محکمہ موسمیات  نے 16 سے 18 اپریل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی  کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16 سے 20 اپریل کے دوران دیر سوات شانگلہ بنیر مردان پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری،ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک بنو گلیات وزیرستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 16 سے 18 اپریل کے دوران اور 20 اپریل کی شام کو اسلام آباد تل گنگ جہلم چکوال میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ گجرات گجرانوالہ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا کہ بارش اور آندھی کے دوران شہری کھمبوں درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں، محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ مری کشمیر گلگت بلتستان گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپریل کے دوران محکمہ موسمیات کا امکان ہے بارش اور

پڑھیں:

لاہوریوں کے لیے خوشخبری ؛ کل سے بارشوں کی نوید

سٹی 42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا

 پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 16 اپریل سے 20 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔رواں ماہ کے اختتام پر پنجاب کے میدانی علاقوں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔ سکول ایجوکیشن ،محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے ۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،واسا ،پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں

خطرہ ٹل گیا، بلوچستان یونیورسٹی میں 1 ماہ بعد تدریسی عمل بحال

 دوسری جانب گرمی کی لہر خوب رنگ دکھا رہی ہے، آج لاہور مین ٹمپریچر  40 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا جبکہ سندھ کے کئی علاقوں مین ٹمپریچر اس سے بھی زیادہ بڑھ گیا۔کہا جا رہا ہے کہ گرمی کی لہر کل بدھ کےروز بھی رہے گی اور لاہور مین ٹمپریچر آج منگل کے دن جیسا ہی شدید رہے گا بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کے دن لاہورمیں ٹمپریچر  41 ڈگری سیلسئیس تک برھے گا تاہم ہفتہ کے روز آسمان پر معمول بادل آنے سے شہریوں کو کچھ ریلیف کا احساس رہے گا۔ ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز بادلوں کی موجودگی ٹمرپیچر کو کسی ھد تک کنٹرول کرے گی جو  38 اور  37 ڈگری سیلسئیس تک گرے گا لیکن منگل کے روز ایک بار پھر گرمی کی لہر اپنے جوبن پر ہو گی۔  منگل سے یہ لہر مزید تین سے چار روز تک جاری رہے گی۔ جس پر محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا ہے 

  اہم اسلامی ملک میں تختہ الٹنے کی سازش پکڑی گئی، دہشتگرد گرفتار

ملک کے جنوبی علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہنے کی توقع  ہے ، ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے ،  سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیش گوئی   کی گئی ، 

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 اپریل سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا  ،چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، کرم، باجوڑ، مہمند، پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان میں آندھی اور بارش کا امکان   ہے ، گلگت بلتستان، استور، اسکردو، ہنزہ اور گردونواح میں گرج چمک اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی   کی گئی ہے ، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، میانوالی، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان   ہے ، , 18 اور 19 اپریل کے دوران ڈی جی خان، راجن پور، رائے کوٹ، ساہیوال، خانیوال میں بھی تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہیں ، شدید بارش اور ژالہ باری سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ   ہے ، کسان حضرات گندم کی کٹائی موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں  ،خیبرپختونخوا، کشمیر، مری اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ   ہے ،  شہری دن کے وقت دھوپ سے بچیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں 

ائیرلائن کی غلطی سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین دوبارہ ٹکٹ لے کر وطن پہنچے

 تمام اداروں کو ہدایت، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے 

پی

متعلقہ مضامین

  • لاہوریوں کے لیے خوشخبری ؛ کل سے بارشوں کی نوید
  • پنجاب میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری
  • محکمہ موسمیات کی آئندہ 2روز کے دوران اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
  • پاکستان میں مون سون کے دوران زائد بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی
  • کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان