2025-03-21@02:31:08 GMT
تلاش کی گنتی: 125

«کے ملوث ہونے کے»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے دورانِ تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد اکھٹا کیا ہے۔ یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں بالخصوص مفرور اور غیر حاضر افراد کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ پی...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے۔...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے پاس 4 پاکستانیوں کے اسرائیل جانے کی کوئی معلومات نہیں ہیں، ہمیں بھی میڈیا سے پتہ چلا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں  ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے پاس 4 پاکستانیوں کے اسرائیل جانے کی کوئی معلومات نہیں ہیں، ہمیں بھی میڈیا سے پتہ چلا ہے۔ ہم ابھی اس معاملے پر معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ ہمیں معلوم نہیں کہ ان لوگوں کے پاس کون سے پاسپورٹس تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں موقف کبھی نہیں بدلا اور نہ ہی عرب ممالک کے بارے میں ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ ترجمان...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر حالات ٹھیک نہیں ہیں لیکن اس کے بیک گراؤنڈ میں میں جاؤں گا کہ دیکھیں کہ یہ صوبہ ایک گلدستہ ہے، اس میں بلوچ، پشتون، سرائیکی، سندھی، ہزارے، کیھتران، بروہی،بہت ساری قومیںآباد ہیں تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ جو سوکالڈ سرمچاری کی بات کر رہے ہیں یا صوبے کی آزادی کی بات کر رہے ہیں یا وسائل کی بات کر رہے ہیں یہ ایک ڈھونگ ہے، یہ پیشے کمانے کا ایک ڈھونگ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بنیادی سوال ان پہاڑوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں اور...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ اسے جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ ان جارحانہ عزائم کا اظہار اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ پر قیامتِ صغریٰ برپا کرنے کے بعد سرکاری ٹیلی وژن پر اپنی قوم سے خطاب میں کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ حماس میں مزید طاقت سے حملے کریں گے۔ اب امن مذاکرات جنگ کے شعلوں کے درمیان ہوں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماری طاقت کا مزہ چکھ لیا ہوگا اور حماس جان لے یہ تو ابھی صرف ابتدا ہے۔ یہ خبر بھی...
    غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے یرغمالی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کردی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے کارروائی کرتے رہیں گے۔ ادھر حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے غزہ میں جارحیت نہ رکنے پر اسرائیل تک حملے بڑھانے کی دھمکی دیدی۔ واضح رہے کہ منگل کو اسرائیل نے غزہ جنگ بندی یکطرفہ...
    اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، قطر، ایران سمیت دیگر ممالک نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے قیدی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے، کارروائی کرتے رہیں گے۔...
    لندن/صنعا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں پیر کی صبح ہونے والے دو امریکی فضائی حملوں میں درجنوں افرادکے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں حوثیوں کے ترجمان المسیرہ ٹی وی نے بتایا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی رات دارالحکومت صنعا اور ملک کے دیگر علاقوں میں فضائی حملوں کے بعد پیرکی صبح دو امریکی فضائی حملوں میں ساحلی صوبہ حدیدہ کے ضلع زبید میں کپاس کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جوابی کاروائی میںحوثی باغیوں نے پیر کی صبح بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین پر ہونے والے دوسرے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ٹیلی گرام پر...
    دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ رمضان المبارک میں 21 پاکستانیوں کی شہادت پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ دشمن کے عزائم کیا ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بیرون ملک سے کروڑوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بہادرآباد میں دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کا ایک ہی چہرہ ہے اور وہ بھارت ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا واقعہ نہ پہلا ہے نہ آخری، بھارتی ایجنٹس پاکستان میں حالات خراب کر رہے...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان واقعے میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم آرمی چیف اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
    آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحہ کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا؟ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔ آئی جی کے...
    آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحے کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا انہوں نے کہا کہ کرم میں...
    نئی دہلی/کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )بھارت نے پاکستان کی جانب سے ٹرین ہائی جیکنگ کے سمیت دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کو مستردکردیا ہے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی جانب سے لگائے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں پوری دنیا کو پتا ہے کہ عالمی دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کے لیے دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے.(جاری ہے) قبل ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی سازش غیر ممالک...
    پیپلز کانفرنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو بے اختیار کیا جا رہا ہے اور ان پر معاشرتی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور رکن اسمبلی سجاد غنی لون نے ریزرویشن پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کے ذریعے کشمیری بولنے والے لوگوں کو پسماندہ کرنے اور ان پر معاشرتی بالا دستی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سجاد غنی لون نے اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ریزرویشن پالیسی خطے کے انتظامی اور سیاسی ڈھانچے میں کشمیری بولنے والوں کی موجودگی کو کم کرنے...
    دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے وارداتوں میں ملوث گروپ کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور میں چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے3 رکنی سنیچر و ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مختلف اوقات میں دفاتر اور شاپنگ پر جاتے ہوئے شہریوں کی ریکی کرتے تھے۔ ملزمان موقع پاکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان سے لوٹی گئی نقدی، موبائل فون اور 2 پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان علی ، زوہیب اور فیضان کے خلاف  مقدمہ درج کر کے  تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔...
    تکفیری گروہوں نے اپنے مظالم کی داستان چھپانے کیلئے متعدد لاشوں کو چھپا دیا یا اُن کے گرد اسلحہ رکھ دیا تاکہ دنیا انہیں عام شہری نہ سمجھے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ جمعرات سے صوبہ "طرطوس"، "لاذقیہ"، "حمص" اور "حماء" میں شام پر قابض جولانی باغیوں کے معاندانہ اقدامات کے باعث اب تک 1383 نہتے شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیز علوی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی بے گھر ہو چکی ہے۔ ان انسانیت سوز جرائم پر ردعمل دیتے ہوئے روسی ترجمان وزارت خارجہ "ماریا زاخاروا" نے کہا کہ ماسکو، شام میں اس افسوس ناک سانحے پر تشویش میں مبتلا ہے۔ بے گناہ شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے...
    جنوبی بھارتی اداکار موہن بابو کے خلاف 2004 میں مرنے والی مشہور اداکارہ اور سوریہ ونشم اسٹارسندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موہن بابو کیخلاف آندھرا پردیش کے کھمم ضلع میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر 2004 کے طیارہ حادثے میں سندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ موہن بابو سندریا اور اس کے خاندان کے ساتھ جائیداد کے تنازع میں ملوث تھے اور انہوں نے اداکارہ پر اپنی زمین بیچنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ مزید برآں، شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ موہن بابو نے ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد جائیداد پر...
    چیف جسٹس لاہور ہایئکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تبدیل ہونے والوں میں 2 سیشن ججز، 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل، تبدیل ہونے والوں میں ایک سینئر سول جج اور 8 سول جج شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19 ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تبدیل ہونے والوں میں 2 سیشن ججز، 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل، تبدیل ہونے والوں میں ایک سینئر سول جج اور 8 سول جج شامل ہیں۔
    لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔ لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری نوٹفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں دو سیشن ججز بھی شامل ہیں۔ ماتحت عدلیہ کے تبدیل ہونے والے ججوں میں 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے دیگر ججوں میں ایک سئنیر سول جج اور 8سول جج بھی شامل ہیں۔
    پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے 19ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری نوٹفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں دو سیشن ججز بھی شامل ہیں۔ماتحت عدلیہ کے تبدیل ہونے والے ججوں میں 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے دیگر ججوں میں ایک سئنیر سول جج اور 8سول جج بھی شامل ہیں
    سٹی42:  ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر قانونی پنچایت کا غیر قانونی فیصلہ قبول نہ کرتے ہوئے باپ نے بیٹی کو ونی ہونےسے بچانے کے لیے جان دے دی۔ مظلوم باپ نے خودکشی  کرنےسے پہلے موبائل فون میں وائس نوٹ ریکارڈ کر کے پنچایت  کے ظلم کی کہانی بیان کر دی۔  متوفی نے نام نہاد  پنچایت کے چار ارکان کو بیٹی کو " ونی" کرنے کا ذمے دار  قرار ددیا۔  آڈیو وائس نوٹ کے ذریعہ اپنے آخری بیان میں خودکشی کرنے والے  مظلوم باپ نے  کہاکہ ان کے ساتھ زيادتی کی گئی۔  زبردستی اسٹامپ پیپر ز پر دستخط کروا کر ظلم پر مبنی فیصلہ تھوپا گیا، بس بیٹی بچ جائے،  میں اپنی بیٹی پر قربان ہورہاہوں، اب یہ حرام موت ہے...
      گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے تفتیش میں اہم راز اگل دیے، تفتیشی رپورٹ کمانڈر زرین عرف کرنٹ تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے پاکستان میں دہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے پڑوسی ملک سے مدد ملنے کا انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم زبیر 2016 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور بلوچستان کے شہر تمپ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر زرین عرف کرنٹ ملک میں تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے، جس کے لیے بارڈر کے قریب علاقے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 300 یونٹ تک فری بجلی دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی برادری...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 300 یونٹ تک فری بجلی دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی برادری کو پاکستان کے موسمیاتی...
    ویب ڈیسک : سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سولر سے سب سے سستی بجلی کے پلانٹ لگا رہے ہیں، سولر منصوبے سے 300 یونٹ تک فری بجلی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ  مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے...
    پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ایک بار پھر پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس)پاکستان میں دہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے پڑوسی ملک سے مدد ملنے کا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملزم زبیر 2016 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور بلوچستان کے شہر تمپ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر زرین عرف کرنٹ ملک میں تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے، جس کے لیے بارڈر کے قریب علاقے پابلوچی کے مقام کا انتخاب...
    LONDON: انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے کہا ہےکہ لبنان میں جنگ کے دوران ایمبولینسز، طبی عملے اور صحت کی سہولیات پر اسرائیلی حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ لبنان میں جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے صحت کی سہولیات، ایمبولینسوں اور کارکنان پر مسلسل ہونے والے غیر قانونی حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تفتیش ہونی چاہیے کیونکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ان مقامات کو محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ لبنان کی حکومت پر زور دیتے ہو ئے بیان میں کہا گیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو روم کے قانون کے تحت لبنانی سرزمین...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے عمرہ کے تجربات شیئر کرتے ہوئے ایک حیران کن واقعے کا انکشاف کیا۔ حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن کے دوران انہوں نے بتایا کہ جب وہ حطیم میں نماز پڑھ رہی تھیں، تو کچھ خواتین نے چھپ کر ان کی ویڈیوز بنائیں۔ شائستہ لودھی کے مطابق، نماز کے بعد ان خواتین نے ان سے سوال کیا کہ وہ وہاں کیا کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ شاید ان خواتین کو یہ محسوس ہوا کہ انہوں نے کسی اثر و رسوخ کے ذریعے حطیم میں نماز پڑھنے کا موقع حاصل کیا ہے، تاہم ایسا کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ان کے...
    کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں لوبیا کی آڑ میں امریکن بادام کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کے ذریعے 3ارب 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کا انکشاف کیا ہے۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ میسرز اے آر برادرز نامی درآمد کنندہ جبل علی دبئی سے لوبیا کی آڑ میں چھلے ہوئے امریکن بادام کی بڑی مقدار اسمگل کرکے اپنے گوداموں میں منتقل کررہا ہے۔ اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی نے درآمد ہونے والے لوبیا کے تمام کنٹینرز اپنی تحویل میں لینے کی ہدایات جاری کیں۔ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے...
    بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کینیڈامیں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث نکلے، گلوبل نیوز کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انکت سریواستو کو کینیڈین سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کی ہدایت دی۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کوسنگین خطرہ قرار دیا۔ بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا  ۔ گلوبل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق “2009 میں بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سریواستو گروپ کے نائب چیئرمین انکت سریواستو کو کینیڈا کے سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کی “ہدایت دی تھی۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کوسنگین خطرہ قرار دیا، سی ایس آئی ایس اور کینیڈا کے دیگر حکام کا کہنا ہے کہ سریواستو...
    پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے یو ٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں یہ کون سی مخلوق ہیں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ ایک دو یو ٹیوبرز کو ڈھونڈ رہی تھیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان یوٹیوبرز کو کہاں دیکھیں، اداکارہ نے بتایا کہ وہ یو ٹیوبرز کا کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہیں، انہیں تو بات بھی نہیں کرنی آتی۔ اور...
    بھارتی حکومت کی دیگر ممالک میں غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث رہنے کا ایک اور واقعہ بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی خبر کے بعد منظر عام پر آگیا ہے۔ اس حوالے سے ماضی میں بھی مختلف رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل  سے لے کر امریکا میں قتل کی سازش تک سب کچھ عیاں ہے۔ گلوبل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کاروباری گروپ ’سریواستو گروپ‘ کا ہیڈکوارٹر کینیڈا میں ہے، یہ گروپ نئی دہلی کے ایک خاندان کے زیر انتظام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی حکومت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ...
    ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور املاک کی ضبطگی سمیت بھارت کی تمام غیر انسانی اور پرتشدد کارروائیاں کشمیری عوام کو اپنی جائر جدوجہد آزادی سے روک نہیں سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی اور فرقہ وارانہ ہتھکنڈوں کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت...
    ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے ایف آئی اے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اور سائبر کرائم سرکل کے افسران مشترکہ تفتیش کر رہے ہیں۔ ارمغان کے تمام اکاؤنٹس، منققولہ اور غیر منقولہ پراپرٹیزکو90 دن  کے لیے منجمد کر رہے ہیں، ارمغان نے اپنے اکاؤنٹس سے جن افراد کے ساتھ  ڈیلنگ کی ہے، ان تمام افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ارمغان کے منی...
    معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ساتھ...
    نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے۔جیو نیوز کے مطابق مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سیکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے اور دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ساجد حسن مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اپنے بیٹے ساحر حسن کے ملوث ہونے پر بول پڑے۔ ساجد حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے اور میں مصطفیٰ عامر کے گھر والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب سے میں نے مصطفیٰ کی والدہ کا پیغام سنا ہے مجھے نیند نہیں آ رہی، مصطفیٰ میرے اپنے بیٹے جیسا تھا۔ اداکار نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ انصاف ہو، ناصرف میرے بیٹے کے ساتھ بلکہ جتنے بھی خاندان اس کیس سے جڑے ہوئے ہیں ان سب کے ساتھ انصاف ہو۔ اُنہوں نے میڈیا اور لوگوں کی...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ بیٹے کے ملوث ہونے پر اداکار ساجد حسن کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز کراچی :معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس...
    واشنگٹن ڈی سی —  ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...
    کوئٹہ کے علاقے کلی ملازئی کچلاک میں ڈکیتی میں ملوث 4 افراد کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس سیریئس کرائمز کوئٹہ ذوہیب محسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 15 فروری کو کوئٹہ کے علاقے کلی ملازئی کچلاک میں امان اللہ نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دن دھاڑے چوری کی واردات ہونا سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان تھا، واقعے میں ملوث افراد کی تصدیق سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی گئی جس کے بعد واردات میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 1 گاڑی اور جیولری بھی برآمد کرلی گئی۔ یہ...
    فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )کاشتکاروں کو موسمیاتی موافق فصلیں اگانے کی ضرورت ہے کیونکہ بدلتے ہوئے موسمی نمونوں نے پاکستان میں گندم، کپاس اور چاول جیسی اہم فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے جس سے زرعی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے.(جاری ہے) زرعی ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی مختلف شعبوں کو متاثر کر رہی ہے اور زرعی شعبہ بھی اس سے مستثنی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان جیسے ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہیں جو کاشتکاری پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم کے شدید واقعات کاشت کے انداز...
    —فائل فوٹو مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارشسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج...
    مصطفیٰ قتل کیس میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق بھی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے حوالے سے کارروائی کررہا ہے اور منشیات کی خریدوفروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونےکا انکشات ہوا ہے، منشیات کی ترسیل میں مختلف کوریئر کمپنیزکے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم ساحر نے منشیات سے متعلق تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ارمغان کے ذریعے مصطفیٰ سے ملا تھا، ملزم ساحر نے ارمغان سے رابطے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس: شریک ملزم شیراز کے سنسنی خیز انکشافات ملزم ساحر کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کیا...
    فائل فوٹو مصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، منشیات کی خرید و فروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے حوالے سے کارروائی کر رہا ہے، منشیات کی ترسیل میں مختلف کوریئر کمپنیز کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے منشیات استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد زیر حراست پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں، ملزم ساحر  نے منشیات سے متعلق...
    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ راہگیر بچہ جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کی۔
    ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے لوئر کرم میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن...
    اسلام آباد : انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 برس میں 51 افسران انسانی اسمگلروں کے ساتھ روابط رکھنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں، وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 6 افسران کو نوکری سے نکالا گیا، جبکہ 2023 میں مزید 4 افسران کو برطرف کیا گیا،رواں سال 2024 میں سب سے زیادہ 41 افسران کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان افسران پر غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بحرین کے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سپیکر اور پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ،عشائیہ میں بحرین کے اسپیکر احمد بن سلمان المسلم ۔پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں اور آزاد جموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکرز کو موعو کیا گیا تھا تاہم اسپیکر سندھ اسمبلی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی اپنی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کر سکے۔عشائیہ میں شرکت کرنے والوں میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی، اذاد جموں و کشمیر اسمبلی اسپیکر چوہدری لطیف اکبر، گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نذیر احمد ، پاک-بحرین فرینڈشپ گروپ کے قائم مقام کنوینر چوہدری محمد شہباز...
    انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے51 افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں 51 افسران انسانی اسمگلروں کے ساتھ روابط رکھنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں۔وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 6 افسران کو نوکری سے نکالا گیا، جبکہ 2023 میں مزید 4 افسران کو برطرف کیا گیا۔ رواں سال 2024 میں سب سے زیادہ 41 افسران کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ان افسران...
    کراچی: بلوچستان سے سسٹم داخل ہونے کے بعد کراچی میں پیر کی شب مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثرپیر کی شب شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، پھوارہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں تیزبارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اونچی سطح کے بادلوں کی وجہ سے پیرکوشہرمیں وقفے وقفے سے بادلوں کا سلسلہ جاری رہا، شام کے وقت شہرکے اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، پھوارشروع ہوئی۔ اس دوران شہر کے مضافاتی علاقوں سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد، قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی، ملیر وملحقہ علاقوں میں بونداباندی ہوئی جبکہ صدراورڈی ایچ اے میں پھوار پڑی۔ اس سے قبل شہرمیں...
    کھپرو (نمائندہ جسارت)کھپرو میں ہارٹ اٹیک یا میجر اٹیک میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ غیر معیاری اشیا بازاروں میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ کھلے پکوان کی فروخت بھی جاری ہے جس پر سندھ حکومت کی پابندی ہونے کے باوجود بازاروں میں سرے عام فروخت ہوتا ہے جس کا فوڈ ڈپارٹمنٹ کوئی نوٹس نہیں لیتا جبکہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ بھی جاگنے کو تیار نہیں وجہ معلوم نہ کر سکی کھپرو میں 15 روز کے دوران 10 اموات ہو گئی صرف8 سے 10 منٹ میں اموات ہوئی میجر اٹیک کہہ لیں وجہ صرف کھلا آئل ہے بازاروں میں فروخت ہونے والی غیر معیاری اشیا جو بازاروں میں فروخت ہو رہی ہے فوڈ ڈپارٹمنٹ صرف دفاتر...
    کراچی: 22 ستمبر 2024 کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کے پیپر لیک کیس میں کنٹرولر امتحانات فواد شیخ سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم کی عبوری رپورٹ کے مطابق پیپر لیک کرنے میں امتحانات کے کنٹرولر سمیت کئی افراد ملوث ہیں،ملزم ونود کمار نے ٹیسٹ سے قبل 22 ستمبر 2024 کو صبح 3:06 بجے ایک سے زائدواٹس ایپ گروپس میں پرچہ شیئر کیا، مذکورہ پرچہ اسد اللہ نامی فرد سے واٹس ایپ کے ذریعے سے رات 8:22:54 پر حاصل کیا گیا، انکوائری کے دوران حاصل کیے گئے صوتی آوازوں(وائس میسیجز )میں ساجد علوی لیک پیپر کی خریداری اور تقسیم سے متعلق گفتگو کی ۔ ذرائع کا...
    کراچی: 22 ستمبر 2024 کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کے پیپر لیک کیس میں کنٹرولر امتحانات فواد شیخ سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، شکایت گزار بلاول ملاح کی درخواست پر 18 اکتوبر 2024 کو انکوائری درج کی گئی، جس میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کنٹرولر امتحانات سمیت دیگر افراد کی شمولیت ثابت ہوئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پیپر شیئر کیا گیا۔ فارنزک رپورٹ میں مالی لین دین کے ثبوت بھی سامنے آئے، جس میں وٹس ایپ چیٹس، وائس نوٹس اور سی ڈی آر تجزیے نے مزید شواہد فراہم کیے۔ رپورٹ...
    سینیٹ اجلاس: شیری رحمن اور ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجا اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے جس پر سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے...
    سینیٹ اجلاس: شیری رحمٰن اور ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے جس پر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج پر ہیں، یوسف گیلانی احتجاجا اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی اجلاس کی صدارت نہیں کرنی...
    کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے کے-الیکٹرک کی درخواست پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے ریلیف کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک نے بتایا کہ کے۔الیکٹرک کی نومبر2024 ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس کا اطلاق فروری 2025 میں ہوگا- ترجمان نے بتایا کہ نیپرا نے نومبر2024 کی درخواست پر1.23 روپے فی یونٹ ریلیف کی عارضی ماہانہ ایف سی اے کی منظوری دے دی ہے اور کراچی کے صارفین کو فروری 2025 کے بلوں میں ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر 1773 ملین روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف...
    لاہور (نیوز ڈیسک) میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پرجاری کردی ، دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی۔ س دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17 فیصد کمی ہوئی۔ سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد، العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد اور لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا77.2470 فیصد رہا۔...
    اپنی ایک کال میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سمیت عرب و اسلامی اقوام اور دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں سے مظلوم فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے پر مبنی امریکی-صیہونی سازشوں سے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑے ہونیکی اپیل کی ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین و دیگر عرب ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھناؤنے منصوبوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور جمعہ، ہفتہ و اتوار کے روز منعقد ہونے والی عالمی بیداری مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے...
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں شیخ حسینہ کے جولائی اگست کی عوامی بغاوت کے دوران بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے انکشاف کی حوالہ دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقدمہ چلانے کے لیے انہیں بنگلہ دیش واپس کرے۔ بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے جمعرات کو ڈھاکہ میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر جیمز گولڈمین سے ملاقات کے بعد بی این پی کے چیئرپرسن گلشن دفتر میں پریس بریفنگ میں کہا کہ میں اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا ان کی رپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس میں درست کہا گیا ہے کہ یہ قتل ایک...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سولر کی امپورٹ میں ایک ڈمی کمپنی کے ملوث ہونے اور رقم کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا جس میں 700 ارب روپے کی تجارتی منی لانڈرنگ کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سولر پینل متعلق مسائل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ایف بی آر حکام نے بریفنگ دی کہ سولر کی امپورٹ میں ہم نے 80 مشکوک کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا، 80 میں سے 63 کمپنیاں اوور انوائسنگ میں ملوث نکلیں اور 63 کمپنیوں کی سولر امپورٹ کے لیے 69 ارب کی ٹرانزیکشن مشکوک تھیں۔ اوور انوائسنگ...
    کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے کا تاکید ،زیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب کر لی وزارت خارجہ کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرنے ، متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلند درجات کیے لیے دعا کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کے سیاسی مقصد کے لیے ایندھن نہ بننا، ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، آپ کا کام ذاتی حملے نہیں، عوام کی خدمت کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، اسکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے یونیفارمز پر دستخط کرائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری اسکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، ان اسکولوں کے بچوں...
    لوئر دیر میں خاتون کے ہاں 5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں خاتون کے ہاں5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، زچہ بچہ صحت مندہیں، فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 5بچوں کو جنم دیا ہے
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زچہ اور نومولود بچے مکمل صحت یاب ہیں۔تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عباس کےمطابق علاقہ شگو کی رہائشی خاتون کے ہاں 2 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عباس کے مطابق زچہ اور بچے مکمل صحت یاب ہیں، بچوں کے والد سراج خان نے 5 بچوں کی ولادت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بنوں میں بھی ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا
    بلوچستان کے ضلع سبی کے دور افتادہ گاؤں لونی سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی، محمد خضر فرید لونی اور وجیہہ فرید لونی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اٹلی کی ایک معروف یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کر لی، جہاں انہوں نے 40 سے زائد ممالک کے ہزاروں طلبہ کو شکست دی۔ یہ کہانی عزم اور حوصلے کی ہے۔ ان بہن بھائی نے غربت، قبائلی روایات اور سماجی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے 15ویں پوزیشن حاصل کی۔ خاص طور پر وجیہہ نے خواتین کی تعلیم کے خلاف موجود رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بلوچستان کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی جیت ہے بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے...
    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امریکی صدر سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ان کے منتخب ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں نے کتنی باربات کی ہے تو اس پر امریکا صدر کا کہنا تھا کہ ’بہتر ہے اس کے بارے میں نہ بتانا‘۔ تاہم انہوں نے اتنا کہا کہ وہ (پیوٹن) چاہتے ہیں کہ لوگ مرنے سے بچ جائیں۔ جنوری کے اواخر میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ ولادیمیرپیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ماسکو واشنگٹن...
    اسلام ٹائمز: بیرون ملک مخالف گروپوں کے دعوؤں کے باوجود، ایرانی آبادی بیرونی خطرات کا سامنا کرنے اور اپنی خود مختاری کے دفاع کیلئے مسلسل متحد رہی ہے۔ یہ اجتماعی ہم آہنگی، فخر اور لچک کے مشترکہ احساس کیساتھ ایران کیخلاف جارحیت کو روکنے اور بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو مستحکم کرتی ہے۔ انقلاب مخالف گروہ، قوم اور ریاست کے درمیان تقسیم پر زور دیتے ہیں۔ وہ حقیقت میں کشیدگی بڑھانے کیلئے اکثر جھوٹے بیانیے پر انحصار کرتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کو ان خرافات سے پرہیز اور ایران میں حکومت کی تبدیلی جیسی خواہش کو حقیقت کی کسوٹی پر پرکھنا چاہیئے۔ ٹرمپ انتظامیہ کو بلاشبہ حقیقت پسندی، احتیاط اور پرامن حل کیلئے حقیقی عزم پر مبنی پالیسی...
    ٹھل میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام کو ہر دور میں ایسے مدافعین ملے ہیں کہ جنہوں نے کفر و نفاق کے مقابلے میں دین خدا کے تحفظ اور بقاء کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آئمہ اہل البیت علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں کے سبب آج دین اسلام زندہ اور تابندہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹھل میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، اصغریہ آرگنائزیشن اور مسجد کمیٹی ٹھل کے زیر اہتمام جامع مسجد ٹھل میں منعقدہ جشن مدافعان اسلام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن مدافعان اسلام سے...
    کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی۔ ملک بھر کی طرح کشمور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی طرف سے نکالی گئی۔ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے پینافلیکس اٹھاکر رکھے تھے جس میں کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی علمدار چوک سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور اسسٹنٹ کمشنر کشمور رضا علی سومرو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ریلی میں کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہندو برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائی 76 سال سے بھارتی...
    کراچی (نیوزڈیسک) معروف گلوکار، ٹی وی میزبان اور اداکار فخر عالم کے گھر ہفتہ قبلہونیوالی ڈکیتی واردات میں گھر کے چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ۔پولیس کے مطابق، واردات میں چوکیدار محمد لطیف، ملازم و الیکٹریشن محمد ضیاء اور دیگر 4چار افراد ملوث ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد درخشاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے چوکیدار اور الیکٹریشن کو گرفتار کر لیا ۔مدعی مقدمہ کے مطابق، ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے کیس پر کام...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جس کے تحت اب نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔  یہ اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان نے کیا، رانا مشہود کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، لیپ ٹاپ کے لیے قرض صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم 18 سے 30 سال کی عمر کے طلبہ حاصل کر سکیں گے۔   آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024  انہوں نے مزید...
    اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جس کے تحت اب نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ یہ اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان نے کیا، رانا مشہود کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کے لیے قرض صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم 18 سے 30 سال کی عمر کے طلبہ حاصل کر سکیں گے۔   انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو بھی مالی معاونت فراہم کی...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )سندھ کے کاشتکاروں نے گنے کی قیمت میں 100 روپے فی 40 کلو گرام کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے انہیں نقصان ہوا ہے مل مالکان نے پہلے ہی گنے کی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے اجرا میں تاخیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکاروں کو بے پناہ نقصان پہنچایا اور اب شوگر ملوں نے کرشنگ کا عمل سست کر دیا ہے جس سے فصل کھیتوں سے اٹھانے میں تاخیر ہو رہی ہے.(جاری ہے) سندھ چیمبر آف ایگریکلچر نے صوبائی حکومت سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کیونکہ اگر ملرز کم قیمت پر گنے کی فصل خریدنے پر تلے ہوئے ہیں تو کاشتکاروں کو ان...
    جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ 21 ویں ترمیم کے فیصلے میں مہران اور کامرہ بیس کا بھی ذکر ہے، جی ایچ کیو حملہ کرنے والوں کا ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ پاکستان کے اربوں روپے مالیت کے 2 اورین طیارے تباہ ہوئے تھے، کیا 9 مئی کا جرم ان دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ نجی ٹی ی وی ڈان نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اکیسویں ترمیم کے فیصلے میں مہران اور کامرہ بیس...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اکسیویں ترمیم کے فیصلے میں مہران اور کامرہ بیس کا بھی ذکر ہے، پاکستان کے اربوں روپے مالیت کے دو اورین طیارے تباہ ہوئے تھے، جی ایچ کیو حملہ کرنے والوں کا ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ کیا 9 مئی کا جرم ان دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے  2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں ۔ میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی ،انکا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ۔میجر حمزہ اسرار شہید نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔انکی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔میجر حمزہ اسرار شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ دوسرے شہید 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہیدضلع نصیر آباد کے رہائشی ہیں،سپاہی محمد نعیم شہید نے6 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کادفاع کیا۔انہو نے  سوگواران میں والدین چھوڑے۔ شکر گڑھ ؛2بچے آٹے کے...
    پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں سابق سفیر کا کہنا تھا کہ جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینا ضروری ہے، آخری جائزہ 20 سال قبل لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملکی خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاشی خود انحصاری، اسٹریٹجک شراکت داری اور انحصار سے آزاد ہونے کے لیے قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملیحہ لودھی، جو امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں سفیر رہ چکی ہیں، پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی...
    لاہور : اردو کے معروف شاعر مظفر وارثی کو دنیا سے رخصت ہوئے آج 14 سال ہو گئے ہیں۔ حمد، نعت، غزل یا گیت، ہر صنفِ سخن میں انہوں نے اپنی شاعری کا ایسا جادو جگایا کہ ان کے اشعار آج بھی دلوں میں گونجتے ہیں۔   مظفر وارثی 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ میں پیدا ہوئے، اور ان کا اصل نام محمد مظفرالدین صدیقی تھا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہوئے اور یہاں آ کر ان کی شاعری نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی نعتیں جیسے "یارحمت اللعالمین” اور "تو کجا من کجا”، اور حمد میں "کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے” بہت مشہور ہوئیں۔ ان کی شاعری میں روحانیت اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
    جب بات کی جائے گھر میں خرچ ہونے والے توانائی کے بلوں کی تو پیسہ بہت اہمیت اختیار کر جاتا ہے، خاص طور پر جب ہم توانائی پر آنے والے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ کئی گھریلو آلات ہمارے بلوں میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، اور ان میں سے کچھ آلات ایسے ہیں جو اسٹینڈ بائی موڈ میں ہونے کے باوجود توانائی کا استعمال جاری رکھتے ہیں۔گذشتہ چند سالوں میں توانائی کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو بہت زیادہ ہیں اور عام آدمی کی استطاعت سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ یہ بل عام لوگوں کے لیے درد سر بن گئےہیں۔ ایسے میں کچھ عام عادتیں، جیسے آلات کو اسٹینڈ بائی...
    لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا...
    افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے یرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بھاری ٹریفک پر ہفتے میں ایک دن پابندی لگانے کا یہ اقدام ایک نقطہ آغاز کے طور پر کام کرے گا، وہ اس تجویز کو منظوری اور نفاذ کے لیے کے ایم سی کونسل میں پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پر شہر کی سڑکوں پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی اور شور کی آلودگی کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہر اتوار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہر میں بھاری ٹریفک پر پابندی لگانے کی تجویز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کونسل میں منظوری...
    دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کی دشمن ہیں ۔ 9 نومبر 2024ء کو کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے 2معصوم شہریوں کے بھائیوں کی آہ و پکار اور دل دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔ 29 ستمبر 2023ء کو مستونگ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جوکہ ایک مسجد کے قریب ہوا۔ مستونگ حملے میں شہید ہونے والی ایک کم سن بچی کا والد اپنی معصوم بچی کی تصویر لیے غم سے نڈھال ہے۔ بی ایل اے کے دل دہلا دینے والے حملوں کی ذمے داری خود بی ایل اے نے قبول کی۔ گزشتہ برس بھی بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں...
    عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علماء کو روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں:مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علمائے دین کو قومی دھارے میں لانے کے نام پر انہیں روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں،یہی حربہ ہندوستان پر قابض انگریزوں نے استعمال کیا تھا جس کی مخالفت و مقابلہ علما نے ہی کیا تھا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلاف کی امانت ہے راہ حق پر گامزن اس جماعت سے وابستہ رہیں،وہ اجتہادی غلطی بھی کرے تو نقصان کی...