مصطفیٰ قتل کیس: منشیات کی خریدوفروخت میں بین الاقوامی ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
مصطفیٰ قتل کیس میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق بھی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے حوالے سے کارروائی کررہا ہے اور منشیات کی خریدوفروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونےکا انکشات ہوا ہے، منشیات کی ترسیل میں مختلف کوریئر کمپنیزکے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزم ساحر نے منشیات سے متعلق تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ارمغان کے ذریعے مصطفیٰ سے ملا تھا، ملزم ساحر نے ارمغان سے رابطے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس: شریک ملزم شیراز کے سنسنی خیز انکشافات
ملزم ساحر کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے جس کے بعد ریکارڈ میں ملزم کے ارمغان سے رابطے سامنے آئے ہیں، منشیات اور مصطفی کے قتل کے حوالے سے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
دوسری طرف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ایس آئی یو نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔
اس موقع پر رفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کے لئے مزید ریمانڈ درکار ہے جس پر عدالت نے ملزم ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیے: منشیات سپلائی: اداکارساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی خیز انکشافات
ملزم کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو ملزم ارمغان کے فون سے ملنے والے ڈیٹا کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا جس میں ان کا ارمغان سے رابطہ سامنے آیا تھا۔ ایس آئی یو نے ان سے اعلیٰ درجے کی چرس بھی برآمد کی تھی جو امپورٹڈ تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ARMAGHAN MURDER CASE MUSTAFA MURDER CASE ارمغان پولیس تفتیش ساجد حسین قتل کیس مصطفیٰ قتل کیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس تفتیش قتل کیس مصطفی قتل کیس قتل کیس حسن کے
پڑھیں:
مصطفی عامر قتل کیس، مشہور اداکار کے گرفتار منشیات فروش بیٹے کے اہم انکشافات
ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا۔ پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ملی ہے اور وہ ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔
ملزم ساحر حسن نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں، ساحر حسن نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کر رہا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ بازل اور یحییٰ نامی منشیات فروشوں سے ڈرگز حاصل کرکے شہر کے پوش علاقوں میں فروخت کرتا ہے۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزم ساحر حسن کو ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔