Daily Ausaf:
2025-04-12@23:21:10 GMT

تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک) تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں بیساکھی کے تہوار شروع ہونے جارہا ہے ، بیساکھی تہوار میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی ہے۔.

ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ضلع بھر کے تعلیمی ادارے پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔

بیساکھی کی تقریبات کا مرکزی پروگرام 14 اپریل کو ہونا ہے، جس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی ہدایات پر سکھ برادری کے بیساکھی تہوار کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

تقریب کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

پاک بھارت مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت 3000 سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت ہے تاہم اس سال 7000 سے زائد بھارتی یاتری آنا چاہتے ہیں۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کے لیے ویزا جاری کرے۔
مزیدپڑھیں:تحائف نہ دینے پر بریک اپ، لڑکے نے لڑکی کے گھر سیکڑوں کیش آن ڈیلیوری آرڈرزبھیج دیے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن عدالت طلبی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے دائر درخواستوں پر 15 اپریل کو سیشن عدالت میں سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکورٹی کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 15 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
  • بیساکھی تقریبات، ریکارڈ 6 ہزار سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے 
  • بیساکھی میلہ، خالصہ جنم دن کی تقریبات، بھارتی سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی
  • ٹیرف حملے: چین کا امریکا کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان
  • بیساکھی میلہ ، دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز
  • مذہبی رواداری کا نیا باب، پاکستان نے بیساکھی کیلئے ریکارڈ ویزے جاری کردیئے
  • وساکھی میلہ پر ہزاروں سکھ یاتریوں  کی آمد
  • بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز ہوگیا
  • ملک بھر میں 145 غیرقانونی تعلیمی ادارے موجود ہونیکا انکشاف