اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کے دورۂ بنگلہ دیش کی تاریخ سامنے آ گئی، اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ،متعدد  معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے،یہ2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

"ایکسپریس نیوز " کے مطابق حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں،گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی، اعلیٰ سطحی رابطے بحال ہوئے۔ بنگلہ دیش نے پاکستانی برآمدات پر پابندیاں اٹھا لیں، تجارت میں اضافہ ہوا، سمندری راستے سے براہ راست تجارت شروع ہوئی، براہ راست پروازوں پر اتفاق ہوا، دوطرفہ دفاعی روابط میں مضبوط ہوئے۔

کوالالمپور کی گیس پائپ لائن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 33 افراد زخمی

جنوری میں بنگلہ دیش کے اعلیٰ فوجی حکام نے پاکستان کا دورہ کیا، جوکہ شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد روابط میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار22 اپریل کو 3 روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچیں گے، جس میں وہ بنگلہ دیش کے عبوری چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کے علاوہ ہم منصب توحید حسین اور بنگلہ دیشی کابینہ کے ارکان باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ اس دوران متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش

پڑھیں:

وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر سے رابطہ، رہنماؤں کا تعلقات مضبوطی کی مشترکہ خواہش کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی  گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ  اپریل میں پاکستان کے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے دورہ ڈھاکہ کے حوالے سے پر امید ہے اور کہا کہ ایک تجارتی وفد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔

انہوں نے تمام سطحوں پر دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے ادارہ جاتی نظام کو بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی وفود کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سلسلے میں وزیراعظم نے بنگلہ دیش سے ایک ثقافتی وفد کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے کی تجویز دی جس میں پرانے اور نئے فنکار بالخصوص لیجنڈ اداکارہ رونا لیلیٰ بھی شامل ہوں۔

وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو  پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کل بڑی کمی کا اعلان متوقع  
  • وزیراعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع
  • وزیر اعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر سے رابطہ، رہنماؤں کا تعلقات مضبوطی کی مشترکہ خواہش کا اعادہ
  • اسحاق ڈار 22 اپریل کو تاریخ ساز دورے پر بنگلا دیش پہنچیں گے
  • صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے نماز عید کہاں کہاں ادا کی؟
  • صدر ، وزیر اعظم اور  اہم شخصیات نے نماز عید کہاں ادا کی؟
  • اسحٰق ڈار 22 اپریل کو تاریخ ساز دورے پر بنگلا دیش پہنچیں گے