معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے سے متعلق بات چیت کے لیے امریکی وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا۔
یہ بات اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ساوٴتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر 8 سے 10 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ ایرک مائرپاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لئے امریکی انٹرایجنسی وفد کی قیادت کریں گے۔
امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ وفد پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات پر پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمان کا 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کریں گے، 13 اپریل کو کراچی اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، امریکا کسی کا دوست نہیں، یوکرین کے حالات دیکھ لو، امریکا اور اسرائیل مجرم ہیں، انہیں تاریخ معاف نہیں کرے گی، عید پر فلسطین میں بچوں پر بمباری کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین اسرائیل کے سپورٹر ہیں، غزہ کی صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں، مغرب میں باضمیر لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ کو 80 سے 90 فیصد تباہ کردیا گیا ہے، غزہ میں 80 ہزار لوگوں کو بےدخل کردیا گیا۔
غزہ میں 19 لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کیا گیا: انروا
مزید :