بلاول اپنے نانا کی طرح طاقت کے استعمال کی دھمکی دے رہے ہیں، امان اللہ کنرانی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اپنے بیان میں امان اللہ کنرانی نے کہا کہ بلاول کے نانا نے بھی پانچ سال تک زور لگا کر بھی بلوچوں کو صفحہ ہستی سے نہ مٹا سکے، مگر وہ خود انہی کے ہاتھوں مٹ گئے جنکے دست و بازو بن کر بلاول آج ہمیں دھمکا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ طاقت کے ذریعے بلوچوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے والے خود مٹ گئے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی گڑھی خدابخش میں زوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر انہی کی پیروی میں جوش خطابت میں ایک بار پھر ملک میں باالعموم مسائل کے حل کو بات چیت و مذاکرات کی بجائے طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔ امان اللہ کنرانی نے کہا کہ بلاول کے نانا نے بھی پانچ سال تک زور لگا کر بھی بلوچوں کو صفحہ ہستی سے نہ مٹا سکے، مگر وہ خود انہی کے ہاتھوں مٹ گئے جن کے دست و بازو بن کر بلاول آج ہمیں دھمکا رہے ہیں۔ بہتر ہے اپنی ماں کی طرح عاجزی و انکساری اور ماں کی محبت والی ریاست کی ترجمانی کریں۔ بنگال میں طاقت کے نتائج سب کے سامنے ہیں، لہٰذا طاقت کے استعمال کی باتوں سے گریز کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امان اللہ کنرانی طاقت کے
پڑھیں:
وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، کینالز، بلوچستان اور کے پی کی صورتحال زیربحث
لاہور:وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جہاں دریائے سندھ میں کینالز بنانے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں امن وامان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات زیر بحث آئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو افغان باشندوں کی اپنے ملک واپسی کے لیے جاری آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر بھی مبارک باد دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی صورت حال پر بریف کیا، اس دوران بلوچستان اور کے پی میں امن امان کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور امن امان کی صورت حال دن بدن ٹھیک ہو رہی ہے۔