، کنگن پور لے جایا گیا، جہاں طویل جستجو کے بعد اس کے والدین کو تلاش کرلیا گیا۔ مزید پڑھیں: چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں 121 گمشدہ بچے لواحقین کے منتظر سارہ احمد نے بتایا کہ صبا کے والدین کو تلاش کرنے میں چھ سال لگے...
لاہور: بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکو سپورٹ یونٹ نے بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لیسکو نے بتایا کہ ملزم لیاقت کو گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سنگل فیز ، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ریورس کرنے والا سافٹ ویئر اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے کامیاب کارروائی پر ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپیشل بچوں کو عید گفٹ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار سپیشل بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں سپیشل طلبا کو عید گفٹ دیے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں تین سپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ کر کے بچوں کو عید گفٹ پیش کیے۔ ان اداروں میں گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن، گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن، اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن شامل ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ایف آئی اے نے دو روز قبل سینئر صحافی فرحان ملک کو پیکا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اب انہیں4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔فرحان ملک کے وکیل نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے ہائیکورٹ کے حکم کے برعکس کارروائی کی ہے۔دوسری جانب ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔ایمنڈ نے ایف آئی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثر و رسوخ ختم ہوچکا ہے اگر مجھے طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دیا جائے تو میں انہیں ٹیبل پر لے آؤں گا اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہم پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین ہمارے ساتھ تھے باقی کا کوئی پتہ نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران ہمارے لیے جو حالات بنائے گئے وہ سب کے سامنے ہیں لیکن اس کے...
(گزشتہ سے پیوستہ) ہمارے ہاں سیاسی نظام کا عنوان خلافت ہے جو تقریباً تیرہ سو سال تک قائم رہی ہے۔ خلافت دراصل نیابت ہے یعنی خلیفہ خود مستقل حکمران نہیں ہے بلکہ اصل حاکم کا نائب ہے۔ یہاں ایک مغالطہ دور کرنا چاہتا ہوں کہ خلیفہ نائب ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کا، یہ بات درست نہیں۔ الاحکام السلطانیہ میں قاضی ابویعلیٰ نے روایت نقل کی ہے کہ حضرت صدیق اکبرؓ سے ایک آدمی نے کہا تھا ’’ یا خلیفۃ اللہ!‘‘ آپؓ نے ٹوک دیا اور فرمایا ’’لست بخلیفۃ اللہ انا خلیفۃ رسول اللہ‘‘ میں اللہ کا خلیفہ نہیں ہوں، رسول اللہ کا خلیفہ ہوں۔ یہ بہت بنیادی بات ہے۔ چنانچہ اصول یہ ہے کہ ہمارے ہاں حکومت نیابتِ رسول کا...
موسم بہارکی ڈھلتی رات کا سماں، کھلا آسمان اورایسے میں اکادکاتیرتےبادلوں کے گھونگٹ سے نکلتے کھوئےکھوئےچاند کی اداس چاندنی تو پھر ایسے میں دل پر کیا گزرتی ہو گی ذرا اس قیامت کا تصور کیجئے۔ یہ کسی شاعر کا تخیلاتی خاکہ نہیں بلکہ حقیقت میں یہ ان مناظرکی تصویرکشی ہےجو آج اس دیوانے دل کو پاگل بناکرچھوڑے گی۔ جنوں کی اس کیفیت میں ایک دفعہ پھرکانوں میں محمد رفیع کےاس گانے ’’کھویا کھویا چاند کھلا آسماں آنکھوں میں ساری رات جاگےگی‘‘ کی مدھر دھن اسی طرح رس گھول رہی ہے جیسے آج سے پچاس ساٹھ سال پہلے کبھی اندرون شہر اپنے گھر کی چھت پر رات کو لیٹے ہوئے آوارہ چاند کو دیکھتےریڈیو سیلون سےاس طرح کے گانے پریوں کے...
جس طرح زمانے کی رفتار نہیں رکتی اسی طرح ہرزمانے میں نابغہ روزگار لوگوں کا پیدا ہونا بھی کبھی نہیں تھما جو ملک کی سیاسی اور سماجی فضا کو آلودگیوں سے محفوظ و مامون رکھنے میں اپنا کردار اداکرتے ہیں ۔جن کی علمی بصیرت ،پر اعتماد شخصیت اور جرت مندانہ قیادت سے معاشرہ اور ملک مستفید ہوتا ہے ۔ایسے ہی افراد اپنے دور ہی کے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئےایسے نقوش چھوڑ جاتے ہیں جو معاشرے کے ہر طبقے کے لئے روشن مینار کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک شخصیت مولانا حافظ حسین احمد کی بھی تھی جو پاکستان کی دینی اورسیاسی تاریخ کے ایک اہم ستون تھے ۔ جنہوں نے محراب منبر کے ماحول میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک افغان طور خم بارڈر 27 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا جس کے بعد مسافروں کی پیدل آمدورفت شروع ہو گئی تاہم ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو افغانستان آنے اور جانے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق طورخم سرحد امیگریشن سیکشن کو مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد بحال کر دیا گیا جس کے بعد آج سے افغانستان کو پیدل آمدورفت شروع ہو گئی ہے تاہم صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو افغانستان جانے کی اجازت ہو گی، سرحدی گزرگاہ 26 دن بعد گزشتہ روز تجارت کے لیے کھولی گئی تھی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 21 فروری کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں، فائرنگ سے پاکستان اور...
لمبی عمر کا راز اچھی خوراک، صحت اور ورزش ہے۔ کہتے ہیں کہ ’’ایک اچھا دماغ ایک اچھے جسم میں پایا جاتا ہے‘‘ ،اس سے متوازن غذا کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ خوراک ویسے بھی آکسیجن کے بعد جاندار زندگی کی دوسری سب سے بڑی ضرورت ہےجبکہ خوراک کا بنیادی جزو پانی ہے۔ اگر ہمیں پینے کا قدرتی اور صاف پانی میسر ہے تو ہم یقینا زیادہ دیر تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ہمارے جسم کا ستر فیصد حصہ پانی پر مبنی ہوتا ہے۔ گندے اور غیر شفاف پانی سے ہیپیٹائیٹس بی جیسی موذی بیماریاں لگ جاتی ہیں یا پھر صاف پانی بھی میسر ہو مگر خصوصی طور پر گرمیوں میں دن کو روزانہ 6 سے 8 گلاس پانی نہ...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ 28 روز بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔امیگریشن حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر 28 روز بعد پیدل آمدورفت شروع ہوگئی ہے، افغانستان جانے والوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت طورخم امیگریشن سیکشن میں موجود ہے تاہم صرف پاسپورٹ ویزہ کے حامل مسافروں کو افغانستان آمدورفت کی اجازت ہے۔حکام کے مطابق طورخم سرحد کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطاً 10 ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ21 فروری کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی تاہم تجارت کے لیے 3 روز قبل طورخم سرحد کھول دیا گیا تھا۔پاک افغان فورسز کی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی عمرہ ادائیگی، زیارتِ خاص کا شرف بھی حاصل اس موقع پر وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے خصوصی طور پر ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے تھے۔ وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے اور امت مسلمہ...
اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟ جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس دن کا اعتکاف فاسد ہوا ہے صرف اس کی قضا کرنا ضروری ہوتا ہے۔اور اس کی قضا کا طریقہ یہ ہےکہ ایک دن، رات روزے کے ساتھ مسجد میں اعتکاف کرے، خواہ رمضان میں کرے یا رمضان کے بعد، یعنی غروبِ آفتاب سے پہلے مسجد چلا جائے اور اگلے دن روزہ رکھے اور پھر غروبِ آفتاب کے بعد واپس آجائے، عورت گھر میں نماز کی جگہ پر اعتکاف کرلے۔البتہ عید الفطر کے دن اور ایامِ تشریق (10 تا 13 ذوالحجہ) میں قضا نہ کرے، کیوں کہ ان 5 ایام میں روزہ رکھنا شرعاً ممنوع ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ On the occasion of Pakistan Day, 23rd March, ISPR's national song Sab Ka Shajra Pakistan. pic.twitter.com/UYRB0hZD8b — Defence Pakistan (@Defence_PK99) March 22, 2025 عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں اس نئے ملی نغمے کا خصوصی پیغام ’ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان‘ ہے جس کا یوم پاکستان کی مناسبت سے ملکی ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ خصوصی اجرا کی زبردست پذیرائی کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے 23...
سٹی42 : پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔ ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن کی فصلیں شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، ملک میں 40 فیصد کم بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں خشک سالی کی صورتِ حال...
راولپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ میں پیشہ ور گداگری کا بڑا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مختلف پلازوں میں مقیم 47 پیشہ ور گداگر وں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 14خواتین اور 2 ٹرانس جینڈر بھی شامل ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیشہ ور گداگری میں ملوث بڑا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، نیٹ ورک کم عمر بچوں کوبھی گداگری کے لیے استعمال کرنے میں ملوث ہے۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان لاہور ، فیروز والا، بورے والا اور ڈی جی خان سے افراد کو لا کر گداگری کرواتے تھے جس کیلئے ملزمان گداگروں کو اپنی ٹرانسپورٹ پر مخصوص...
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ انھوں نے امت مسلمہ کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی حکام سے ملاقات بھی کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایات پر عید الفطر 2025 کے موقع پر ایک خصوصی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے کے مطابق، یکم، دوم اور سوم عید الفطر 2025 کو پاکستان کی تمام میل ایکسپریس، مسافر اور انٹر سٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس رعایت کا مقصد عید کے خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ عید کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں۔ وزیر حنیف عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام ملک بھر کے ریلوے مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے...
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اقوام متحدہ کے 5 کارکن اور59 افراد شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بمباری کرتے ہوئے غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی مکمل تباہ کردیا۔اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 5 کارکن جبکہ 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے کینسر اسپتال کو 2017 میں ترکیہ کی 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد سے سے دوبارہ تعمیر کیا تھا اور یہاں سالانہ 10 ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔ اسرائیلی فوج نے رفح میں بھی زمینی آپریشن اور شمالی علاقوں کی طرف پیش قدمی کی جس پر فلسطینی پھر سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین(انروا) کے کمشنر جنرل...
ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مجلس عمل امن، مکالمے اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ ااسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ”عوامی مجلس عمل“ پر پابندی کے بھارتی فیصلے کو غیر منصفانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مجلس عمل امن، مکالمے اور...
غزہ میں حالیہ اسرائیلی بمباری اور زمینی افواج کی پیش قدمی کے بعد جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے جنگ بندی معاہدے کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا ہے۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بمباری کا دوبارہ سے آغاز فلسطین کے لوگوں کے لیے دھچکا ہے۔ ہم ان حملوں میں ہونے والی سویلینز ہلاکتوں سے خوفزدہ ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شدید بمباری جاری ہے اور اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ اگر حماس یرغمالیوں کی رہائی پر راضی نہیں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ زیادہ ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے اس طبقے کو بھی فوری ریلیف سے معذرت ہی کرلی ہے، اسی طرح چینی کی گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے الگ الگ قیمتیں مقرر کرنے کی نوید سُنا دی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بہت زیادہ دباؤ کیخلاف توجہ دلاونوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں...
ویب ڈیسک: پاک افغان طور خم بارڈر 27 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا جس کے بعد مسافروں کی پیدل آمدورفت شروع ہو گئی تاہم ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو افغانستان آنے اور جانے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق طورخم سرحد امیگریشن سیکشن کو مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد بحال کر دیا گیا جس کے بعد آج سے افغانستان کو پیدل آمدورفت شروع ہو گئی ہے تاہم صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو افغانستان جانے کی اجازت ہو گی، سرحدی گزرگاہ 26 دن بعد گزشتہ روز تجارت کے لیے کھولی گئی تھی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا امیگریشن ذرائع کے مطابق 21 فروری کو...
محکمۂ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد میں کیے گئے جن کے دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب: مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتارکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کرتے ہوئے مختلف شہروں سے10 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز...
خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں پولیس نے مسلح افراد کا تھانے پر ایک ہفتے میں تیسرا حملہ بھی ناکام بنا دیا۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی بھر پور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں تھانہ درہ پیزو پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ حملے میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ رواں...
مقبوضہ کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے مقررین نے کہا دفعہ370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے ڈیجیٹل محاصرے واضح ہوتا ہے کہ کس طرح بھارتی حکومت نے ڈیجیٹل اختلاف رائے کو دبانے کے لیے ٹیکنالوجی فرموں کو فائدہ پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے مقررین نے بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں اسکالرز، قانونی ماہرین اور انسانی حقوق کے وکلاء بشمول کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ، ظفر احمد قریشی اور ڈاکٹر شگفتہ اشرف شامل تھے۔ تقریب کی نظامت ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر ڈاکٹر مزمل ایوب ٹھاکر نے کی۔ مقررین نے ڈیجیٹل...
یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے۔ نغمے کا عنوان ہے ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس ملی نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ اس کے بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔ نغمہ قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس نغمے میں ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے ’ایک دل ایک جان ایک پاکستان‘۔ یوم پاکستان...
نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کے کیمپ کے دوران محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔ مزید پڑھیں: حسن نواز کے جارحانہ کھیل نے حارث رؤف کا سنگ میل چُھپا دیا بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی...
کیا آپ کو اپنا پرانا کمپیوٹر بدلنے کی واقعی ضرورت ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہر کمپیوٹر صارف کے ذہن میں کبھی نہ کبھی ضرور جنم لیتا ہے۔ ہر کمپیوٹر رکھنے والے شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ جدید سے جدید کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ اس کے زیر استعمال ہو۔ لیکن کیا ایسا واقعی ضروری ہے؟ کیا آپ کو اپنے کمپیوٹر کو بدلنے پر ہزاروں یا لاکھوں روپے خرچ کرنے کی ضرورت ہے؟ میں اپنے گزشتہ بیس سال کے تجربے کی بنیاد پر کہوں تو صرف اس وقت نیا کمپیوٹر خریدیں جب آپ کا موجودہ کمپیوٹر آپ کے ضروری کام انجام دینے کے قابل نہ رہے۔ پرانا کمپیوٹر بدلنے کی اصل وجہ کیا ہونی چاہیے؟ چونکہ...
ریاض: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ مکہ مکرمہ میں متعدد سعودی حکام نے مسجد حرام میں ان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، عون چوہدری، عبدالعلیم خان، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن و دیگر نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی وزیراعظم شہباز شریف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ پر انکی...
پاکستان کے نوجوان اوپنر حسن نواز جو حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک شاندار اور ریکارڈ ساز سنچری اننگز کھیل کر شہرت حاصل کر چکے ہیں پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے فرنچائز نے انہیں ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے ان کی شمولیت سے ٹیم کو ایک باصلاحیت اوپنر مل گیا ہے جو کسی بھی وقت میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس سے قبل حسن...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عمران خان کی رہائی کو 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے مشروط قرار دے دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر بانی پاکستان تحریک انصاف صدق دل سے معافی مانگ لیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ عدالت کو کرنا ہوگا رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان کو نظر بند نہیں کیا بلکہ وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں اور قانونی معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا ان کے مطابق حکومت کسی...
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے امکانات مزید واضح ہو گئے ہیں اس پیش رفت کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے اور اب صرف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے لائسنس کا اجرا باقی رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے...
اٹک:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تحصیل نائب امیر، قاری نظام الدین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں میں نماز تراویح کے بعد قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔ پیپلز کالونی سے متصل خٹک کالونی میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی ملک مجاہد عباس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ قاری نظام الدین کی میت کو پوسٹ مارٹم...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار وکی کوشل کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ کترینہ نے بتایا کہ وکی ان کی بات کہنے سے پہلے ہی ان کا مطلب سمجھ جاتے ہیں اور یہ بھی جان لیتے ہیں کہ کب انہیں گھر سے باہر جانا ہوگا۔ کترینہ اور وکی نے دسمبر 2021ء میں راجستھان میں شادی کی تھی اور تب سے یہ جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں فوربس انڈیا لیڈرشپ ایوارڈز میں شرکت کے دوران کترینہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب بھی ان کے گھر پر ان کے بیوٹی برانڈ...
نوجوان بیٹر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کی جس پر ٹیم سے باہر موجود کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے 205 رنز کا ہدف دیا، جسے گرین شرٹس نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت صرف 16 اوورز میں مکمل کر لیا۔ اوپنر محمد حارث نے 41 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ کپتان سلمان علی آغا نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 31 گیندوں پر...
ایک قریبی الیکٹریکل سب اسٹیشن میں لگنے والی آگ کی وجہ سے تقریباً 2 لاکھ مسافروں کے فضائی سفر میں خلل پڑنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کو پروازوں کی محدود تعداد کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی پولیس آتشزدگی کے اس واقع کی تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی نمایاں بندش ہوئی، جو بالآخر ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے اور روانگی جانے والی 1,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ وطن واپسی اور ہوائی جہاز کی منتقلی کو ترجیح دیتے ہوئے...
ویب ڈیسک : حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ زیادہ ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے اس طبقے کو بھی فوری ریلیف سے معذرت ہی کرلی ہے، اسی طرح چینی کی گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے الگ الگ قیمتیں مقرر کرنے کی نوید سُنا دی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بہت زیادہ دباؤ کیخلاف توجہ دلاونوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر...
قومی ٹیم کے نوجوان اوپنرز حسن نواز اور محمد حارث کی جارحانہ اننگز نے ماضی کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار عبدالرزاق کی یاد دلادی۔ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اِن دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ منسلک ہیں اور نوجوان کرکٹر کو ہارڈ ہٹنگ کے حوالے سے اپنی ٹپس دے رہے ہیں۔ عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کے حصہ رہنے والے قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز اور محمد حارث نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ حسن نواز نے پاکستان کیلئے ٹی20 تیز ترین سینچری بنائی اور بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ گرین شرٹس نے پاور پلے کے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی پراجیکٹ میں کام کرنے کا اشارہ دے دیا۔ اداکارہ ہانیہ عامر، کنزیٰ ہاشمی، ماورا حسین اور ماہرہ خان کے بعد اب اداکارہ عائزہ خان بھی بھارتی پراجیکٹ کا حصہ بننے والی ہیں۔ یہ خبر اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے بعد سے گردش کر رہی ہے۔ عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ جہاز میں سفر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ اداکارہ نے پاکستان اور انڈیا کے جھنڈے اور ہاتھ ملانے کا ایموجی شیئر کیا ہے۔ جس سے یہ قیاس آرائیں جنم لے رہی ہیں کہ عائزہ بھارتی فلم یا...
سابق امریکی باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جارج فورمین کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی موت 21 مارچ کو ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جارج فورمین کی پرورش غریبی میں ہوئی، وہ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ٹائٹل اور سیکڑوں میچز جیتے۔ جارج فورمین نے 1970ء سے 1980ء کے درمیان 4 شادیاں کیں جبکہ 1985ء میں انہوں نے پانچویں شادی کی اور اسی اہلیہ کے ساتھ وہ آخری دم تک رہے۔ Post Views: 1
پانی کی قلت سنگین مسئلہ، فوری اقدامات ناگزیر ہیں: صدر، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پانی کی قلت کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 ءپر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کرتا ہے ، ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی بڑھتی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرائے مغل کے نواحی علاقے چکو چک واندر میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی 35 سالہ حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گردن اور ٹھوڑی کے نیچے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ، معافیہ بی بی پانچ سے چھ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یوم آب پر اپنے پیغام میں کہا کہ گلیشئرز کو محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے تحفظ اور اپنے عوام، خطے اور کرہ ارض کے لیے آبی طور پر محفوظ مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، ہماری معیشتوں، ہمارے کھانے کے نظام اور ہمارے ماحول کے لیے بنیادی عنصر ہے، پھر بھی زندگی کو برقرار رکھنے والا یہ وسیلہ بدترین دباؤ میں ہے، دنیا کی تقریباً نصف آبادی سال کے کچھ حصے میں پانی کی کمی کا سامنا کرتی ہے، اربوں لوگ پینے کے صاف پانی تک...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ زمین سے جڑتے ہیں، تو آپ پوری کائنات کے ساتھ تعلق قائم کرتے ہیں کیونکہ یہ وسیع میدان میں آپ کا نقطہ ہے۔ ایک درخت کو گلے لگائیں، ننگے پاؤں چلیں، بہت سارا پانی پیئیں، صحت بخش غذائیں کھائیں، اپنے پودوں اور پالتو جانوروں سے بات کریں تاکہ صرف اپنے منفرد اور غیر روایتی مہارتوں، حساسیتوں اور تحائف کو جگائیں۔ آپ وہ شعاع ہیں جو کائنات کے ذریعے چمکتی ہے، اور جتنا زیادہ آپ اپنے آپ سے جڑے ہوئے ہیں، آپ کی روشنی اتنی ہی زیادہ چمکے گی۔ منفی: آج آپ کو ذہنی دباؤ محسوس ہوسکتا ہے۔ اہم خیال: خود بننے کےلیے واپس جائیں، بالکل اسی طرح جیسے آپ آئے...
مصر میں اہرامِ گیزا کے نیچے وسیع انفرااسٹرکچر دریافت ہوا ہے جس سے اہرامِ مصر کے زیرِ زمین توانائی کے قدیم نیٹ ورکس کی قیاس آرائیاں پھر سے زور پکڑ رہی ہیں۔ جدید ریڈارز کی مدد سے ہونے والی حالیہ تحقیق میں اہرامِ گیزا کے نیچے ایک پیچیدہ نظام کا انکشاف ہوا ہے جو زیرِ زمین تقریباً 2 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے اور گیزا کے تینوں بڑے اہراموں کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے۔ سائنسدانوں کی پریس ریلیز کے مطابق اہرامِ گیزا کی بنیاد میں 5 یکساں کثیر المنزلہ انفرااسٹرکچرز دریافت ہوئے ہیں جو ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں، یہ 8 انتہائی لمبے کنویں ہیں جن کے ارد گرد سیڑھیاں لپٹی ہوئی ہیں، یہ سیڑھیاں سطح...
سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اور صحافی سیدہ میمنات محسن المعروف جگنو محسن نے اپنے بیٹے علی سیٹھی کے بلاک بسٹر گانے ’پسوڑی‘ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ جگنو محسن کا دنیا بھر میں دھوم مچانے والے گانے ’پسوڑی‘ سے متعلق دیا گیا بیان وائرل ہو گیا۔ معروف صحافی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں علی سیٹھی کے دنیا میں آنے سے قبل بہت میوزک سنتی تھی، میں اپنی گاڑی میں ہمیشہ قوالی، راگ اور خیال لگا کر رکھتی تھی، میرے دونوں بچوں کے کانوں میں سب سے پہلے موسیقی ہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی 7 سال کی عمر تک ان کے ساتھ خالص پنجابی ہی بولی ہے، یہی...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبیٔ کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، آئندہ نسل کی بقا کے لیے...
میانوالی(نیوز ڈیسک)پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر اورفیصل آباد میں کیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بتایاکہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور نقدی برآمدکی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین نام سے ہوئی۔ دوسری جانب لاہور برکی سے گرفتارخود کش بمبار شمس اللہ نے تفتیش...
سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانا لکسیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق شہید ہو گئے۔ سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ بعدازاں شہداء کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں آر پی او، ڈی پی او اور پولیس افسران و اہلکاروں نے...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ، جس کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یومِ آب پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے عزم کی تجدید کرتا ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے، بجلی بچانے، توانائی، ایندھن بچانے والے آلات کےاستعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے...
---فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن کی فصلیں شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، ملک...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں ہے،سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی،واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ یقینی بنایا ہے کہ امریکہ آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے ملک اورقوم کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،ویزہ پروسس کے ذریعے قومی سلامتی اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے مزید...
برطانیہ میں غیرقانونی طور پر داخلے کی کوشش کے دوران ایک اور تارک وطن موت کی آغوش میں چلا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دو یوم کے دوران دوسرا شخص جاں بحق ہوا ہے‘ ایک تارکین وطن ایک اوورلوڈ کشتی میں انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں مارا گیا۔ اسی سفر کی کوشش میں ایک اور شخص دوسرے دن مارا گیا۔ فرانسیسی کوسٹ گارڈز کے مطابق مذکورہ شخص 15 لوگوں کے گروپ میں شامل تھا جسے انہوں نے 80 کے قریب کشتی سے اٹھایا تھا جو بدھ کی رات ڈنکرک سے روانہ ہوئی تھی۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز جب کشتی گریو لائنز کے قریب مسائل کا شکار ہوئی تو مداخلت کرکے...
برطانیہ میں داؤدی بوہرہ برادری کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کی تقریب میں لندن میں ہائی کمشنر کے ساتھ ہائی کمیشن کے متعدد افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی بوہرہ برادری کی کمیونٹی سروسز، تعلیم کے لیے لگن اور خیرات پر زور دینے کی روایات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی کی روایات رمضان المبارک کی حقیقی روح کی عکاسی کرتی ہیں۔ ہائی کمشنر نے تمام مذاہب کی برادریوں کے ساتھ امن اور سماجی انضمام کی اقدار کی پاسداری پر زور دیا اور انہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ نسل پرستی دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہے جس کے ہر انداز پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ہر طرح کی نسلی تفریق کے خاتمے کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کے لیے اپنے پیغام میں انہوں نےکہا ہے کہ کئی دہائیوں کی مثبت پیش رفت کے باوجود غلامی، استعمار اور نسلی امتیاز کی زہرناک میراث اب بھی برقرار ہے۔ اس سے معاشرے خراب اور مواقع محدود ہو رہے ہیں، زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں اور وقار، مساوات اور انصاف کی بنیادوں کو خطرہ لاحق ہے۔ Tweet...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مارچ 2025ء) دنیا بھر میں بچے، پناہ گزین اور نقل مکانی پر مجبور ہونے والے لوگ امدادی مالی وسائل کے بحران سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جو امریکہ کی جانب سے بیرون ملک دی جانے والی امداد روکے جانے سے شدت اختیار کر گیا ہے۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ امدادی مقاصد کے لیے مالی وسائل کی شدید قلت کے نتیجے میں لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کا کام خطرے میں ہے۔ Tweet URL اس بحران کے باعث چھوٹے بچوں کی اموات روکنے کی جانب پیش رفت بھی ضائع ہو سکتی ہے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے، دوسالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا، اگست 2025ء میں دوسالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا...
قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی اجرت قیدیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کی جاتی ہے۔ ماہرین کی نگرانی میں قیدیوں نے اعلیٰ معیار کی نوروزی چپل تیار کرنا سیکھا ہے، جو خوبصورتی، معیار اور پائیداری کے لحاظ سے منفرد ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ رہائی کے بعد بھی معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں۔ عید سے...
بھارت میں یوٹیوب دیکھ کر اپنی سرجری خود کرنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا میں شہری کو مسلسل علاج اور دواؤں کے استعمال اور اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے باوجود پیٹ کے درد میں کمی نہ ہوئی تو اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے کی کوشش کی۔ راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور سُن کرنے کے انجیکشن خریدے۔ انہوں نے گھر جا کر اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا تاہم کچھ دیر بعد انجیکشن کا اثر ختم ہوتے ہی شدید...
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور وفاقی وزیر قانون کی ملاقات میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار بھی موجود تھے۔ صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا اور صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار عطاء اللّٰہ لانگو نے بلوچستان کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے دونوں وکیل رہنماؤں کو بلوچستان کی صورت حال پر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت...
امریکی سرمایہ دار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے امریکا میں سپریم کورٹ کے ججز کی ووٹنگ سے قبل مخصوص ججز کے خلاف پیٹیشن جمع کرنے والے شہریوں کے لیے 100 ڈالرز انعام کا اعلان کردیا ہے۔ ایلون مسک کی طرف سے صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم میں حمایت کے لیے بنائی گئی تںطیم ’پبلک ایکشن کمیٹی‘ (پی اے سی) نے اعلان کیا ہے کہ اگر شہری ان ججز کے خلاف آن لائن پیٹیشن دائر کریں جو ’اپنے خیالات وضع کرنا چاہتے ہیں‘ تو ان شہریوں کو 100 ڈالرز دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ اور ایلون مسک کے درمیان شدید اختلافات، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہونے کے باعث سونا آج سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کم ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3031ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب ملک میں 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1712روپے گھٹ کر 2لاکھ 73ہزار 319روپے کی سطح پر آگئی۔ Tagsپاکستان
لاہور: غزہ میں امریکی تعاون سے جاری اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر امریکا اور اسرائیلی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی۔ اس موقع پر سفارت خانے کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم...
غیر قانونی پورشن کی تعمیرات سے ناظم آباد کے بنیادی مسائل میں اضافہ ،علاقہ مکین سراپا احتجاج پلاٹ نمبر 2J، 1/2اور 2K 12/1پر پورشن کی تعمیرات میں بیٹرمافیا کو چھوٹ ، جرات سروے غیر قانونی تعمیرات کے روک تھام اور خاتمے کے لیے قائم کیے جانے والے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران ہی غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایسا ہی بدعنوان بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب عرصہ دراز سے وسطی پر قابض ہے اور غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کا ذمہ اٹھا رکھا ہے ۔ناظم آباد میں عدالتی احکامات کے برخلاف غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا کو خطیر رقوم کے عوض مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ ماضی میں کئی بار ہونے والے تبادلوں...
برطرف ملازمین میں عبداللہ بجاری، محمد علی شاہ اورخالق راھپوٹو شامل انتہائی سیاسی اثر رکھنے والے افسران کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع (رپورٹ:شبیر احمد) سندھ فنانس ڈپارٹمنٹ کے تین افسران، جو ڈسٹرکٹ فنانس آفس حیدرآباد میں تعینات تھے ، کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے ۔انتہائی سیاسی اثر رکھنے والے افسران جو سیاسی تعلقات کے باعث ماضی میں اہم اور منافع بخش عہدوں پر فائز رہے ہیںبرطرف کیے گئے افسران کو سندھ فنانس ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ان میں گریڈ 17 کے اکاؤنٹنٹ عبداللہ بجاری شامل ہیں، جو سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ایک سینئر افسر کے خاندان سے تعلق...
نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5لاکھ 19ہزار ہوگی، اس سے پہلے وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی 1لاکھ 80 ہزار تھی وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159فیصد جبکہ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ،وزراء کے الاؤنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہے پاکستان کے انتہائی مخدوش معاشی حالا ت میں وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی وزیروں اور وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ، وفاقی وزراء نے اپنی اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور...
پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کا دریائے سندھ پر 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا پیپلز پارٹی 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف تمام آئینی فورمز، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی، کینال منصوبے کے خلاف جلسے اور گلی گلی احتجاج کرے گی، صوبائی قیادت کی پریس کانفرنس پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے...
ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا تعاون چاہیے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی فوری ضرورت ہے ،محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی۔ عالمی یومِ گلیشیئرز پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022ء میں گلیشیئرز سے متعلق قرارداد منظور کی، جس میں پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی 2 اہم ترین مسائل قرار دیے گئے اور گلیشیئرز کے تحفظ کو قومی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی...
وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن ہے شہباز شریف کی ہدایت پراسٹار لنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی، وفاقی وزیر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا ہے ۔اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن پر بیان جاری بیان میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن ہے ، وزیرِاعظم کی ہدایت پر انٹرنیٹ نظام کی بہتری کے لیے بڑا اقدام...
205 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پورا کر کے فتح سمیٹ لی۔ سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے آج نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں کرارا جواب دے کر 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز شاندار اور جارحانہ انداز میں کیا، پاکستانی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں بیٹھے اپنے اتحادیوں کیساتھ مختلف آپشنز پر بات چیت میں مصروف ہے تاکہ پارٹی کیلئے سیاسی جگہ حاصل کرنے کیلئے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کیساتھ محاذ آرائی کی سیاست ختم اور جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین کیلئے ریلیف حاصل کیا جا سکے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، اپوزیشن اتحاد کے کچھ رہنمائوں بشمول مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے کہا گیا ہے کہ وہ عمران خان کو قائل کریں کہ وہ ماحول کو ٹھنڈا کرنے میں کردار ادا کریں، سوشل میڈیا پر جارحانہ کارروائیاں روکنے اور دہشت گردی کیخلاف ہر ممکن سہولت فراہم...
سرگودھا(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس کے دو بہادر جوان منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران فرض کی راہ میں شہید ہو گئے۔ واقعہ تھانہ لکسیاں پولیس سرگودھا کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جیسے ہی پولیس ٹیم نے ریڈ کیا، ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں سرگودھا پولیس کے کانسٹیبلز عمران وینس اور رانا شفیق موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان شدید زخمی ہوئے۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے...
یوم علیؑ کے موقع پر کمشنر کراچی نے دو روز کےلیے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کراچی کے تمام اضلاع کے ڈی آئی جی پولیس کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی رینج کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی ڈویژن کی حدود میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی 21 اور 22 مارچ یعنی جمعہ اور ہفتہ تک نافذ رہے گی۔ 21 رمضان المبارک کو یوم علیؑ کے موقع پرکسی بھی...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر )وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 159فیصد سے لیکر 188فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور وزراء کو عیدالفطر کی بڑی خوشخبری وزیراعظم نے سمری کی منظوری دیکر دی ہے۔ وزراء کی تنخواہ اور الائونسز بڑھ کر اب مجموعی طور پر 5لاکھ 19ہزار روپے ماہانہ ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیرکی تنخواہ 2لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1لاکھ 80روپے تھی ۔ وزراء کی یہ تنخواہ 12سال کے بعد بڑھائی گئی ہے۔ اس سے قبل ارکان پارلیمنٹ جن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران شامل ہیں ان کی تنخواہیں بھی بڑھائی جا چکی ہیں اور اب وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں برابر ہوگئی ہیں ۔ تنخواہوں...
لاہور(آئی این پی)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والے حالیہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کئی مطالبات بھی پیش کئے گئے،پیپلزپارٹی نے کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کو پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حوالے سے غلط رنگ دئیے جانے کے پیش نظر آئندہ اجلاس کے بعد مشترکہ طور پرمیڈیا کو بریفنگ دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی ندیم افضل چن، حیدر گیلانی اور حسن مرتضی نے پنجاب حکومت کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو شارٹ ٹرم...
سٹی42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یوم آب پر پیغام، کہا گلیشیئرز کو محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے تحفظ اور اپنے عوام، خطے اور کرہ ارض کے لیے آبی طور پر محفوظ مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا حکومت کا ریچارج پاکستان اقدام ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت کے ذریعے موسمیاتی سیلاب کے خطرات اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، سندھ طاس معاہدے کا موثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ہفتہ کو’’عالمی یوم آب 2025ء‘‘ کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے...