Nawaiwaqt:
2025-04-05@23:27:20 GMT

پشاور میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین، منگیتر قاتلہ نکلی

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

پشاور میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین، منگیتر قاتلہ نکلی

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور قاتلہ لڑکے کی منگیتر  نکلی۔ پولیس کے مطابق  27 مارچ کو حیات آباد میں مقتول ابرارکی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی منگیتر اور اس کے دوست ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے، مقتول ابرار اللہ کی شادی 6 اپریل کو طے تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکی ابرار سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے قتل کروا دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پشاور، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع، ایک لاکھ سے زائد کی نشاندہی

میپنگ کے عمل کے لیے 90 سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے شریک ہیں، پشاور میں میپنگ کے لیے 200 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع  کردی گئی ہے، جس سے پتا لگایا جائے گا کہ کس جگہ کتنے غیر قانونی غیر ملکی مقیم ہیں۔ میپنگ کے عمل کے لیے 90 سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے شریک ہیں، پشاور میں میپنگ کے لیے 200 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ اسی طرح  پشاور اور خیبر میں واقع ہولڈنگ سینٹرز کو بھی پولیس کے حفاظتی دستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ دونوں ہولڈنگ سینٹرز میں 230، 230 اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ پشاور میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے خلاف کارروائی ہوگی، تاہم غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے احکامات ابھی نہیں ملے۔ غیرقانی مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ طور پر اپنے وطن بھیجا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بونیر: شہری کے قتل کا ڈراپ سین، منگیتر قاتل نکلی، آشنا کی مدد سے ابرار کو قتل کروایا
  • ڈہرکی؛ لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین، نکاح کے اوپر نکاح، والدین ہی قصور وار نکلے
  • پشاور، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع، ایک لاکھ سے زائد کی نشاندہی
  • پشاور؛ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع؛ ایک لاکھ سے زائد کی نشاندہی
  • پشاور: شادی سے چند روز قبل نوجوان منگیتر کے ہاتھوں قتل
  • عید پر کراچی سے سکھر جانیوالا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
  • کراچی میں ٹریلر کا خونی کھیل جاری، ایک اور نوجوان کی جان لے لی
  • آذر بائیجان کے صدر کا دورہ پاکستان، تاریخ کا اعلان ہوگیا
  • فیملی پر ہوٹنگ کرنے سے منع کیوں کیا؟ نوجوان پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار