شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبے پر حاملہ بیوی کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرائے مغل کے نواحی علاقے چکو چک واندر میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی 35 سالہ حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گردن اور ٹھوڑی کے نیچے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ، معافیہ بی بی پانچ سے چھ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کیلئے رابطے شرع کر دیئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کل صبح سعودی عرب کے 4 روزہ دورے پر پہنچے تھے، جہاں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے ان کا استقبال کیا تھا۔
سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورعلاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔
جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، جبکہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وفاقی وزرا بھی شامل ہیں۔
نامعلوم مسلح افراد نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں چھین لی
وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسول ﷺ پربھی حاضری دیں گے۔