آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پرمنشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری  ہے، اسلام آباد پولیس کی تازہ کارروائی میں درجنوں ملزمان گرفتار جبکہ منشیات فروشوں کے متعدد ٹھکانے مسمار کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار

 ڈی آئی جی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں،آپریشن میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس ایس پی آپریشنز، سینیئر افسران، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی اور لیڈیز پولیس افسران حصہ لے رہی ہیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف تازہ آپریشن تھانہ کھنہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار کردیے گئے ہیں، دوران آپریشن گھروں، دوکانوں، سرائے، ہو ٹلزاور مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا جارہا ہے۔

منشیات فروشوں اورمنشیات سپلائی کرنے والے درجنوں بڑے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، خصوصی پولیس ٹیمیں منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ڈیلرزکے خلاف کارروائیاں عمل میں لارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس 1446 منشیات فروش گرفتار کرکے 344 کلو چرس اور 11920 لیٹر شراب برآمد کی، اسلام آباد پولیس

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نوجوانوں کی رگوں میں منشیات کا زہراتارنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک شہر بنانے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی جی اسلام آباد اسلام آباد پولیس ٹھکانے مسمار سید علی ناصر رضوی کارروائی گرفتاریاں منشیات فروش.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی جی اسلام ا باد اسلام ا باد پولیس ٹھکانے مسمار سید علی ناصر رضوی کارروائی گرفتاریاں منشیات فروش اسلام ا باد پولیس منشیات فروشوں کے ٹھکانے مسمار اسلام آباد جی اسلام کے خلاف

پڑھیں:

گوجرانوالہ۔ سی آئی اے پولیس کی کاروائی، اسد ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر انچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصر جاوید موہل اورانکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی ۔\378

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
  • نجی ریسٹورنٹ پر حملے کرنے والے 27 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: لیڈی منشیات فروش، افغان باشندے سمیت 13 سپلائرز گرفتار، 31 کلو چرس برآمد
  • منشیات فروشوں کیساتھ رابطے کا الزام، سندھ پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر معطل
  • پولیس جرائم کے خاتمے کے بجائے وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • گوجرانوالہ۔ سی آئی اے پولیس کی کاروائی، اسد ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس نے منشیات کے خاتمے کے بجائے کہا وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہیں، عدالت
  • اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار