راولپنڈی:

راولپنڈی پولیس نے 7 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے قبضے سے 14 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید عرف سیدی سے 4 کلوگرام جبکہ ملزم شعیب سے 3 کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔

صادق آباد پولیس نے ملزم عمران شہزاد سے 1 کلو 800 گرام، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم علی شاہ سے 1 کلو 650 گرام، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ظاہر سے 1 کلو 480 گرام، صدر واہ پولیس نے ملزم شکیل سے 1 کلو 100 گرام اور دھمیال پولیس نے ملزم سہیل اقبال سے 600 گرام چرس برآمد کی۔  

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کے تعاون سے منشیات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس نے ملزم سے 1 کلو

پڑھیں:

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی

چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدر کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس کا ون ویلرز، ہلڑ بازی ، بغیر سائلنسر والے بائیکرز  کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے خصوصی سیکیورٹی اقدامات، کوئیک ریسپانس ٹیمیں مستعد

سی ٹی او اسلام آباد سید ذیشان حیدر کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران 1700 سے زائد بائیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ 500سے زائد موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کیے گئے۔

24 ون ویلرز جبکہ 9 ہیوی بائیکس کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تقریباً 25 لاکھ گاڑیاں اسلام آباد میں داخل ہوئیں۔

سید ذیشان حیدر کے مطابق اوسطاً ساڑھے 8 لاکھ موٹر سائیکل اور گاڑیوں نے مختلف تفریحی مقامات کا رخ کیا۔  75 ہزار سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری میں داخل ہوئیں۔

سی ٹی او اسلام آباد  کے مطابق ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو بھرپور سفری سہولیات فراہم کیں۔ سڑکوں پر ون ویلرز، ہلڑبازی اور بغیر سائلنسر والے موٹر سائیکل والوں کے لئے کوئی معافی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق عید کے روز پبلک پارکوں میں صرف فیمیلیز کو داخلے کی اجازت دی گئی۔ شہریوں کی جانوں کے خطرے کا باعث بننے والے ویلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 500 سے زائد افسران شہریوں کی سہولت کے لئے موجود رہے۔ ٹریفک پولیس کے بہترین انتظامات کی بدولت وفاقی دارالحکومت میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی خدمت اور آسانی کے لیے ہمہ وقت سڑکوں پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام آباد پولیس چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدر مری ون ویلر

متعلقہ مضامین

  • سندھ ہائیکورٹ کے نلکے چوری کرنے والا چور پکڑا گیا، مقدمہ درج ،پولیس
  • پنجاب میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • راولپنڈی میں پولیس ٹیم کو علاقے کی خواتین نے محبوس کرلیا، ویڈیو سامنے آگئی
  • ہیوسٹن میں ایف بی آئی کا منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، پاکستانی نژاد افراد بھی گرفتار
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی
  • سری لنکا میں بھارتی وزیر اعظم کا دورہ، کتوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • عیدالفطر کے بعد اضافی کرایوں کیخلاف سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن
  • دبئی بھیجے جانے والے مصالحوں کے پیکٹ سے 164 کلو سے زائد آئس برآمد
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 60 گرفتار