حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس دوران 14 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 83 فیصد کم ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی جبکہ 11 سستی ہوئیں، ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ہفتے 26 اشیا کے دام مستحکم رہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بنیاد پر
پڑھیں:
سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بین الاقوامی اور مقامی سطح پر نرخ نئی بلندی پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق 18ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3236 ڈالرکی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
عالمی سطح پر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 1800 روپے مہنگا ہوگیا اور ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 1543روپے کے اضافے سے2لاکھ 92 ہزار 9روپے ہوگئی۔