ڈنمارک جانے والی خاتون کے ٹرالی بیگ سے مشکوک مواد برآمد
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈنمارک جانے والی خاتون کے ٹرالی بیگ سے 6.570 کلو مشکوک مواد برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ( اے این ایف) کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 64 کروڑ 96 لاکھ سے زائد مالیت کی 2670 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈنمارک جانے والی خاتون کے ٹرالی بیگ سے 6.
بلوچستان میں نوکنڈی،چاغی کے علاقے سے 2616.4 کلو افیون برآمد ہوئی۔ کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد پر ٹرک میں چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد کر کےملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ کرنل شیر خان انٹرچینج صوابی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 15.6 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد کر کے2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
مزید پڑھیں: منشیات اسمگلنگ کیخلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 2 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
چائنہ چوک سیالکوٹ کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں کے قبضے سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ گوجرانوالہ میں چیک پوسٹ کے قریب خاتون سے 1.8 کلو چرس برآمد کی گئی۔ مغل پورہ انڈر پاس لاہور کے قریب سمیت موٹر سائیکل سواراور اس کے ساتھ موجود خاتون کے قبضے سے 480 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتل
---فائل فوٹوفیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
کراچیاسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ملزمان کی...
پولیس کے مطابق مقتولین میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں، واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔
تینوں افراد پیشی پر تاندلیانوالہ کچہری جا رہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔