پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے 19ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے 19ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔
لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری نوٹفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں دو سیشن ججز بھی شامل ہیں۔ماتحت عدلیہ کے تبدیل ہونے والے ججوں میں 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے دیگر ججوں میں ایک سئنیر سول جج اور 8سول جج بھی شامل ہیں
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ماتحت عدلیہ کے
پڑھیں:
ٹیم ہڈل میں تاخیر سے شامل ہونے پر روہت، شبمن پر غصہ، ویڈیو وائرل
کراچی:نیوزی لینڈ سے فائنل میں مشروبات کے وقفے میں تاخیر سے ٹیم ہڈل (دائرہ بناکر مشاورت کرنے کا عمل) میں شامل ہونے پر شبمن گل سے کپتان روہت شرما وقتی طور پر ناراض ہوگئے۔
روہت شرما کے ردعمل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی اوپنر شبمن گل سردست ون ڈے میں نائب کپتان کی ذمہ داری بھی رکھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Thala???? (@ictempire_)
کیوی بیٹنگ کے دوران بھارتی حریف غالب تھے اور وقفے کے بعد ٹیم ہڈل میں شبمن نے آنے میں تاخیر کر دی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔