لمبی عمر کا راز اچھی خوراک، صحت اور ورزش ہے۔ کہتے ہیں کہ ’’ایک اچھا دماغ ایک اچھے جسم میں پایا جاتا ہے‘‘ ،اس سے متوازن غذا کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ خوراک ویسے بھی آکسیجن کے بعد جاندار زندگی کی دوسری سب سے بڑی ضرورت ہےجبکہ خوراک کا بنیادی جزو پانی ہے۔ اگر ہمیں پینے کا قدرتی اور صاف پانی میسر ہے تو ہم یقینا زیادہ دیر تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ہمارے جسم کا ستر فیصد حصہ پانی پر مبنی ہوتا ہے۔ گندے اور غیر شفاف پانی سے ہیپیٹائیٹس بی جیسی موذی بیماریاں لگ جاتی ہیں یا پھر صاف پانی بھی میسر ہو مگر خصوصی طور پر گرمیوں میں دن کو روزانہ 6 سے 8 گلاس پانی نہ پیا جائے تو جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے یعنی ہمیں ’’ڈی ہائیڈریشن‘‘یا جلد کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ 2024 ء کے اعدادوشمار کے مطابق مناکو میں عورتوں اور مردوں میں دنیا کے سب سے لمبی عمروں والے لوگ رہتے ہیں جن کی عمروں کا اندازہ 84 سے 89 سال لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد اوسطا ًلمبی عمر کے لوگ ایسٹ ایشین کنٹریز کے ممالک ہانگ کانگ، جاپان اور سائوتھ کوریا میں پائے جاتے ہیں۔موناکو باضابطہ طور پر ایک خود مختار چھوٹی سی شہری ریاست ہے جو فرانسیسی رویرا پر واقع ہے جو دنیا کا دوسرا سب چھوٹا مگر امیر ملک ہے۔ اس ملک کے شہریوں کی لمبی عمر کا راز ان کے استعمال میں آنے والا اعلیٰ معدنیات رکھنے والا صاف ستھرا قدرتی پانی ہے۔
دنیا پاکستان کی ہنزہ وادی کو محض سیر و سیاحت اور تفریحی مقام کے طور پر جانتی ہیں مگر یہاں کے باشندوں کی اوسطا عمریں حیران کن حد تک 90 سے 100 سال تک ہیں۔ ہنزہ ویلی کے لوگ اس عمر تک پہنچنے تک ایک خوبصورت اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں، اور سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اس کا بڑا سبب یہاں کا شفاف پانی ہے۔ہنزہ ویلی، پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع ایک قدرتی جنت ہےجو نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ دنیا کے بہترین اور صحت بخش پانی کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔
یہاں کا پانی قراقرم کے گلیشیئرز، خاص طور پر ’’الٹار‘‘ اور ’’پاسو‘‘ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے جو مکمل طور پر قدرتی، آلودگی سے پاک اور معدنیات سے بھرپور ہے۔ اس پانی کا پی ایچ لیول 7.
1970 ء کی دہائی میں ڈاکٹر ہنری کوانڈٹ نے ہنزہ پانی پر تحقیق کی اور اسے ’’قدرتی ہائیڈروجنیٹڈ پانی‘‘قرار دیا، جو دنیا میں سب سے زیادہ مفید ہے۔ جاپان کے ماہر ڈاکٹر شیگیوا اوشیرو نے بھی ہنزہ ویلی کے پانی پر تحقیق کی اور اسے صحت اور لمبی عمر کے لئے حد درجہ منفرد قرار دیا کیونکہ اس پہاڑی علاقے کا پانی عمر کے بڑھنے اور بڑھاپے کے خلاف موثر طریقے سے کام کرتا ہے۔ ہنزہ ویلی میں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں اور یہاں کے لوگوں کی صحت و تندرستی اور حسن کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہاں کا صحت افزا پانی ہے۔ سیاح واپس جا کر ہنزہ ویلی اور یہاں کے لوگوں کے بارے کہانیاں بھی لکھتے ہیں۔ حکومت اگر ہنزہ منرلز واٹر کے نام سے بڑے بڑے پلانٹ لگائے اور دنیا بھر میں اچھی مارکیٹنگ کرے تو یہ بہت اچھا کاروبار ثابت ہو سکتا ہے جسے زرمبادلہ کمانے کے لیے دنیا بھر میں برآمد کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہنزہ ویلی ہوتا ہے پانی ہے کا پانی کے لئے
پڑھیں:
اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق سپریم کورٹ کا وضاحتی اعلامیہ
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاٹ لائن پر سپریم کورٹ افسران سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں، سپریم کورٹ سے باہر کی شکایات اس ہاٹ لائن پر قبول نہیں کی جائیں گی، دائرہ کار سے باہر کی شکایات پر کوئی ردعمل نہیں دیا جائے گا۔