شام میں نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث عناصر کا ٹرائل ہونا چاہئے، ماسکو
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
تکفیری گروہوں نے اپنے مظالم کی داستان چھپانے کیلئے متعدد لاشوں کو چھپا دیا یا اُن کے گرد اسلحہ رکھ دیا تاکہ دنیا انہیں عام شہری نہ سمجھے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ جمعرات سے صوبہ "طرطوس"، "لاذقیہ"، "حمص" اور "حماء" میں شام پر قابض جولانی باغیوں کے معاندانہ اقدامات کے باعث اب تک 1383 نہتے شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیز علوی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی بے گھر ہو چکی ہے۔ ان انسانیت سوز جرائم پر ردعمل دیتے ہوئے روسی ترجمان وزارت خارجہ "ماریا زاخاروا" نے کہا کہ ماسکو، شام میں اس افسوس ناک سانحے پر تشویش میں مبتلا ہے۔ بے گناہ شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ہم نے تقریباََ 9 ہزار شامی شہریوں کو اپنے فضائی اڈے پر پناہ دی۔ ماریا زاخاروا نے کہا کہ ماسکو سختی کے ساتھ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس اشتعال انگیزی کے مرتکب افراد کا ٹرائل کیا جائے گا۔ انہوں نے شام پر قابض حالیہ ٹولے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماسکو کا موقف ہے کہ دمشق کے موجودہ حکام عوام کی دینی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کے جانی اور قانونی حقوق کی حفاظت کرے۔ واضح رہے کہ مغربی شام میں تکفیری گروہ کے جرائم کا حجم اس قدر زیادہ تھا کہ امریکہ و مغرب کو بھی اس ظلم و ستم پر زبان کھولنا پڑی۔ تکفیری گروہوں نے اپنے مظالم کی داستان چھپانے کے لئے متعدد لاشوں کو چھپا دیا یا اُن کے گرد اسلحہ رکھ دیا تاکہ دنیا انہیں عام شہری نہ سمجھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: چور نے ایمبولینس چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا دی
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے درخشاں سی ویو پر فلاحی ادارے کی ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ایمبولینس کا ڈرائیور واش روم گیا تھا جس کے بعد ملزم نے اس دوران ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش کی۔
ڈرائیور کے شور مچانے پر شہریوں نے ایمبولینس روکنےکی کوشش کی۔
بعد ازاں ملزم سے ایمبولینس بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی۔
ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔