لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال کی زیر صدارت محکمہ لٹریسی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اڈلٹ لٹریسی کادائرہ کار بڑھانے اور نان فارمل سکولوں کے ذریعے آئوٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے محکمہ لٹریسی کی کارکردگی کو سراہا اور اڈلٹ لٹریسی پر کام کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نان فارمل سکولوں کے ذریعے لٹریسی ریٹ مزید بہتر کیا جا سکتا ہے اور آف سکول بچوں کی بڑھتی تعداد پر اڈلٹ لٹریسی کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اڈلٹ لٹریسی پراجیکٹ کے ذریعے انرولمنٹ اور شرح تعلیم کی بہتری پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب تعلیم کیلئے بہت مہربان اور بجٹ اور ریسورسز کی شارٹیج دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر تعلیم نے محکمہ لٹریسی کو ہدایت کی کہ بجٹ کی شارٹیج کے حوالے سے فوری آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر نان فارمل سکولوں کو ٹیبز فراہم کر دئیے گئے ہیں جبکہ دیگر سکولوں میں بھی سہولیات بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ذریعے

پڑھیں:

آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم

سٹی 42 : آئی جی پنجاب نے خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حامل سی پی اوز، ڈی پی اوز کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان کردیا ۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ اینڈ لائسنسنگ سنٹرز کی کارکردگی، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکولز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ 

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، اے آئی جی فنانس ندا عمر چٹھہ، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی، ڈائریکٹر آڈٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ 

لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کا راج برقرار، ہزاروں مقدمات درج

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حامل سی پی اوز، ڈی پی اوز کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان کردیا، سی پی او راولپنڈی سید خالد حمدانی، ڈی پی اوز جہلم طارق عزیز، مظفر گڑھ رضوان احمد خان کو تعریفی لیٹرز دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ڈی پی اوز اوکاڑہ محمد راشد، ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار، چنیوٹ عبداللہ احمد و دیگر ڈی پی اوز تعریفی لیٹرز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ 

شانگلہ: پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ

آئی جی پنجاب نے پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کے لئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پولیس سروسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کے لیے سنٹرز پر خدمات کا معیار مزید بہتر بنائیں، پولیس خدمت مراکز پر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل انشیٹو پولیس سٹیشنز کے بنیادی پروٹوکولز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا پولیس کے بچوں، تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات، مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو خدمت مراکز کے وزٹ کروائے جائیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال

انہوں نے کہا کہ سمارٹ پولیس سٹیشنز اور سیف سٹیز پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں، فورس، شہداء پولیس کے اہلخانہ کی بہترین فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر پراجیکٹس کا دائرہ کار بڑھایا جائے، آر پی او، ڈی پی اوز پولیس خدمت مراکز، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں۔ 

متعلقہ مضامین

  • ڈمپرز کی ٹکر سے ہلاکتیں، گورنر سندھ کا لواحقین کو پلاٹ و بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا اعلان
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، سعودی وزیر خارجہ
  • آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم
  • ڈمپرز کی ٹکر سے ہلاکتیں؛ گورنر سندھ کا لواحقین کو پلاٹ اور بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا اعلان
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا.سعودی وزیر خارجہ
  • پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے آبادی میں اضافے کو مربوط کرناناگزیر ہے. ویلتھ پاک
  • اپوزیشن اہم مواقع پر واک آئوٹ کر جاتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی
  • گرین بانڈز کے ذریعے فنڈنگ حاصل کرنے کا حکومتی فیصلہ : آئی ایم ایف کے اہداف کی تکمیل کیلئے اہم قدم
  • تہور رانا کی بھارت حوالگی، پاکستان کیلئے نیا چیلنج؟
  • دہشتگردی و منشیات کیخلاف اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ