نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 (پی ایم آئی ایف 25) میں پاکستان کان کنی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے اسٹریٹجک طور پر تیار ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ پاکستان منرلز ایوسٹمنٹ فورم کا آغاز اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہوا، اس اعلیٰ سطح کی اس تقریب میں پاکستان اپنے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کان کنی اور معدنی سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے ایک مربوط فریم ورک کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، فورم میں تقریباً 300 غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔

پی ایم آئی ایف 25 پاکستان کے ابھرتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور ملک کے وسیع معدنی امکانات کو کھولنے کے لیے عالمی اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

اپنے افتتاحی کلمات میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ریکوڈک جیسے قیمتی ذخائر موجود ہیں، ملک میں نایاب زمینی عناصر، صنعتی معدنیات، غیر دھاتی اور قیمتی پتھروں کے وسیع وسائل بھی موجود ہیں، جن میں پیریڈوٹ اور زمرد شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا، پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں، معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے، پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل کے وسیع امکانات کے ساتھ پاکستان کی ریسورس کوریڈور عالمی سپلائی چین کو نئی شکل دینے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ترقی پسند پالیسی اصلاحات اور سرمایہ کاروں پر مرکوز اقدامات کے ذریعے کان کنی کے شعبے کی تذویراتی ترقی کو ترجیح دی ہے، اور ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھی ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدر فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرمایہ کاری فورم اسٹیک ہولڈرز، شراکت داروں اور دوست ممالک کو نئے امکانات تلاش کرنے اور باہمی فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

پاکستان منرلز انویسمنٹ فورم میں بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین شریک ہیں، فورم انہیں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کان کنی اور معدنیات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گا۔

سرمایہ کاری کیلئے قوانین کو آسان بنایا جارہا ہے، علی پرویز ملک
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے باور کرایا کہ حکومت کی کوششوں سے معاشی استحکام ممکن ہوا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے قوانین کو آسان بنایا جا رہا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے فورم سے خطاب میں زور دیا کہ معدنی وسائل کے حوالے سے بلوچستان کو خاص اہمیت حاصل ہے، حکومت پاکستانی معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پر عزم ہے، انہوں نے مختلف معدنیات کی موجودگی کے حوالے سے اعداد و شمار بھی بتائے۔

بلوچستان میں معدنیات کا بہت زیادہ پوٹینشل ہے، جام کمال
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے بلوچستان میں معدنیات کا بہت زیادہ پوٹینشل ہے، سیکیورٹی کےحوالے سے بھی سرمایہ کاروں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جام کمال نے کہا کہ پاکستان معدنیات میں سرمایہ کاری کی منزل ہے، ہمارے وسائل ممکنہ طور پر اتنے زیادہ ہیں کہ یہ یقینی طور پر مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے بہت زیادہ سرمایہ کاری اور دلچسپی کو راغب کریں گے.

وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انتھک محنت کرکے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جا رہا ہے، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری چند سال کے لیے نہیں، بلکہ طویل مدت کے لیے ہوتی ہے۔

ریکوڈک پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریگا، مارک بیرسٹو
سی ای او بیرک گولڈ، مارک بیرسٹو نے اسلام آباد میں منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان معدنی وسائل کے باعث منفرد حیثیت رکھتا ہے، ریکوڈک پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کرداراداکرےگا۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات کاحصول صنعت کے لیے بہت ضروری ہے، معدنی ذخائر کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسح ق ڈار نے کہا میں سرمایہ کاری پاکستان منرلز پاکستان کی کہ پاکستان نے کہا کہ انہوں نے غیر ملکی کان کنی کے لیے

پڑھیں:

ٹیرف معطلی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال پاکستان سمیت عالمی مارکیٹس میں زبردست تیزی

ٹیرف معطلی کے اعلان کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں تین ہزار تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ سترہ ہزار چار سو چوراسی پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی یہ تیزی ایسے وقت میں آئی ہے جب گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس تیرہ سو اناسی پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ چودہ ہزار ایک سو ترپن پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم ٹیرف معطلی کے فیصلے نے مارکیٹ کو ایک نئی سمت دے دی اور سرمایہ کاروں میں امید کی لہر پیدا کی جس کا واضح اثر آج کی مارکیٹ میں دیکھا گیا دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا جہاں امریکی ڈالر کی قیمت میں اٹھارہ پیسے کمی واقع ہوئی ڈالر کی قیمت دو سو اسی روپے اٹھہتر پیسے سے کم ہو کر دو سو اسی روپے ساٹھ پیسے پر آگئی جس سے معیشت پر دباؤ کچھ کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے عالمی سطح پر بھی ٹیرف معطلی کے فیصلے نے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ میں تقریباً دس فیصد جبکہ نیسڈک کے اسٹاکس میں بارہ فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جاپانی مارکیٹ بھی پیچھے نہ رہی اور نکلئی دو سو پچیس میں آٹھ فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ہانگ کانگ کی ہانگ سینگ مارکیٹ میں بھی دو فیصد کے قریب تیزی دیکھی گئی جبکہ چین کی شنگھائی ایس ای کمپوزٹ انڈیکس نے بھی مثبت رجحان ظاہر کیا ہے تاہم یورپی مارکیٹس اس وقت بھی دباؤ کا شکار ہیں اور وہاں مندی کا سلسلہ جاری ہے ماہرین کے مطابق اگر موجودہ عالمی تجارتی پالیسیوں میں مزید استحکام آیا تو نہ صرف مقامی معیشت بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری میں بھی بہتری آنے کی امید کی جا سکتی ہے

متعلقہ مضامین

  • توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • پاکستان کی پارلیمانی سفارت کاری کی عالمی سطح پر تاریخی فتح ! یوسف رضا گیلانی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین منتخب
  • پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • ٹرمپ کاٹیرف پریوٹرن،عالمی معیشت پر مثبت اثرات
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لے آئیں
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد
  • ٹیرف معطلی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال پاکستان سمیت عالمی مارکیٹس میں زبردست تیزی
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت
  • معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی، ترقی کی راہیں کھول دیں: وزیر خزانہ