Islam Times:
2025-04-07@15:37:33 GMT

غزہ کے طبی مراکز مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، UNRWA

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

غزہ کے طبی مراکز مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، UNRWA

عالمی یوم صحت کے موقع پر فلیپ لازارینی کا کہنا تھا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم غزہ میں صحت کے انفراسٹرکچر کی تباہی پر سوگ میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے UNRWA کے کمشنر "فلیپ لازارینی" نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں طبی امداد کا نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم صحت پر کیا۔ اس موقع پر فلیپ لازارینی نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم غزہ میں صحت کے انفراسٹرکچر کی تباہی پر سوگ میں ہیں۔ الجزیرہ نے UNRWA کے کمشنر جنرل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ غزہ میں صحت کے مراکز مسلسل حملوں کی زد میں ہیں۔ امدادی کارکن مارے اور زخمی کئے جا رہے ہیں۔ طبی آلات کا فقدان ہے۔ اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں 2 ملین افراد کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ وہاں کی عوام بہت ساری ذہنی بیماریوں کا شکار ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں ہیں صحت کے

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں فتح

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔

 قذافی اسٹیڈیم پاکستان ویمنز نے 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

پاکستانی بیٹرز منیبہ علی اور نتالیہ پرویز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 113 گیندوں پر 87 رنز اور 60 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔

گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹر شبیکا گجنابی 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں جبکہ نشرہ سندھو نے 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فاطمہ ثناء، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے بالترتیب 35، 42 اور 24 رنز دے کر 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کا پہلا میچ 9 اپریل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں   صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نویں اور دسویں  جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان
  • ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں فتح
  • کراچی میں نویں اور دسویں کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا
  • چین کا غیر ملکی زرمبادلہ  16 ماہ  سے مسلسل 3.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ پر مستحکم 
  • منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو نے لگی
  • غزہ میں 15 امدادی کارکنوں کے لرزہ خیز قتل پر اسرائیلی فوج کا موقف تبدیل، عالمی برادری میں تشویش
  • منگلا ڈیم میں پانی کی سطح  میں مسلسل کمی
  • منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی
  • میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 3,300 سے بڑھ گئی