Juraat:
2025-03-22@14:53:21 GMT

سندھ بلڈنگ، تبادلوں کا دھوکہ اورنگزیب وسطی میں تاحال قابض

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

سندھ بلڈنگ، تبادلوں کا دھوکہ اورنگزیب وسطی میں تاحال قابض

غیر قانونی پورشن کی تعمیرات سے ناظم آباد کے بنیادی مسائل میں اضافہ ،علاقہ مکین سراپا احتجاج
پلاٹ نمبر 2J، 1/2اور 2K 12/1پر پورشن کی تعمیرات میں بیٹرمافیا کو چھوٹ ، جرات سروے

غیر قانونی تعمیرات کے روک تھام اور خاتمے کے لیے قائم کیے جانے والے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران ہی غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایسا ہی بدعنوان بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب عرصہ دراز سے وسطی پر قابض ہے اور غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کا ذمہ اٹھا رکھا ہے ۔ناظم آباد میں عدالتی احکامات کے برخلاف غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا کو خطیر رقوم کے عوض مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ ماضی میں کئی بار ہونے والے تبادلوں نے بھی وسطی میں قائم اورنگزیب سسٹم پر کوئی اثر نہیں چھوڑا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ناظم آباد میں بے ہنگم بلند عمارتوں کی تعمیر سے علاقے کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر برباد اور بنیادی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس پر علاقہ مکین بڑھتے ہوئے مسائل کا شکار ہیں۔ جرات سروے کے مطابق اورنگزیب سے فہد نامی بیٹر نے گٹھ جوڑ کرنے بعد ناظم آباد کے پلاٹ 2J 1/2 اور 2K 12/1 پر کمرشل پورشن کی تعمیرات کی چھوٹ حاصل کر لی ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

چارسدہ، چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق

نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رستم کے علاقے ملندری روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں  سابق ناظم ایوب خان آف ملندری جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول سابق ناظم ایوب خان کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا افسران اور ملازمین کا تبادلہ روکنے کا فیصلہ
  • چارسدہ، چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق
  • ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے 4افسران گرفتار
  • جنگ غزہ کی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گی، خالد مشعل
  • غزہ میں وحشیانہ قتل عام کے دوران مزید 95 فلسطینی شہید
  • چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق
  • پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے تحت شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ
  • وزیر خارجہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، امریکی ناظم الامور بھی شر یک
  • دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قابض نہیں رہ سکتے، سرفراز بگٹی