2025-04-07@21:44:31 GMT
تلاش کی گنتی: 5595

«کینالز کی تعمیر»:

    اپنے ایک بیان میں نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے، ہم سب بھائی ہیں میرا پی پی سے قریبی تعلق ہے نہروں کا معاملہ پہلے ایکنک میں آیا تو پی پی نے اعتراض کیا تو میں نے اس منصوبے پر مزید کارروائی موخر کردی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کینالز کے مسئلے پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، حکومت اپنے اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں ںے کہا کہ بعض اوقات کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے، ہم سب بھائی ہیں میرا پی پی سے قریبی...
    اپنے دورہ دمشق کے دوران شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اسرائیل کیساتھ ''پرامن بقائے باہمی'' کا اصول اپنانے پر باغی سرغنہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ''غیر ملکی جنگجوؤں'' کے حوالے سے لاحق پریشانی بھی دور ہونی چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن نے اعلان کیا ہے کہ میں نے آج شام کے عبوری صدر کہلوانے والے باغی سرغنہ محمد الجولانی کے ساتھ ملاقات کی اور شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی کے روڈ میپ کا تمام جوانب سے مکمل جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں گیئر پیڈرسن نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے الجولانی اور اس...
    نامور اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ستاون اسلامی ممالک کو غزہ کی صورتحال پر ڈوب مرنا چاہیئے، ایک طرف انسان مر رہے ہیں اور دوسری جانب دو ارب مسلمانوں نے خاموشی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ اگر کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم پیٹھ پیچھے چھرا تو نہ گھونپیں۔ متعلقہ فائیلیںہرمیت سنگھ پاکستان کے پہلے سکھ صحافی ہیں، جو پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا میں بطور اینکر پرسن کام کر رہے ہیں، ہرمیت سنگھ پبلک نیوز میں صبح کے پروگرام کو ہوسٹ کرتے ہیں، بنیادی تعلق پشاور سے ہے، اردو کے ساتھ پشتو بھی روانی سے بول لیتے ہیں۔ ہرمیت سنگھ سے سینیئر صحافی نادر بلوچ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو...
    اسلام آباد: حکومت نے کینال منصوبے کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا ایک قطرہ پانی کسی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے متنازع کینال منصوبے پر شدید احتجاج کیا اور اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے کینال منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے متنازع کینالوں پر کام فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ کا ایک قطرہ پانی کسی دوسرے...
    معروف مذہبی اسکالر علامہ سید جواد نقوی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان (س) کے سربراہ، مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد علامہ سید جواد نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد علامہ سید جواد...
    سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ نے مولانا حامد الحق حقانی کی دینی، قومی اور سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ان کی گراں قدر کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی اسکالر علامہ سید جواد نقوی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان (س) کے سربراہ، مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نائب مہتمم دارالعلوم مولانا راشد الحق سمیع اور سیاسی جانشین مولانا عبدالحق ثانی سے الحق دفتر میں ملاقات کی۔ علامہ جواد نقوی نے مولانا حامد الحق حقانی کی دینی، قومی اور سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ان کی گراں قدر کوششوں...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ کرم، کوہاٹ، بنوں، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردانہ کاروائیاں ہو رہی ہیں۔ انتظامیہ بے بس، صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے امن کے حوالے سے خاموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں امن و امان کی صورتحال عمومی طور پر اور جنوبی اضلاع میں خصوصیت کے ساتھ انتہائی خراب اور مخدوش ہے، کرم، کوہاٹ، بنوں، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردانہ کاروائیاں ہو رہی ہیں۔ انتظامیہ بے بس، صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے امن کے...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مقدس مزارات کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جائے تاکہ نہ صرف عالم اسلام کی عظمت دوبارہ بحال ہو، بلکہ رسول اللہ ﷺ کے دکھی دل کو بھی تسکین مل سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 8 شوال 1926ء کو جنت البقیع اور جنت المعلی میں واقع بی بی فاطمہ زہرا بنتِ رسول اللہؐ، آئمہ اطہارؑ، امہات المؤمنینؓ، اور صحابہ کرام ؓ کے مقدس مزارات کی مسماری کو قابلِ مذمت اقدام قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے نے کروڑوں کلمہ گو مسلمانوں کے جذبات کو مجروح...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ بی این پی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، حکومت ہماری آواز سننے کو تیار نہیں۔ ساجد ترین نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ مقابلے پر اتری ہوئی ہے، بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ...
    دوشنبے: وسط ایشیائی ملک تاجکستان نے بجلی کے غیر قانونی استعمال پر 10 سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک کی وزارت توانائی و آبی وسائل نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ بجلی کے استعمال کے ضوابط کی خلاف ورزی پر اب فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ نئے قانون کے تحت اگر کوئی شخص میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرے یا اسے بائی پاس کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ تاجکستان میں دہائیوں سے جاری توانائی بحران پانی کی کمی کے باعث مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، ملک میں سال میں...
    فوٹو: پی پی آئی فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کےلیے پاکستان کا معاشی حب کاروبار کے لیے بند رہا۔شہر کے تقریباً تمام کاروباری مراکز بند رہے اور تاجروں نے احتجاج کیا۔ اس دوران مطالبہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی کی بربریت روکنے کا رہا۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی کی تمام مارکیٹس بند رہیں۔ دکانداروں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین کا مطالبہ رہا کہ اسرائیل اپنی بربریت ختم کرے اور فلسطین آزاد ہو۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ہونے کا واضح اعلان کرے۔احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینوں...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر غلط فہمیاں دوری کی جائیں گے، حکومت اپنے اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بعض اوقات کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے، ہم سب بھائی ہیں میرا پی پی سے قریبی تعلق ہے نہروں کا معاملہ پہلے ایکنک میں آیا ایکنک میں آٹھ ارکان ہوتے ہیں مجھے وزیر اعظم نے ایکنک کے اجلاس کی صدارت کی سونپی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکنک میں پی پی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے بھی ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال پر تبصرہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال پر کہا ہے کہ چیزیں ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہورہی ہیں۔  " جنگ " کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ ملک میں طالب علم اور آن لائن کام کرنے والے برباد ہو چکے ہیں۔ اگر انٹرنیٹ نہیں دینا تو اسپیکٹرم کی نیلامی کا کوئی فائدہ نہیں، ہمیں بابوں والے جواب نہیں حقیقی جواب چاہیے۔ اسرائیل کی غزہ پر جارحیت صحافیوں کیلئے مہلک ترین جنگ...
    تاجکستان کی حکومت نے ملک میں بجلی کے شدید بحران سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات اُٹھائے ہیں جن میں سخت سزاؤں کا اطلاق بھی شامل ہے۔ عالمی خبر رساں کے ادارے کے مطابق پانی کی قلت کے باعث بجلی کے شدید بحران کے شکار ملک تاجکستان نے بڑے فیصلے کرلیے۔  تاجکستان کی وزارت توانائی و آبی وسائل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے بجلی کے استعمال سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر فوجداری مقدمات چلائے جائیں گے۔ بجلی کے استعمال سے متعلق نئے قانون کے تحت بجلی کے میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرنے یا کنڈے لگانے پر 10 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ تاجکستان میں بجلی 95 فیصد پن بجلی سے پیدا کی جاتی ہے لیکن...
    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم فتنہ خوارج تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگرد نعیم اللہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے، جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں دہشتگرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے...
    غزہ لہولہو،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام غزہ لہو لہو مہم کے تحت مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا، لاہور،کراچی،اسلام آباد، پشاو،کوئٹہ ملتان، فیصل آباد، سکھر،حیدرآباد ،قصور،گوجرانوالہ ،شیخوپورہ ،نواب شاہ، مٹیاری،ہالا،گولارچی سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،مظاہروں میں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں سمیت تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد شریک ہوئے، شرکا نے اسرائیلی کھلی دہشت گردی پر اقوام متحدہ، او آئی سی، اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔لاہور پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں اسرائیل کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) تاجکستان نے بجلی کے غیر قانونی استعمال پر دس سال قید کی سزا متعارف کرا دی ہے۔ اس وسطی ایشیائی ریاست میں حکام نے یہ قدم ملک میں پانی کی قلت کی وجہ سے کئی دہائیوں سے جاری توانائی کے بحران کے شدت اختیار کر جانے کے بعد اٹھایا ہے۔ تاجکستان میں بجلی کی کھپت ہر سال تقریباً چھ ماہ تک محدود ہے، کیونکہ اس کا پرانا توانائی کا بنیادی ڈھانچہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ ملک کی توانائی اور آبی وسائل کی وزارت نے ہفتے کے روز ''بجلی کے استعمال سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزیوں پر مجرمانہ ذمہ داری‘‘ متعارف کرانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہیدہونے والے اہلکاروں اورڈرون حملہ میں سویلین افراد کے جاں بحق ہونے اورملک کے مختلف علاقوں میں حادثات میں جاں بحق افرادکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی۔(جاری ہے) پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکرکی ہدایت پرمولاناعبدلغفورحیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔
    چولستان، تھل کینالز کی تعمیر کیلئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیخلاف حکم امتناع جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سندھ ہائی کورٹ نے ارسا کی تشکیل، چولستان اور تھل کینالز کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔ عدالت عالیہ سندھ نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم ’رائٹ ٹو اسمبل‘ کے استعمال کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور سب کو اس آئینی اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بی این پی کی کال ہر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لک پاس کے مقام پر دھرنا جاری نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری اور سردار کمال خان بنگلزئی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، اور اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جاری احتجاج، مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دونوں رہنماؤں کو سیاسی و انتظامی سطح پر کی جانے والی حکومتی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں...
    پاکستان میں پانی ذخائر کی صورتحال گزشتہ برس کے مقابلے میں سنگین صورت اختیار کرگئی۔پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) ذرائع کے مطابق پانی کا ذخیرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ کم ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 88 ہزار ایکڑ فٹ تھا، آج تینوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔واپڈا ذرائع کےمطابق گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا میں 2 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ تھا، آج تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 7 اپریل کو منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، مگر وہ عوامی احتجاج کے بعد اپنے فیصلے سے مکر گئے۔روز نامہ امت کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ قیدی کو بنیادی حقوق دیے جائیں۔ فیملی اور رفقا سے ملاقات نہ کروانا ظلم ہے۔ وکلا کی ٹیم کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ عدالتوں کو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔ اگر عدالتیں 17 گریڈ آفیسر سے اپنا فیصلہ نہیں...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے۔  اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی، ٹاسک فورس نے سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اوسطا ساڑھے 7 روپے کمی کی، پاکستان کی معیشت مسحتکم ہو رہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا شہباز شریف نے کہا کہ 72 گھنٹوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، سوچ بچار ہو رہی ہے جلد ہم آپشن سامنے لائیں گے، اس کا فائدہ معیشت...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں مزید کمی کیلیے کوششیں جارہی ہیں، عالمی منڈی میں پیٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پیٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی سے قوم کو ہرشعبے میں فائدہ پہنچے گا جس میں مزید کمی کے لیے کوشش کی جارہی ہے امید ہے کہ چند ماہ میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں کمی واقع ہوئی ہے اس کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، تجاویز پر غور کیا...
    سٹی 42 : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا ہے۔  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا، جس میں انہوں نے کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا، وفاقی حکومت کی ترقیاتی پیکج کی پیشکش، اور کراچی کی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی۔  انٹربینک میں ڈالر مہنگا خط میں کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی بصیرت انگیز قیادت کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ریلوے انفراسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ساتھ ہی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔  اجلاس میں ایم ایل ون پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے خاتمے کیلئے ایک سال کا ٹاسک دے دیا گیا، بتایا گیا کہ ایم ایل ون پر سفری دورانیہ کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، ریسٹرکشنز کے خاتمے سے ٹرینوں کا سفری دورانیہ کم ہو گا۔ مزید کہا گیا کہ ٹریک بحالی کے پراجیکٹس پر کام تیز کیا جائے۔ اس کے علاوہ  کیماڑی حیدرآباد سیکشن پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔  انٹربینک میں ڈالر مہنگا اجلاس میں کہا گیا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر...
    فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دکانوں پر ہر نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں شرجیل میمن، ضیاء لنجار اور آئی جی سندھ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں امن امان کو ہر صورت بہتر کیا جائے۔ انھوں نے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں پولیسنگ کو موثر اور مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔  وزیراعلیٰ سند ھ نے کہا کراچی ملک کی بڑی موبائل مارکیٹ ہے، کاروبار کرنے والوں کو واضح پیغام دیں، دکانوں پر ہر نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شبعے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے،ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جلد آپشنز لائیں گے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ شہبازشریف نے...
    کراچی: انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کردیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق یارکشائر سے تعلق رکھنے والے بیٹر ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی، ٹیم کی بدترین کارکردگی پر جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہیری بروک نے کپتان مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان اور کوچز کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق خلیج کی سب سے بڑی اقتصادی طاقت اور قدامت پسند بادشاہت سعودی عرب میں ملکی سٹاک مارکیٹ کو اتوار چھ اپریل کے دن اس حد تک نقصان برداشت کرنا پڑا کہ اس کے شیئرز کی مالیت میں 6.78 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ کی ’تباہ کُن پالیسیوں‘ کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر یہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سعودی بازار حصص کو ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا نقصان تھا۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے شروع کے دنوں سے لے کر آج تک اس سٹاک مارکیٹ کو محض 24 گھنٹوں میں کبھی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحت کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے. پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ 1250 مراکز صحت کو جدید ترین اور خوش وضع کلینک میں تبدیل کیا جارہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بڑے اسپتالوں میں علاج معالجہ، طبی...
    سندھ ہائی کورٹ نے ارسا کی تشکیل، چولستان اور تھل کینالز کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔عدالت عالیہ سندھ نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی، ارسا کے تشکیل غیر قانونی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ غیر قانونی تشکیل کے بعد ارسا کے جاری کردہ تمام فیصلے...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) جیسی صورتحال اور بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جب کہ 8 اپریل سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 11 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ سمیت ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، باجوڑ اور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے...
    جیکب آباد میں رکن اسمبلی غالب ڈومکی سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جب تک قانون کی بالادستی مجرموں کا تعاقب اور سزا و جزا پر عملدرآمد نہ ہو، امن کا قیام ایک خواب رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک میں بدامنی اور موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث سندھ کے شہری مکمل طور پر غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ معزز شخصیات پر قاتلانہ حملے بدامنی کی بدترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میر غالب حسین خان ڈومکی سے ملاقات کے موقع...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے معیاری خوراک کی فراہمی ناگزیر ہے،پارلیمان صحت کے شعبے میں قانون سازی کے لیے پر عزم ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک عظیم نعمت ہے۔ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ اور خوشحال قوم کی ضمانت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تشنج کی صورتحال کیا ہے، ڈبلیو ایچ او نے آگاہ کردیا اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عالمی یوم صحت عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر  یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی  ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال  تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
    وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور جواب الجواب دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کچھ عدالتی فیصلوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے تاہم آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس کہ عدالتوں نے صرف یہ دیکھنا ہوتا کہ ٹرائل آئین کے مطابق ہے یا نہیں، دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشت گردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )سندھ ہائی کورٹ نے ارسا کی تشکیل، چولستان اور تھل نہروںکی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے سندھ ہائی کورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک تفصیلی جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے.(جاری ہے) درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی، ارسا کے تشکیل غیر قانونی ہے درخواست گزار نے...
    پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے گلگت بلتستان وکلا برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وکلا کے تمام مطالبات کی حمایت کی ہے۔ پاکستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز کی تقرری میں تاخیر پر احتجاج جاری ہے اور وکلا نے 16 اپریل تک عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان اور گلگت بلتستان میں وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟ چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلا برادری کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کوشدید مندی دیکھی گئی اور دوپہر تک 100 انڈیکس میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کی گئی جو بعد دوبارہ شروع کر دی گئی کے ایس ای 100 انڈیکس میں کارروبار کا آغاز 118,791 پوائنٹس سے ہوا تھا لیکن اس میں مسلسل کمی آتی رہی ایک ہی دن میں تیزی سے 100 انڈیکس میں کمی کے بعد سٹاک ایکسچینج میں کارروبار دن 12 بجے کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا .(جاری ہے) عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک دن میں چھ ہزار دو سو پوائنٹس کی گراوٹ حالیہ سالوں میں ایک دن...
    ریلوے کا تین صوبوں کو جوڑنے والی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان ریلوے کی ایک منفرد اور تاریخی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر اپنے سفر پر رواں دواں ہونے جا رہی ہے۔یہ واحد ٹرین جو سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ٹرین 25 اپریل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا مکمل روٹ مین لائن (کوٹری سے اٹک) پر واقع ہے، جو پاکستان کے دل میں بسنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا، لمبا اور یادگار سفر فراہم کرتا...
    نیو گنی(نیوزڈیسک)پاپوا نیو گنی میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم بعد میں منسوخ کردی گئی، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہفتے کے روز علی الصبح پاپوا نیو گنی کے نیو برطانیہ جزیرے کے قریب سمندر میں ایک 6.9 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس سے سونامی کی وارننگ سامنے آئی تاہم اسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ہفتے کی صبح پاپوا نیو گنی کے ساحل پر 6.9 شدت کا زلزلہ...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کینالز کی تعمیر کے لیے ارسا کی پانی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اِرسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیرات کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے ارسا کی پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے اس حوالے سے 18اپریل تک تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر بیرسٹر ضمیر گھمرو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد نہروں کی تعمیر شروع نہیں ہو سکتی۔...
    سندھ ہائیکورٹ نے نئی کینالز سے متعلق ارسا سرٹیفکیٹ پر اسٹے آرڈر جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کے تشکیل اور نہروں کی تعمیرات کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا، عدالت نے ارسا سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر متنازع نہروں کی تعمیر روک دی اور وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیرات کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ارسا کے جاری پانی کے دستیابی سرٹیکفیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا، وفاقی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔...
    ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت میں گواہان نے ملزمہ آمنہ عروج اور دیگر ملزمان کے خلاف اپنے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی اس موقع پر آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ برضمانت ملزم یاسر بھی خود حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوا مقدمے کے فریقین کے وکلاء نے حتمی بحث کے لیے عدالت میں دلائل دیے ڈپٹی پراسیکوٹر عبد الجبار ڈوگر نے کیس پر اپنے حتمی دلائل دیے اور ملزمان کی سزا کی استدعا کی تفتیشی افسر نے بھی کہا...
    عالمی یوم صحت کے موقع پر فلیپ لازارینی کا کہنا تھا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم غزہ میں صحت کے انفراسٹرکچر کی تباہی پر سوگ میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے UNRWA کے کمشنر "فلیپ لازارینی" نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں طبی امداد کا نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم صحت پر کیا۔ اس موقع پر فلیپ لازارینی نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم غزہ میں صحت کے انفراسٹرکچر کی تباہی پر سوگ میں ہیں۔ الجزیرہ نے UNRWA کے کمشنر جنرل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ غزہ میں صحت کے...
     ویب ڈیسک:خانیوال کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔  ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ متاثرہ کوچز کو لائن سے ہٹا کر ٹریک کی بحالی کا عمل جاری ہے۔  ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟
    پی ٹی آئی کے وزراء ایک دوسرے پر کروڑوں کی کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں، امیر مقام
    خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور:ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں گواہان نے ملزمہ آمنہ عروج اور دیگر کیخلاف بیان قلمبند کروا دیا۔ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا برضمانت ملزم یاسر خود حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوا۔ فریقین کے وکلاء مقدمے پر...
    جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ دیر بالا، چترال، پاراچنار...
    لاہور: سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر اس سال بھارت سے پاک انڈیا باہمی معاہدے سے بڑھ کر سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ خالصہ جنم دن کی 326ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاک انڈیا مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت تین ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم اس سال سات ہزار سے زائد بھارتی یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان...
    لاہور: پاکستان ریلوے کی ایک منفرد اور تاریخی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر اپنے سفر پر رواں دواں ہونے جا رہی ہے۔ یہ واحد ٹرین جو سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ٹرین 25 اپریل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا مکمل روٹ مین لائن (کوٹری سے اٹک) پر واقع ہے، جو پاکستان کے دل میں بسنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا، لمبا اور یادگار سفر فراہم کرتا ہے۔ یہ واحد ایکسپریس ٹرین جو لاڑکانہ، دادو، کوٹ ادو، لیہ، میانوالی، بھکر اور ڈیرہ غازی خان جیسے اہم شہروں کو براہ راست کراچی...
    سپریم کورٹ کا سپر ٹیکس نفاذ کیخلاف کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس نفاذ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسٹس امین الدین نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت 15 اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر کریں گے، اگر ہائی کورٹس سے کیسز غلط ٹرانسفر ہوئے تو لسٹ بنا کر جمع کرا دیں، کیسز واپس بھجوا دیں گے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل...
    مظاہرین نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دختر رسول سمیت دیگر آئمہ اطہار کے مزارات تعمیر کروائے، اگر سعودی حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر ہمیں اجازت دے کہ ہم سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا سمیت دیگر آئمہ اطہار کے مزارات تعمیر کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ دختر رسولؑ کے قبر اطہر ایک ویرانے میں ہے، جبکہ آل سعود کے محلات روشنیوں میں نہائے ہوئے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، کربلا گامے شاہ سے بھاٹی چوک تک یوم انہدام جنت البقیع کی ریلی لاہور، کربلا گامے شاہ سے بھاٹی چوک تک یوم انہدام جنت البقیع کی ریلی لاہور، کربلا گامے شاہ سے بھاٹی چوک تک یوم انہدام...
    مظاہرین نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دختر رسول سمیت دیگر آئمہ اطہار کے مزارات تعمیر کروائے، اگر سعودی حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر ہمیں اجازت دے کہ ہم سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا سمیت دیگر آئمہ اطہار کے مزارات تعمیر کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ دختر رسولؑ کے قبر اطہر ایک ویرانے میں ہے، جبکہ آل سعود کے محلات روشنیوں میں نہائے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ لاہور میں کربلا گامے شاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، تحریک حسینیہ پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے شیعہ سنی...
    ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر بھاری تجارتی ٹیرف (ٹیکس) عائد کرنے کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں اتوار کو شدید مندی دیکھی گئی، جو پچھلے پانچ برسوں کی سب سے بڑی یومیہ گراوٹ بن گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی اسٹاک ایکسچینج 6.78 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئی، جس کا مطلب ہے کہ مارکیٹ 800 سے زائد پوائنٹس گر گئی۔ سرکاری ٹی وی الاخباریہ نے رپورٹ کیا کہ اس دن آرامکو سمیت بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں زمین بوس ہو گئیں۔ صرف آرامکو کے حصص میں 6.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے اس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 340 ارب ریال کی کمی آ گئی۔...
    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2 سے 3 فیصد گری ہے۔ برینٹ خام تیل 64 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 60 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی سطح پر گیس کی قیمت ڈیڑھ فیصد کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 3 اپریل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوئی تھی۔ Post Views: 1
    کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہو سکی ہے۔ وادیٔ کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ کی بندش سے طالب عملوں کو آن لائن تدریسی عمل جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس کی بندش سے کاروباری افراد کی آن لائن کاروباری مصروفیات بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ موبائل فون و انٹرنیٹ سروس ہفتے کی شام کو معطل کی گئی تھی۔ Post Views: 2
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے  سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس کی سماعت سینئر وکیل مخدوم علی خان کی عدم دستیابی کے باعث 15 اپریل تک ملتوی کردی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق  سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،سینئر وکیل مخدوم علی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے،وکیل شہزاد عطا الہی نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ سے وہ کیسز بھی سپریم کورٹ ٹرانسفر کر دیئے جو سپر ٹیکس سے متعلق نہیں،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر ہائیکورٹس سے کیسز غلط ٹرانسفر ہوئے تو لسٹ بنا کر جمع کرا دیں،ہم کیسز واپس بھجوا دیں...
    اسلام آباد (آئی این پی)سانحہ سیاچن گلیشئر کے شہداء کی تیرہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ 7اپریل 2012ء کو سیاچن گلیشئر کے گیاری سیکٹر پربرف کا تودا گرنے سے 129فوجی اور 11سویلین شہید ہوئے تھے۔ سانحہ گیاری کے شہدا ء ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔ 7 اپریل 2012 ء کوسیاچن گلیشئر کے گیاری سیکٹر میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈکوارٹرزپر برفانی تودا آن گرا، برفانی تودے نے تقریباً  ایک کلو میٹر کے علاقے کو متاثر کیا۔بٹالین ہیڈ کوارٹر گزشتہ 20 سال سے اسی مقام پر موجود تھا۔ اس علاقے میں پیدل پہنچنا بہت مشکل تھا، سخت موسمی حالات نے امدادی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کیا لیکن پاک فوج کے باہمت جوانوں نے اس آپریشن کو...
    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر حکومت محکمہ انسداد دہشت گردی کے قیام کے آخری مراحل میں ہے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رینجرز کی تعیناتی کی کابینہ سے باضابطہ منظوری حاصل کر لی گئی ہے جس کے تحت ایک ہزار جوان اور 300 افسران مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت بھرتی کیے جائیں گے جو مقامی ہوں گے۔ سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے واضح طور پر کہا کہ رینجرز فورس کی قیادت...
    کراچی‘ گڈو‘ سکھر (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی نے سکھر بیراج پر (سندھو بچائو، سندھ بچائو) مہم کے سلسلے میں احتجاجی دھرنا دیا جس میں جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ سندھ کے حقوق کیلئے نعرے بازی کی گئی۔ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے غلط فیصلوں نے ملک کو کمزور کر دیا ہے۔ سندھ کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو سمیت دیگر نے دھرنے سے خطاب کیا۔ کینالز کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا۔ لاڑکانہ میں بھی خیرپور پل پر دھرنا دیا گیا جس سے ٹریفک متاثر رہی۔ اس کے علاوہ سکھر‘ نوشہرو فیروز‘ سجاول اور...
      ڈی جی سعید صالح جمانی کے عرفان بیگ سے ویگو گاڑی لینے کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے عرفان بیگ کے خلاف کارروائی ماتحت عملے کے ذریعے سست روی کا شکار کر دی جاتی ہے، ذرائع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں افسران کی نورا کشتی کے درمیان ڈی جی سعید صالح جمانی کی رٹ خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایم ڈی اے میں موجود ایک گروپ پانچ گریڈ کے میل ویکسی نیٹر عرفان بیگ کی مکمل حمایت میں مصروف ہیں جس نے جعلسازی سے ایم ڈی اے میں اپنے پنجے اس طرح گاڑے ہوئے ہیں کہ وہ ڈی جی کے تمام منصوبوں کو اپنے اثر سے چوپٹ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل...
    اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، عالمی قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی افغان تارکین وطن کے انخلا کی مہم جاری رہے گی۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان بھی عالمی اصول کے تحت غیر قانونی تارکین کو ان کے وطن بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 307 افراد کو امین ہاؤس ٹرانزٹ کیمپ سے ملک بدر کیا گیا، ابتدائی طور پر 313 افراد کی فہرست مرتب کی گئی، حکومت سندھ کی یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ...
    سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے عظمیٰ بخاری کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ آپ کا تعلق اور بنیاد پیپلزپارٹی سے ہے لہذا ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز...
    پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اپنے وزرا ایک دوسرے پر کروڑوں کی کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔  پشتخرہ پشاور میں یوم تشکر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں عوام کو سستی بجلی اور دیگر ریلیف پر عوام کو خوشی اور تشکر کا پیغام دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک سال میں جو کارکردگی دکھائی ہے، وہ قابلِ ستائش ہے اور اسی خوشی میں خیبرپختونخوا کے تمام 36 اضلاع میں...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر سندھ سے ہی نہیں پنجاب سے بھی آواز اٹھ رہی ہے، ہمارا اس معاملے پر مؤقف بالکل واضح ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عظمیٰ بخاری پیپلزپارٹی میں رہ چکی ہیں، اس لیے وہ ایسے اختلافی بیانات نہ دیں، اور کوئی بھی بات کرنے سے قبل پانی کی تقسیم کا 1991 کا معاہدہ پڑھ لیں۔ یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو نے کہا کینالز کو بننے نہیں دیا جائیگا، یہ سب کے لیے پیغام تھا، شرجیل میمن انہوں نے کہاکہ 1991 کے معاہدے میں پانی کی تقسیم کا معاملہ بالکل...
    ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  پی پی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجمان کے بیان پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن کو بچایا ہے، پیپلزپارٹی شروع سے ہی جمہوری پارٹی رہی ہے۔ خورشید شاہ کے مطابق کینال کا معاملہ صرف سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے، اگر کینال کے معاملے پر یہی صورتحال رہی تو پاکستان پانی کی ایک ایک بوند کو ترسیں گے۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا ...
    حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی جس کی بنیاد خانوادہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد و درینہ عداوت کی دشمنی شامل تھی، جنت البقیع کی تعمیر کے مسلئے پر آواز بلند کرنا عالم اسلام انسانیت کے لئے غیرت مند مسلم ہونے کی دلیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کی طرف سے ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ضلعی صدر ساجد علی انصاری، سید شیر علی شاہ کاظمی، سید شمیم نقوی کی زیرقیادت حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب...
    وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، کینالز، بلوچستان اور کے پی کی صورتحال زیربحث WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جہاں دریائے سندھ میں کینالز بنانے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں امن وامان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات زیر بحث آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو افغان باشندوں کی اپنے ملک واپسی کے لیے جاری آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر...
    MAHARASHTRA: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کالج کے ایک تقریب میں 20 سالہ طالبہ تقریر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے شہر دھراشیو میں قائم ایک کالج میں تقریب تھی جہاں 20 سالہ طالبہ تقریر کر رہی تھیں اور اسی دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبہ تقریر کے دوران گر گئی تھیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ یہ واقعہ دھراشیو کی تعلقہ پرانڈا کے علاقے مہارشی گوروواریا شندے ماہویدیالایا میں پیش آیا اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے تاہم یہ...
    حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی جس کی بنیاد خانوادہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد و درینہ عداوت کی دشمنی شامل تھی، جنت البقیع کی تعمیر کے مسلئے پر آواز بلند کرنا عالم اسلام انسانیت کے لئے غیرت مند مسلم ہونے کی دلیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کی طرف سے ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ضلعی صدر ساجد علی انصاری، سید شیر علی شاہ کاظمی، سید شمیم نقوی کی زیرقیادت حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب...
    مقررین نے کہا کہ حکومتِ پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی حمایت میں جارحانہ سفارتکاری کا عمل تیز کرے، پاکستان سے غاصب اسرائیلی ریاست کا دورہ کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف...
      پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت پر حکومت کا ایک کامیاب سال مکمل ہونے پر صوبہ بھر کے تمام 36 اضلاع میں یوم تشکر منانے کے لیے خصوصی عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر پشاور یوم تشکر کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار ثابت ہوا ملک اور قوم کو ریلیف صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی دے سکتے ہیں، ناممکن کو ایک بار پھر ممکن کر...
    نارروال(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ترقی ہے پاکستان کو اس دوڑ میں بھارت سے جتوانا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک کو ترقی دینی ہے اور پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں بھارت سے جتوانا ہے۔ احسن اقبال نےکہا کہ ن لیگ جب بھی حکومت میں آتی ہے تو ملکی ترقی کا پہیہ چلنے لگتا ہے۔ اور ن لیگ سے جب بھی ملک چھینا جاتا ہے تو ترقی کا پہیہ الٹا چلنے لگتا ہے۔ وفاقی وزیر...
    سائنس کی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو افراد کم LDL کے لیے اسٹیٹن استعمال کرتے ہیں ان میں ڈیمنشیا اور الزائمر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:طرز زندگی میں تبدیلی کینسر سے بچ جانے والوں کی عمر بڑھاتی ہے؟ جرنل آف نیورولوجی میں شائع ایک نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق ’ bad ‘، LDL کولیسٹرول کی کم سطح کا مطلب ڈیمنشیا اور الزائمر کی بیماری کا کم خطرہ ہے۔ کم کثافت والے لیپو پروٹین یا LDL والے کولیسٹرول کی سطح 70 mg/dl سے کم رکھنے والے افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ 26 فیصد کم اور الزائمر کا خطرہ 28 فیصد کم ہوتا ہے۔ ایسا ان تمام لوگوں کے مقابلے میں ہے جن میں LDL...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی کوتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کا ایک گروپ شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں افغان بارڈر سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ 4 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ توقع...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) جماعت اسلامی نے 11 اپریل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے غزہ کی صورتحال پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، آج سے پورے ملک میں غزہ کی صورتحال پر عوامی مہم شروع کریں گے، 11 اپریل کو پاکستان سے فلسطین مارچ کریں گے، لاہور میں 11 اپریل کو امریکی سفارت خانہ کی طرف مارچ کرکے جائیں گے، شاہراہ فیصل کراچی پر 13 اپریل کو مارچ کریں گے، 20 مارچ کو مارچ کی شکل میں اسلام آباد امریکی قونصل خانہ کی طرف جائیں گے، پوری قوم کو 20 اپریل کے مارچ میں...
    قیام امن کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔ ہم قیام امن کے سلسلے میں پولیس اور حکومت سے مکمل تعاون کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت علامہ مقصود علی ڈومکی، آل ڈومکی اتحاد کے وائس چیئرمین حاجی شاہ مراد ڈومکی، جنرل سیکرٹری عبدالفتاح ڈومکی، ضلعی صدر منصب علی، رحمدل خان ٹالانی، ڈومکی یوتھ ونگ کے صدر مظفر علی ٹالانی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صوبہ سندھ  کے نائب صدر...
    اپنے بیان میں امان اللہ کنرانی نے کہا کہ بلاول کے نانا نے بھی پانچ سال تک زور لگا کر بھی بلوچوں کو صفحہ ہستی سے نہ مٹا سکے، مگر وہ خود انہی کے ہاتھوں مٹ گئے جنکے دست و بازو بن کر بلاول آج ہمیں دھمکا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ طاقت کے ذریعے بلوچوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے والے خود مٹ گئے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی گڑھی خدابخش میں زوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر انہی کی پیروی میں جوش خطابت میں ایک بار پھر ملک میں باالعموم مسائل کے حل کو بات چیت و مذاکرات کی بجائے طاقت...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حسن خیل کے علاقے میں پاکستان-افغانستان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔  وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا. انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات...
    اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
    حافظ نعیم الرحمان : فوٹو فائل امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کریں گے، 13 اپریل کو کراچی اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا...
    لاہور: حافظ نعیم الرحمان نے آج سے جماعت اسلامی کی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی آج سے اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کریں گے، 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ ہوگا، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے پارلیمنٹرین کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا سعودی عرب، مصر سمیت مسلم ممالک سے بات کرے کہ اسرائیلی گھیراؤ کو توڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فلسطین کے...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے آج سے پارٹی کی معمول کی تمام سرگرمیاں مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کیا جائےگا، جبکہ 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں ’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ کی صورت حال پر پاکستان سے پارلیمنٹیرینز کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا، سعودی عرب، مصر سمیت تمام مسلم ممالک سے بات...