فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دکانوں پر ہر نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں شرجیل میمن، ضیاء لنجار اور آئی جی سندھ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں امن امان کو ہر صورت بہتر کیا جائے۔ 

انھوں نے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں پولیسنگ کو موثر اور مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔ 

 وزیراعلیٰ سند ھ نے کہا کراچی ملک کی بڑی موبائل مارکیٹ ہے، کاروبار کرنے والوں کو واضح پیغام دیں، دکانوں پر ہر نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بنایا جائے۔ 

آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ موبائل مارکیٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ خرید و فروخت کی ایس او پی طے ہوئی ہیں۔

اجلاس کو چوری کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے اسپیئر پارٹس کی خرید و فروخت کے معاملے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ 

آئی جی سندھ نے کہا کہ چوری کی گاڑیوں کے سامان کا کاروبار کرنے پر 234 اسکریپ ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی خرید و فروخت

پڑھیں:

وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے، سندھ حکومت

ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے۔ سندھ حکومت کی ترجمان نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال ہوگیا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کے مطابق ہر 3 ماہ میں سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔ سمعتا افضال نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا بہترین فورم سی سی آئی ہے، جس کا اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کسانوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، مریم نواز
  • 300 گراؤنڈ، سپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان: ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بڑھائیں گے، امن ہو گا تو کھیل ہونگے: مریم نواز
  • وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے، سندھ حکومت
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو امریکا میں بزنس فروخت کرنے کیلئے مزید 75 دن کی مہلت دیدی
  • ٹیکسلا کو عالمی ثقافتی شہر بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
  • امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دیدی
  • چاہتے ہیں حکومت بجلی کی خرید و فروخت میں پڑے ہی نہیں، وفاقی وزیر توانائی
  • مریم اورنگزیب کی زیر صدارت راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جائزہ اجلاس
  • ٹرمپ نے ٹک ٹاک غیرچینی خریدار کو فروخت کرنے کیلئے ڈیڈلائن دے دی