سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہونے کے باعث سونا آج سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کم ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3031ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب ملک میں 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1712روپے گھٹ کر 2لاکھ 73ہزار 319روپے کی سطح پر آگئی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
سونے کی قیمت نئی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ کتنا اضافہ ؟ جانیں
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کے اضافے سے 3050 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔