جنوبی بھارتی اداکار موہن بابو کے خلاف 2004 میں مرنے والی مشہور اداکارہ اور سوریہ ونشم اسٹارسندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موہن بابو کیخلاف آندھرا پردیش کے کھمم ضلع میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر 2004 کے طیارہ حادثے میں سندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ موہن بابو سندریا اور اس کے خاندان کے ساتھ جائیداد کے تنازع میں ملوث تھے اور انہوں نے اداکارہ پر اپنی زمین بیچنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ مزید برآں، شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ موہن بابو نے ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد جائیداد پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)

واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ سندریا نے مشہور فلم سوریہ ونشم میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا۔ 2004 میں وہ اور ان کا بھائی کریم نگر میں ایک سیاسی مہم کے پروگرام میں جا رہے تھے جب ان کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ان کی موت ہو گئی۔

رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ سندریا اس وقت حاملہ تھیں اور اس حادثے کے بعد انکی لاش کبھی برآمد نہیں ہوسکی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موہن بابو میں ملوث

پڑھیں:

امریکی سفری پابندی میں ممکنہ طور پر شامل ممالک کے نام سامنے آگئے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندی کا حکم نامہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

امریکی سفری پابندی میں ممکنہ طور پر شامل ممالک کے نام سامنے آگئے جن میں پاکستان، افغانستان، عراق، ایران، لبنان شامل ہوسکتے ہیں۔لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام، یمن سفری پابندی کا شکار ممالک میں ممکنہ طور پر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جنوبی کوریا، کیوبا، ہیٹی اور ونیزویلا پر بھی امریکی سفری پابندی عائد ہونے کا امکان ہے، مسافروں کی جانچ کا نظام ٹھیک نہ رکھنے والے ممالک پر ٹرمپ انتظایہ سفری پابندی عائد کررہی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پابندی عائد ہونے کے بعد فہرست میں شامل ممالک کے شہری امریکا نہیں جاسکیں گے، ٹرمپ ایگزیکٹو حکم نامے کے تحت سفری پابندی عائد کرنے جارہے ہیں۔

ممکنہ سفری پابندی کے شکار ممالک کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، اورنج گروپ میں شامل ممالک کے لوگ محدود تعداد میں امریکا کا سفر کرسکیں گے۔یلو گروپ کے ممالک کی حکومتوں کو مسافر جانچ کا عمل ٹھیک کرنے کے لیے دو ماہ دیے جائیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا مکنہ سفری پابندی کا شکار ممالک کے حوالے سے نئی پالیسی پر کام جاری ہے، ترجمان نے سفری پابندیوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
  • افطار پروگرام میں بدسلوکی پر اداکار تھلاپتی وجے کے خلاف شکایت درج
  • پونم پانڈے: متنازعہ شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ
  • پاکستانی سفارتکار کے امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد
  • امریکی سفری پابندی میں ممکنہ طور پر شامل ممالک کے نام سامنے آگئے
  • سیٹ پر ساتھی اداکار کو تھپڑ کیوں مارا؟ صاحبہ نے وجہ بتادی
  • اداکارہ صاحبہ کا ماضی میں ساتھی اداکار کو تھپڑ مارنے کا انکشاف
  • سلمان خان کا کرش کونسی اداکارہ تھیں جن سے وہ شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار نے بتادیا
  • اداکارہ صاحبہ نے سیٹ پر اداکار کو تھپڑ جڑ دیا