2025-01-18@13:14:01 GMT
تلاش کی گنتی: 44

«کے نظریات»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جنوری 2025ء) ینگون میں واقع ایک ہاسٹل سے ہر روز صبح چھ بجے کے قریب ایک سو سے زیادہ مرد باہر نکلتے ہیں۔ ان سب کے سر منڈے ہوئے ہیں، اور یہ لوگ ایک مخصوص مقصد کے تحت اکٹھے ہوتے ہیں۔ ان کے دن کا آغاز سخت جسمانی مشقوں سے ہوتا ہے جن میں وزن اٹھانا، کراٹے کی مشقیں اور رقص شامل ہیں، جس کے بعد بودھ مت کی مذہبی دعائیں کی جاتی ہیں۔ یہ کوئی عام تربیتی کیمپ نہیں، بلکہ میانمار میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی کا ایک منفرد مرکز ہے۔ 'محبت کا گھر' میں ایک اور دن کا آغاز 'میٹا سینائین' میں ایک اور دن کا آغاز...
    بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس فاونڈیشن نے پولیو کے55 ہائی رسک ایریاز کیلئے15 صحت مراکز کی مفت تعمیر کی پیشکش کی ہے، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صحت مراکز کیلئےمحکمہ بلدیات کی 4 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئےسائٹس اور این او سی جاری نہیں کی، مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ ختم ہوجائےگا۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مزید فنڈز بھی روک دیےجائیں گے،  سائٹس پر پولیو قطرے، حفاظتی ٹیکہ جات، ہیلتھ سینٹرز کیلئےعمارتیں تعمیر کرنی ہیں، پشاور: معاہدےکےتحت اراضی...
    ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش /برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع ٹنڈو الہیار کے شہر چمبڑ کے گوٹھ غلاب لغاری کے رہائشیوں نے علاقے میں منشیات کی خرید و فروخت کے خلاف حمید لغاری، نعیم لغاری اور سلیم لغاری سمیت دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ چمبڑ شہر میں منشیات کی کھلے عام خرید و فروخت جاری ہے اور منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کو علاقہ پولیس کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے منشیات فروش کھلے عام چرس، افیون، آئس اور دیگر نشہ اور اشیاء فروخت کر رہے ہیں، پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے لیے...
    کوٹری (جسارت نیوز) ادارہ ترقیات سہون کے 300 سے زائد ملازمین 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنمائوں کا ملازمین کے ہمراہ احتجاج، ملازمین کی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں، رہنمائوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات سہون جامشورو کے 300 سے زائد ملازمین گزشتہ 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب فاقہ کشی اور کمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملازمین گزشتہ 10 روز سے مرکزی دفتر کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن ایمپلائز ورکرز یونین ایس ڈی اے کے رہنما شبیر بھنگ، آصف، ذوہیب، منیر ملانو اور قمر قریشی نے کوٹری میں مشترکہ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ترقیات سہون جامشورو...
    دھابیجی (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، مقدمہ درج، ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ دھابیجی انسپکٹر مبین پرھیاڑ بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر آچار سالار لنک روڈ پر کارروائی کرکے چرس سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم فرید ولد ملھار جوکھیو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرکے تھانہ دھابیجی پر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کے زیر انتظام محکموں میں ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی ادائیگی کی جارہی ہے، البتہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں مختلف ارکان کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی میں سابق مئیر وسیم اختر نے ان ملازمین کے جو پیسے علیحدہ اکائونٹ میں جمع ہوتے تھے اس کو بھی خرچ کردیاکرتے تھے ، سندھ حکومت اس وقت بھی کے ایم سی کو 1.2 ارب ہر ماہ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی مد میں ادا کررہی ہے، جو سابق سٹی ناظم مصطفی...
    آئندہ 3 روز میں اسلام آباد، روالپنڈی، مری، گلیات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث 18 سے 20 جنوری کے دوران  بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور اور گوادرمیں جھکڑ چلنے کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پورا ہفتہ بارشیں اور برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی 18 سے21 جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان،...
    چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ  134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2024 میں قومی معیشت کے آپریشنز  کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کی. قومی ادارہ برائے شماریات کے  انچارج کے مطابق ،ابتدائی اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 میں جی ڈی پی 134908.4 ارب یوآن تک پہنچا  جو مستقل قیمتوں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد زیادہ ہے۔اس کے علاوہ،سی پی آئی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد اضافہ  اور مقررہ سائز سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں...
    پنجاب کے وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ اٹک سے ملنے والے سونے کے ذخائر کی نیلامی ایک سے ڈیرھ ماہ میں ہوجائے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ میانوالی اور دیارئے ستلج کے علاقوں میں بھی سونے کے ذخائرے موجود ہیں جبکہ چینوٹ سے ملنے والے لوہے سے جلد پنجاب میں اسٹیل ملز قائم کی جائے گی۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے معدنیات شیر علی گورچانی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق سب کام ہورہے ہیں، اٹک سے ملنے والے سونے کے ذخائر کی نیلامی کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے انہوں نے...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سرد موسم اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ہو سکتی ہے۔   اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، اور پنجاب کے مختلف اضلاع جیسے لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں دھند چھا سکتی ہے۔ مری، گلیات اور ان کے قریب علاقوں میں شدید سردی، ہلکی بارش اور برفباری ہونے کی توقع ہے۔   گلگت بلتستان میں موسم بہت سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ کشمیر اور اس کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری...
    حیدرآباد:پولیس اہلکار گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو ایس ایس پی آفس لارہے ہیں
     انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کو کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف کی جانب سے اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے  لئے بک پارسل میں کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔انسداد منشیات کے قومی ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی، آبپارہ مارکیٹ میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے نیوزی لینڈ کے لیے بک کروایا گیا پارسل قبضے میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق پارسل میں کیرم بورڈ موجود تھا، جب پارسل کو کھولا گیا، اور اس کی جانچ کی گئی تو کیرم میں...
    لاہور: نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سے منشیات کے ڈیلر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں جو پتوکی سے نصیر آباد منشیات سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان صدام اور سعدیہ بی بی سے 45 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی منفرد کارروائی،کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ، ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے لئے بک پارسل کو قبضے میں لیا گیا۔ پارسل میں موجود کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا...
    اسلام آباد میں کھیلوں کے سامان میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق اے این ایف نے آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ کے لیے بھیجے جانے والے پارسل کو قبضے میں لے لیا۔ پارسل میں موجود کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے لئے کھیلوں کے سامان کا استعمال باعث تشویش ہے۔ منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ...
    ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) امن و امان کی صورت حال بہتر نہ ہو سکی، رہزنی اور چوری کے 4 واقعات رونما، ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حدود ریلوے گراؤنڈ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈکیت اسلحے کے زور پر راشد ملک سے قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ چاکی پاڑہ پرانے حرا اسپتال والی گلی سے کپڑے کے تاجر ابرار غوری کے گھر کے باہر کھڑی نئی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے، اسی علاقے میں قائم نجی اسپتال کی پانی کی موٹر کی تاریں کاٹ کر نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے، اقبال روڈ پر فرقان مسجد کے قریب واقع عزیر خان کی ائر اکیڈمی کے تالے توڑ کر 5 قیمتی لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے، واقعے کی این...
    لاہور: وزیر معدنیات پنجاب نے ضلع اٹک میں اربوں روپے مالیت سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر معدنیات پنجاب شیر علی گورچارنی نے صوبے میں اربوں روپے کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کردی۔ وزیر معدنیات شیر علی گورشانی نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے حکومت پنجاب بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کرے گی۔ ان کے مطابق دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں...
    اٹک میں دریائے سندھ سے غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اٹک میں دریائے سندھ کے کنارے گزشتہ کئی سالوں سے سونے کے ذخائر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، مقامی لوگوں کی جانب سے متعدد بار سونا چوری کی روک تھام کے لیے آواز اٹھائی جاتی رہی لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی نہ کی۔ یہ بھی پڑھیں اٹک میں دریا سے سونا نکلنے کا انکشاف ہر بار مافیا اپنے کام میں بلاخوف و خطرمصروف رہا، لیکن مختلف ذرائع سے وقت کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچایا جاتا رہا۔ ایک اندازے کے مطابق 30 کلومیٹر پنجاب کے ضلع اٹک...
    صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گوچارنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں سونے کے ذخائر مل گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے بیان میں کہا کہ سروے میں اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی ہے اور اندازے کے مطابق 28 لاکھ تولے کے قریب سونے کےذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ وزیر معدنیات نے بتایا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ دی گئی ہے دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام ذخائر کی رپورٹ ہے جیولوجیکل سروےکےبعد نیسپاک نےبھی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کل سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دیں گے اور نیلامی سےمتعلق اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہےجس کی منظوری کابینہ دےگی۔ دوسری جانب سونا نکالنے...
    سٹی42: محکمہ وائلڈ لائف  کے سابق گیم وارڈن پنجاب  بدر منیر   نے کہا کہ  جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائوں گا ۔ پنجاب حکومت کے جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔  سابق گیم وارڈن پنجاب  بدر منیر  اور دیگر  کو محکمہ وائلڈ  لائف پنجاب مینجمنٹ  بورڈ کے  ممبر ان بننے پر  سابق صدر فیلڈ سٹاف ایسوسی ایشن چودھری اعجاز علی گجر ، (ر) وائلڈ لائف انسپکٹر جاوید اقبال و دیگر سٹاف نے  مبارکبا د دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدر منیر کے وائلڈ لائف پنجاب  مینجمنٹ  بورڈ کا ممبر    بننے سے  شکاریوں کی حو صلہ  شکنی ہو گی ۔ سابق گیم وارڈن...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جنگلی حیات کے تحفظ اور ان کی افزائش کے لیے تاریخی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے علیحدہ عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان عدالتوں کے ذریعے جرائم کی خلاف ورزی پر پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے 14 سال بعد وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر اور وزیر برائے جنگلی حیات مریم اورنگزیب نے چئیرمین محمد عدنان ڈوگر کی صدارت میں اجلاس کو ترامیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ترامیم کے تحت جنگلی حیات سے متعلق علاقوں...
    پنجاب کے سابق نگراں وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹک میں 28 لاکھ ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس کی مالیت 8 سو ارب روپے ہے۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یہ سونا اٹک میں 32  کلومیٹر کی پٹی پر دریافت ہوا ہے۔ یہ رقم ڈالروں میں 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ابراہیم حسن مراد کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے اس انکشاف کی تصدیق کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جیولوجیکل سروے نے 127 مقامات سے نمونے اکٹھے کیے۔خیال رہے کہ  ابراہیم حسن مراد پنجاب کی سابق نگراں کابینہ میں صوبائی وزیر تھے۔
    اسلام آباد: پاکستان نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی اس تبدیلی کو سکھ اور ہندو کمیونٹی کی جانب سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اور انہوں نے پاکستان میں مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس نئی پالیسی کے تحت سکھ اور ہندو یاتریوں کو اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے پاکستان میں سفر کرنے میں مزید آسانی ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت سندھ کے پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقات کی۔(جاری ہے) تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ ادی فریال تالپور، رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، دیال داس آڈوانی اور لچھمن داس آڈوانی، سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ مختلف ممالک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ با لا ئی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم مشرقی/شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ سب سے زیادہ بارش:پنجاب: اوکاڑہ 12، نارووال 11، ساہیوال 07، بہاولنگر،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ کشمیر،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ صبح/رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ تاہم میرپور خاص میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13،...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ امریکن کوارٹر میں منشیات فروش دو گروہ میں تصادم کے دوران فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔ تفصیلا ت کے مطابق ریلوے گرا¶نڈ امریکن کوارٹرز میں دو طرفہ فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا ،علاقہ مکینوں میں شدید خوف وہراس،ذرائع کےمطابق علاقے میں منشیات فروش کے دو گروہ میں حدود کے تنازعے پر تصادم کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ شروع ہوگئی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم پولیس کی 3 سے 4 موبائل علاقے میں پہنچ گئیں جبکہ پولیس کیجانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) پاکستان میں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہونے، پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری ہونے کے دعوے، محکمہ موسمیات نے گزشتہ چند روز سے ریکارڈ توڑ سردی کی شدت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعووں پر وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری اور تاریخی سردی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ 12 سے 15جنوری تک کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور...
    کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)کویت کے سرکاری ادارہ برائے انسداد منشیات جنرل ڈپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ ڈرگز کے حکام نے منشیات کے دھندے میں ملوث ایک گینگ کے چار مشتبہ عناصر کو گرفتارکرلیا، ان کا تعلق مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے بتایا گیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزمان میں سے دو عرب شہریت کے حامل ہیں جن میں سے ایک کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ ان میں ایک کویتی خاتون شہری بھی ہے جو بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ میں شامل ہے۔آپریشن کے دوران جنرل ڈیپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ نارکوٹکس نے سکیورٹی سروسز کو دھوکہ دینے کی کوشش میں 16کلو گرام شبو اور 10,000ٹراماڈول گولیاں قبضے میں لے...
    میرپور خاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، ناروال، بہاولپور میں آج بارش کا امکان ہے۔پاکپتن، بہاولنگر، شیخوپورہ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، غیر معمولی شدت یا تاریخی سردی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف موٹرویز پر دھند کی شدت معمول سے زیادہ ہوگئی، ایم 2 لاہور اسلام آباد شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند...
    گوادر (نمائندہ جسارت) ایم پی اے گوادر مولاناہدایت الرحمن نے زمین داروں کے ساتھ احتجاجاً سٹلمنٹ آفس کو تالا لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ آفس لوگوں کو انصاف نہ دے اس کو تالا لگنا چاہیے، سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اگر محکمہ سٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے ذریعے غریبوں، یتیموں بیواؤں، بے سہاروں کی اراضیات ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا تو سخت ردعمل کا اعلان کیا جائے گا،کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکا زنی نہیں کرنے دیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، صوبائی حکومت تحصیل دار...
    سام سنگ نے تصدیق کی ہے کہ اس کا سالانہ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 22 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں کمپنی اپنی نئی فلیگ شپ گلیکسی S25 سیریز کے اسمارٹ فونز لانچ کرے گی۔ اس سیریز میں گلیکسی S25، گلیکسی S25+ اور گلیکسی S25 الٹرا شامل ہوں گے۔ مزید یہ کہ اس بار ایک چوتھا ماڈل بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، جسے ممکنہ طور پر گلیکسی S25 سلم کہا جائے گا۔ یورپی مارکیٹ میں قیمتوں کی لیکس ایونٹ سے پہلے یورپی مارکیٹ میں ان اسمارٹ فونز کی ممکنہ قیمتوں کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔ اگرچہ یورپ اور پاکستان کی قیمتوں میں فرق ہو سکتا ہے، لیکن یہ لیکس ہمیں ان فونز کی متوقع قیمتوں...
    لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کے نئے سسٹم کی آمد کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول لاہور میں اس وقت خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے دن صوبے کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو کر 50 میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔ اس صورتحال نے ٹریفک کی روانی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا بارش برسانے والے سسٹم کے حوالے...
    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پُرفضا مقام پر بنے معروف تاجروں اور شوبز ستاروں کے مہنگے محلات تک پہنچ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عالیشان گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے پُرتعیش علاقے پیسیفک پیلیسیڈز میں امریکا کی مشہور شخصیات کے قیمتی محلات ہیں۔ گلوکارہ اور اداکارہ پیرس ہلٹن کا بھی ایسے ہی گھروں میں شامل ہے جو آتشزدگی میں تباہ ہوگئے۔ پیرس ہلٹن نے انسٹاگرام پر تسویر بھی شیئر کی۔ 15 بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی گیت نگار ڈیان وارن کا بیچ ہاؤس بھی راکھ ڈھیر بن گیا۔ اداکارہ اینا فیرس کا گھر مکمل طور پر جل گیا۔ جمز...
    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پُرفضا مقام پر بنے معروف تاجروں اور شوبز ستاروں کے مہنگے محلات تک پہنچ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عالیشان گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے پُرتعیش علاقے پیسیفک پیلیسیڈز میں امریکا کی مشہور شخصیات کے قیمتی محلات ہیں۔ گلوکارہ اور اداکارہ پیرس ہلٹن کا بھی ایسے ہی گھروں میں شامل ہے جو آتشزدگی میں تباہ ہوگئے۔ پیرس ہلٹن نے انسٹاگرام پر تسویر بھی شیئر کی۔ 15 بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی گیت نگار ڈیان وارن کا بیچ ہاؤس بھی راکھ ڈھیر بن گیا۔ اداکارہ اینا فیرس کا گھر مکمل طور پر جل گیا۔  جمز ووڈ، رکی لیک، یڈی مونٹگ اور اسپینسر پراٹ کے گھر بھی خوفناک...
    لاس اینجلس آتشزدگی؛ امریکی کی مشہور شخصیات اور ان کے راکھ بنے عالیشان محلات کی تصاویر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پرفضا مقام پر بنے معروف تاجروں اور شوبز ستاروں کے مہنگے محلات تک پہنچ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عالیشان گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے پرتعیش علاقے پیسیفک پیلیسیڈز میں امریکا کی مشہور شخصیات کے قیمتی محلات ہیں۔گلوکارہ اور اداکارہ پیرس ہلٹن کا بھی ایسے ہی گھروں میں شامل ہے جو آتشزدگی میں تباہ ہوگئے۔ پیرس ہلٹن نے انسٹاگرام پر تسویر بھی شیئر کی۔ 15 بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی گیت نگار ڈیان...
    کراچی: پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں ایک کارروائی کے دوران منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے امتیاز علی نامی مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے سعودی عرب جدہ روانہ ہو رہا تھا جو اپنے ہمراہ 500گرام کرسٹل آئس اور 80گرام ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہو سکی لیکن ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے شک کی بناء پر مسافر کے ٹرالی بیگ کی اسکیننگ کی اور بعدازاں اسے پھاڑ کر اسکے ہینڈل،...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے ۔اور کل کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا، کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی اس دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ڈونلڈ بلوم کیلئے نیک خواہشات...
    راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...
۱