ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے موجودہ رجحان کا جائزہ ،مہنگائی میں تاریخی اورنمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
چیف شماریات نے بریفنگ میں کہا کہ گذشتہ سال مارچ میں مہنگائی 20.7 فیصد کی نسبت اِس سال مارچ میں صرف 0.7 فیصد پر آگئی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے موجودہ رجحان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف شماریات نے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے بارے میں شرکا کو بریفنگ دی۔
چیف شماریات نے بریفنگ میں کہا کہ پچھلے سال مارچ میں 20.
وفاقی وزیر احسن اقبال نے طلب و رسد کو بہتر بنانے کے لئے مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔ تمام صوبائی حکومتوں کو پرائس مانیٹرنگ نظام کو بہتر بنانے کی بھی تاکید کی۔
عید الضحٰی سے قبل سپلائی چین مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے متعلقہ وزارتوں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ Post Views: 5
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سال مارچ میں
پڑھیں:
پاکستانی پروڈکٹس کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں استحکام آ رہا ہے۔
وہ لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ نے کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہمارا اصل مقصد عوام آدمی کو ریلیف پہنچانا ہے۔ ہم عوام کے خدمت گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی پروڈکٹس کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ چیمبرز کے جائزہ مسائل کو مانا جائے گا۔
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں