Express News:
2025-03-22@22:02:17 GMT

لاہور: گمشدہ بچی 6 سال بعد والدین سے مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

لاہور:

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم اور "میرا پیارا" ایپ کی مشترکہ کاوشوں سے چھ سال قبل گمشدہ ہونے والی بچی صبا شوکت کو اس کے والدین سے ملا دیا گیا۔  

چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق صبا شوکت گمشدہ حالت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں آئی تھی جس کے بعد ادارے نے اس کے والدین کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ بچی کو اس کے آبائی علاقے ٹھینگ موڑ، کنگن پور لے جایا گیا، جہاں طویل جستجو کے بعد اس کے والدین کو تلاش کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں 121 گمشدہ بچے لواحقین کے منتظر

سارہ احمد نے بتایا کہ صبا کے والدین کو تلاش کرنے میں چھ سال لگے اور آخر کار عدالتی حکم کے بعد بچی کو اسکے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ والدین نے اپنی بچی کو واپس پا کر خوشی کا اظہار کیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم، خصوصاً چیئرپرسن سارہ احمد کا شکریہ ادا کیا۔  

اس موقع پر سارہ احمد نے کہا کہ گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس مشن کے تحت کام کو جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے والدین

پڑھیں:

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے

جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی گئی۔ حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی، ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے۔ حافظ حسین احمد کے بیٹے منیر احمد کا کہنا ہے کہ والد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جے یو آئی رہنما کے بیٹے نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی گئی۔ حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مرکزی جلوس یوم علیؑ میں لاپتا شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج
  • کراچی، مرکزی جلوس یوم شہادت امام علیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج
  • حسن نواز کی کارکردگی پر والدین آبدیدہ، اہل محلہ خوشی سے نہال
  • سونا نکالنے کیلیے مرکری، دیگرمضرصحت کیمیکلز استعمال کرنے کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری
  • والدین کے لیے لمحۂ فکریہ (دوسرا اور آخری حصہ)
  • بیٹے کی خواہش میں 9 بیٹیوں کے والدین بننے والا جوڑا جنہوں نے تمام بچیوں کا ایک ہی نام رکھ دیا
  • شعیب ملک اور ثنا جاوید کے والدین بننے کی خبریں گردش کرنے لگیں
  • حافظ حسین احمد کی وفات سے جماعت مخلص رہنما سے محروم ہو گئی‘ جے یو آئی
  • جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے