امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پاکستانی دفتر خارجہ کے اس بیان کی بالواسطہ تردید کی ہے جس میں ممکنہ امریکی سفری پابندی کو افواہ قرار دیا گیا تھا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس ضمن میں اعلان کب متوقع ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران سفری پابندی جاری کرنے کی ڈیڈلائن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرسکتا ہے، رپورٹ

تاہم اس معاملے پر حتمی اعلان سے متعلق لب کشائی کیے بغیر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ویزے کے عمل میں یہ بات یقینی بنائے جائے گی کہ امریکا سفر کرنیوالے مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کے لیے خطرہ نہ ہوں۔

ٹیمی بروس کے مطابق سفری پابندی سے متعلق کسی اعلان کی تفصیلات تو فراہم نہیں کی جاسکتیں تاہم یہ آج نہیں ہورہا، انہوں نے زور دیا کہ امریکا اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں داخلے پر پابندی کی تردید اور عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار

’ویزوں کے اجرا کے عمل میں قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے گا، جیسا کہ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر میں کہا گیا ہے، یہ مسئلہ حل کرنا وقت کا تقاضا ہے، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اندرونی بحث مباحثے پر تبصرہ نہیں کرتا۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ممکنہ امریکی سفری پابندی کو افواہ قرار دیا تھا، دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے پرغورکررہی ہے، جس سے افغانستان اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایگزیکٹیو آرڈر ٹیمی بروس سفری پابندیاں عوامی تحفظ قومی سلامتی محکمہ خارجہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایگزیکٹیو آرڈر ٹیمی بروس سفری پابندیاں عوامی تحفظ قومی سلامتی سفری پابندی ٹیمی بروس

پڑھیں:

پاکستان پر امریکی سفری پابندیوں پر دفتر خارجہ کا درعمل سامنے آگیا

پاکستان پر امریکی سفری پابندیوں پر دفتر خارجہ کا درعمل سامنے آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان نے کہا ہے کہ ملک پر امریکا کی سفری پابندیوں سے متعلق سرکاری سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا، یہ باتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کے ساتھ میٹنگ ایک روٹین ڈپلومیٹک تھا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر سرکار سطح پر  آگاہ نہیں کیا گیا، یہ باتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں کی اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے، امریکا میں داخلہ پابندیوں کی رپورٹوں کی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ویزا معاملات کے حوالے سے ہونے والا اجلاس معمول کے اجلاسوں کا حصہ تھا، کسی سفارت کار کی طلبی ایک معمول کا حصہ ہوتی ہے، اس میں کچھ بھی غیرمعمولی نہیں ہوتا۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات مضبوط اور کثیر الجہتی ہیں، یہ تعلقات دہائیوں پر مبنی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سفری پابندیاں لگانے کی ڈیڈ لائن : امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان آگیا
  • امریکہ کیلئے سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں، ترجمان وزارت خارجہ ٹیمی بروس
  • امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں: ترجمان محکمہ خارجہ
  • سفری پابندیاں لگانے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
  • امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں: ترجمان محکمہ خارجہ
  • پاکستان پر امریکی سفری پابندیوں پر دفتر خارجہ کا درعمل سامنے آگیا
  • امریکا میں داخلے پر پابندی کیلئے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
  • امریکا میں داخلے پر پابندی کی تردید اور عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار
  • امریکا میں داخلے پر پابندی کی کوئی فہرست نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ