عائزہ خان بھارتی فلم میں کام کرنے والی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی پراجیکٹ میں کام کرنے کا اشارہ دے دیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر، کنزیٰ ہاشمی، ماورا حسین اور ماہرہ خان کے بعد اب اداکارہ عائزہ خان بھی بھارتی پراجیکٹ کا حصہ بننے والی ہیں۔ یہ خبر اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے بعد سے گردش کر رہی ہے۔
عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ جہاز میں سفر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ اداکارہ نے پاکستان اور انڈیا کے جھنڈے اور ہاتھ ملانے کا ایموجی شیئر کیا ہے۔
جس سے یہ قیاس آرائیں جنم لے رہی ہیں کہ عائزہ بھارتی فلم یا کسی پراجیکٹ کا حصہ بننے والی ہیں اور اس کیلئے کولیب کر رہی ہیں۔
اس تصویر کے ساتھ اداکارہ نے کوئی واضح معلومات تو فراہم نہیں کیں مگر اس ایموجی سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جلد ہی کچھ نیا کرنے والی ہیں جس کا اب مداحوں کو بھی بےصبری سے انتظار ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: والی ہیں
پڑھیں:
معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری جاری
معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف فراڈ اور امانت میں خیانت کے سنگین الزامات پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت نے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کر کے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی اسود ہارون کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے اور قیمتی گاڑی ہتھیا لی۔
اسود ہارون کا مزید کہنا ہے کہ جب میں نے اپنی رقم اور گاڑی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو مجھے ایک فارم ہاؤس میں بلایا گیا، جہاں مسلح افراد نے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد اداکارہ نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں اور پولیس کو جلد از جلد گرفتاری عمل میں لا کر ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تاحال اداکارہ نازش جہانگیر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اس حوالے سے اپنا مؤقف پیش کریں گی۔
Post Views: 2