پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” کی ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشریات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (ملائیشین ورژن) کی نشریات کی افتتاحی تقریب کوالاکمپور میں منعقد ہوئی۔بدھ کے روز ملائیشیا کے اول نائب وزیر اعظم احمد زاہد نے تقریب کو  مبارکباد کا خط بھیجا۔

تقریب میں ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات   اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، میڈیا، تعلیمی اور دیگر حلقوں سےوابستہ 200معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ملائشیا میں چین کے سفیر اویانگ یوئی جنگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ  اور چائنا میڈیا

گروپ  کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا   اچھے ہمسایہ ، اچھے دوست اور  اچھے شراکت دار بھی ہیں۔ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” میں چینی  صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر ، مضامین اور گفتگو میں استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب کیا گیا ہے

اورعوام کی اولیت، ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، اور تہذیبی تنوع جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس سے  چینی تہذیب اور چینی جدیدکاری کو سمجھنے کے لئے سوچ کا ایک نیا دریچہ کھلے گا۔ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” اب سے ملائیشیا کے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن سمیت ملائشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جا رہا ہے۔ ملائشیا کے  چینی، انگریزی اور مالے زبانوں کے مین اسٹریم میڈیا “سن چیو ڈیلی”، “دی اسٹار” اور “سن شائن ڈیلی” نے بالترتیب اس پروگرام کی نشریات کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ ملائیشین نیشنل نیوز ایجنسی، ملائیشین نیوز ایجنسی ریڈیو، اور ملائیشیا-چائنا پرسپیکٹو نیوز نیٹ ورک جیسے مین اسٹریم ملائیشین میڈیا نے تقریب کی کوریج بھی کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے مین اسٹریم میڈیا ملائیشیا کے

پڑھیں:

چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز  کنگڈم  ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی،  چینی وزارت دفاع

چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز  کنگڈم  ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی،  چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

 بیجنگ :چینی وزارت  دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے  امریکہ کی انفارمیشن ایجنسی کی جانب سے چین کو بد نام کرنے کے حوالے سے بدھ کے روز سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ

امریکہ دوسروں پر جو الزام لگاتا ہے،تو سمجھ لینا چاہئے کہ  یا تو اس نے وہ کام خود کیا ہے یا وہ کر رہا ہے۔ امریکہ چین میں سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور یہ ایک مشہور سائبر اسپیس مسئلہ بھی ہے. “وکی لیکس” سے لے کر “سنوڈن واقعہ”تک ، “اسٹار ونڈ” پروگرام سے لے کر “آپریشن الیکٹرک کرٹن” تک، امریکہ نے سائبر اسپیس میں جو چاہا وہ کیا ہے، اور نگرانی، چوری اور  سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، اور یہ پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ۔

 چین کو بدنام کرنے سے  امریکی”ہیکرز  کنگڈم  ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی۔ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ  چین اور دنیا بھر کے دیگر ممالک پر سائبر حملے بند کرے اور ذمہ دارانہ قول و فعل کے ساتھ انسانیت کو ایک واضح اور محفوظ سائبر اسپیس واپس کرے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز  کنگڈم  ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی،  چینی وزارت دفاع
  • چین اور ملائیشیا اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار ہیں، چینی صدر
  • چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد  
  • پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ  حوالہ جات ” ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
  • چینی صدر شی جن پھنگ  انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم  ملائیشیا
  • چھیوشی میگزین میں شی جن پھنگ کے اہم مضمون  “ثقافتی طاقت کی تعمیر کو تیز کرنا” کی اشاعت
  • چین اور ملائیشیا کو اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہئے، چینی صدر
  • شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ
  • ” شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ