—فائل فوٹو

مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔

حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش

سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لینے کی سفارش کر دی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملوث اہلکار کے خلاف کارروائی کی گئی، اے ایس آئی ندیم کو اے وی سی سی نے حراست میں نہیں لیا، اے ایس آئی ندیم واقعے کے وقت گذری تھانے میں ڈیوٹی افسر تھا۔

 اسد رضا نے کہا کہ اہلکار کی انکوائری کے لیے ایس پی کو کہا ہے، انکوائری مکمل ہونے کے بعد اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اہلکار کے قتل کیس

پڑھیں:

لکی مروت، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کارروائی، بڑا منصوبہ ناکام

لکی مروت (آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
بنادیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر سٹرک کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینےوالے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس
  • مصطفیٰ قتل کیس: منشیات کی خریدوفروخت میں بین الاقوامی ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • مصطفیٰ قتل کیس، عالمی ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • مصطفی قتل کیس ، دومزید سہولت کاروں ، ایک لاپتہ لڑکی کا نام ظاہر
  • لکی مروت، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کارروائی، بڑا منصوبہ ناکام
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان کا منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، 2 سہولتکاروں، ایک لاپتا لڑکی کا نام ظاہر
  • مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ زندہ تھا، ملزم شیراز کا انکشاف
  • مصطفیٰ قتل کیس: ایف آئی اے مرکزی ملزم کے خلاف پولیس کی معاونت پر آمادہ