لاہور(آئی این پی)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والے حالیہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کئی مطالبات بھی پیش کئے گئے،پیپلزپارٹی نے کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کو پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حوالے سے غلط رنگ دئیے جانے کے پیش نظر آئندہ اجلاس کے بعد مشترکہ طور پرمیڈیا کو بریفنگ دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔

 میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی ندیم افضل چن، حیدر گیلانی اور حسن مرتضی نے پنجاب حکومت کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو شارٹ ٹرم منصوبے شروع کیے ہیں اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام شروع کیا گیا کیا سب کو گھر مل گیا، ٹریکٹر اسکیم لانچ کی گئی، کیا زمینداروں کو ٹریکٹر مل گئے، مزدور کارڈ، ہمت کارڈ شروع کیے،ہر روز ایک نیا پراجیکٹ لانچ کردیا جاتا ہے جس سے پچھلے منصوبے سے توجہ ہٹ جاتی ہے اور حکومت خود اگلے منصوبے کی طرف متوجہ ہوجاتی ہے جس سے منصوبوں کا بھی اور صوبے کا بھی نقصان ہو رہا ہے۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق رہنمائوں نے شروع کیے جانے والے تمام منصوبوں میں پیپلزپارٹی کو بھی آن بورڈ لینے کا مطالبہ کیا۔ ان کے مطابق اب حکومت بس اسٹاپ کے ساتھ خواتین شاپ کا پراجیکٹ لانچ کر رہی ہے، ایک خاتون بس سٹاپ پر دکان بنائے گی، جہاں ہر وقت مردوں کا رش رہتا ہے، حکومت ایسے منصوبوں سے پیسے ضائع کررہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے ارکان نے یہ شکوہ بھی کیا کہ پیپلزپارٹی کو مشاورت میں شامل کیے بغیر پنجاب اسمبلی سے زمینوں پر ٹیکس لگانے کا بل منظور کرایا گیا، پنجاب کے کاشتکاروں پر بے جا ٹیکس لگا دیا گیا، پیپلز پارٹی اس قانون سازی میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ اس کی مخالف ہے۔

 آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کامیاب ہو رہے ، جلد اچھی خبر ملے گی،وفاقی وزیر خزانہ 

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ (ن)لیگ میڈیا کو اس نوعیت کے اجلاس کے بارے میں غلط بریف کرتی ہے، یہ سوال کیا کہ آپ لوگ باہر جا کر کہتے ہیں کہ یہ پاور شیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ تھی جبکہ یہ صوبے کی کوارڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوتی ہے۔اس اجلاس کو غلط رنگ دیتے ہیں کہ ہم اپنا ڈی سی یا ڈی پی او لگوانا چاہتے ہیں، نشاہدہی کریں کہ کن علاقوں میں ہم نے آپ سے ڈی سی یا ڈی پی او لگوایا ، عوام کو بتایا جاتا ہے کہ ہم ڈی سی اور ڈی پی او لگوانے کے لیے کوارڈی نیشن کمیٹی میں مطالبات رکھتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے یہ تجویز بھی دی کہ آئندہ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے نمائندے مشترکہ طور پرمیڈیا کو بریفنگ دیں کہ کن کن معاملات پر گفتگو کی گئی ہے اور کون سے امور طے پا گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کواردی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب میں آپ کے رنر اپ کو بھی فنڈز دئیے جائیں گے ،اس کے بدلے میں سندھ میں مسلم لیگ (ن)کے نمائندوں کو بھی مختلف محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائے اور پارٹی امیدواروں کو بھی فنڈز دئیے جائیں۔

 عید الفطر ،پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری 

اس تجویز پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے حامی بھرلی اور کہا جہاں جہاں آپ کو سندھ میں فنڈز چاہئیں پیپلزپارٹی دینے کے لیے تیار ہے۔اجلاس میں طے پایا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حلقے میں یونیورسٹی کے لیے زمین دی جائے گی، دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین کی جن اضلاع میں اکثریت ہے وہاں ڈیولپمنٹ کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین لگائے جائیں گے اور جہاں اکثریت نہیں وہاں اراکین کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔

ذیلی کمیٹی پیشرفت کے حوالے سے ہر ہفتے فالو اپ کرے گی اور 12 اپریل کو گورنر ہائوس میں دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لائوں گا:علی امین گنڈاپور

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار؛ ویڈیو سامنے آگئی

لاہور:

بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکو سپورٹ یونٹ نے بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان لیسکو نے بتایا کہ ملزم لیاقت کو گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم سنگل فیز ، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ریورس کرنے والا سافٹ ویئر اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر  شاہد حیدر نے کامیاب کارروائی پر ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزمان ارمغان اور شیراز کی حب سے کراچی آنے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار؛ ویڈیو سامنے آگئی
  • مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی حالیہ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
  • "اپوزیشن والے کاغذات پھاڑتے اور چلے جاتے ہیں"پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پرحکومتی وزیر اور اپوزیشن رہنما میں نوک جھونک ، حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں 
  • لاہور، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، یوم علیؑ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا
  • ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنے پر بضد، حکومت کا انکار، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • چہل دھناشری ورما طلاق کیس میں نئی ​​پیشرفت سامنے آگئی
  • چہل-دھناشری ورما طلاق کیس میں نئی ​​پیشرفت سامنے آگئی
  • مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد ملاقات کی اندرونی کہانی