Islam Times:
2025-04-08@01:21:41 GMT

سکھ اینکر ہرمیت سنگھ کا غزہ کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

نامور اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ستاون اسلامی ممالک کو غزہ کی صورتحال پر ڈوب مرنا چاہیئے، ایک طرف انسان مر رہے ہیں اور دوسری جانب دو ارب مسلمانوں نے خاموشی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ اگر کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم پیٹھ پیچھے چھرا تو نہ گھونپیں۔ متعلقہ فائیلیںہرمیت سنگھ پاکستان کے پہلے سکھ صحافی ہیں، جو پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا میں بطور اینکر پرسن کام کر رہے ہیں، ہرمیت سنگھ پبلک نیوز میں صبح کے پروگرام کو ہوسٹ کرتے ہیں، بنیادی تعلق پشاور سے ہے، اردو کے ساتھ پشتو بھی روانی سے بول لیتے ہیں۔ ہرمیت سنگھ سے سینیئر صحافی نادر بلوچ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

نکاح نامہ اصلاحات پر مبنی شارٹ فلم ’بول اُٹھو‘ کی نمائش کیلئے پیش

نکاح نامے سے متعلق اصلاحات پر مبنی شارٹ فلم ’بول اُٹھو‘ کی خصوصی اسکریننگ کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق خصوصی اسکریننگ تقریب پشاور پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں سابق صوبائی محتسب رخشندہ ناز، وکلا، طلبا، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

فلم میں خیبرپختونخوا میں نکاح خوانی سے جڑے متعدد مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، جن میں غیر رجسٹرڈ اور غیر مستند نکاح خواں کا مسئلہ نمایاں ہے۔ اس شارٹ فلم کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں یکساں نکاح نامہ جاری کیا جائے تاکہ قانونی اور سماجی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

فلم میں نکاح سے قبل ایچ آئی وی اور تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے، نکاح خواں کی تربیت کو لازم بنانے، اور خواتین کو نکاح نامہ پڑھنے، سمجھنے اور خود پُر کرنے کا حق دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

نکاح نامہ تحریک کے تحت بنائی گئی اس مختصر فلم ’بول اُٹھو‘کا مقصد نکاح کے عمل کو زیادہ باخبر، بااختیار اور محفوظ بنانا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر نئے اسرائیلی حملے، صحافی سمیت کم ازکم پچیس افراد ہلاک
  • سینئر صحافی اور انگلش جرنلزم میں معتبر نام آفتاب رضا خان کی نماز جنازہ ادا
  • صحافی فرحان ملک کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور
  • پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور
  • پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور
  • اسرائیلی فوج کا صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی زندہ جل گیا، 7 زخمی
  • پی ٹی آئی اختلافات، شہرام ترکئی کے بعد عاطف خان بھی گنڈاپور کے متنازع انٹرویو پر بول پڑے
  • شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی کا رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
  • نکاح نامہ اصلاحات پر مبنی شارٹ فلم ’بول اُٹھو‘ کی نمائش کیلئے پیش