’فرینڈز آف ریاض‘ کے زیر اہتمام تقریب
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ تنظیم ’فرینڈز آف ریاض‘ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ تنظیم " "فرینڈز آف ریاض" کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ pic.
— WE News (@WENewsPk) April 10, 2025
تقریب میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان، سینیٹر سراج الحق نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر پی آئی اے ریاض ریجن کے منیجر محمد بلال احمد نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی خدمات اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایئر لائن کے تعاون کو سراہا۔
پاکستان یوتھ فورم کے سرپرست سید ثاقب زبیر اور صدر مجلس پاکستان رانا عبدالرؤف سمیت دیگر نوجوان رہنماؤں نے نئی نسل کی ترقی اور یکجہتی کے لیے اقدامات پر بات کی۔
تقریب میں محمد وقاص، رانا عظیم، حسیب گوندل، عمران اعوان، کامران اشرف، حمزہ عباس اور دیگر اہم شخصیات نے بھی اظہار خیال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریاض سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز آف ریاضذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریاض سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز ا ف ریاض
پڑھیں:
پاکستان سپر لیگ 10 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا آغاز
پاکستان سپر لیگ 10 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔
تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں قومی ترانے سے شروع ہوئی۔
افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی اسٹیج پر لائی گئی۔
اس موقعے پر ملک کی نامور گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا جادو جگایا۔ انہوں نے ’ماہی یار دی گھڑولی‘، ’جھوم چرخڑا سائیاں دا‘ گا کر محفل کو ابتدا میں جوش و خروش سے بھر دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں