ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر بھاری تجارتی ٹیرف (ٹیکس) عائد کرنے کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں اتوار کو شدید مندی دیکھی گئی، جو پچھلے پانچ برسوں کی سب سے بڑی یومیہ گراوٹ بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی اسٹاک ایکسچینج 6.78 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئی، جس کا مطلب ہے کہ مارکیٹ 800 سے زائد پوائنٹس گر گئی۔ سرکاری ٹی وی الاخباریہ نے رپورٹ کیا کہ اس دن آرامکو سمیت بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں زمین بوس ہو گئیں۔

صرف آرامکو کے حصص میں 6.

2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے اس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 340 ارب ریال کی کمی آ گئی۔ الاقتصادیہ اخبار کے مطابق صرف ایک دن میں 500 ارب ریال (تقریباً 133 ارب ڈالر) کا نقصان ہوا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک پر 29 فیصد تک کا ٹیرف نافذ کیا ہے، جس کے بعد یورپ اور ایشیا کی مارکیٹیں بھی شدید مندی کا شکار ہو چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پیر کو جب عالمی مارکیٹیں کھلیں گی تو مزید گراوٹ کا خدشہ موجود ہے۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف، امریکا سے مذاکرات کیلئے حکومت کا اہم اجلاس

اسلام آباد:

امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔

حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور برآمد کنندگان سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔

اجلاس میں نئے امریکی ٹیرف کے خاص طور پر پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات پر ممکنہ منفی اثرات کے سدباب کا جائزہ لیا گیا۔

حکام کے مطابق پاکستان کی امریکا کو برآمدات کا حجم اوسط پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر سے زیادہ ہے، امریکا کیلئے پاکستانی برآمدات کا زیادہ تر حصہ ٹیکسٹائل پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس حوالے سے ایک ورکنگ گروپ اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی بھی قائم کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار 882 پوائنٹس گرگئی، عالمی مارکیٹیں بھی کریش
  • سعودی سٹاک مارکیٹ پانچ سال کی نچلی ترین سطح پر، نصف ٹریلین ریال کا نقصان
  • ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف، امریکا سے مذاکرات کیلئے حکومت کا اہم اجلاس
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی 6 ہزار پوائنٹس کی تاریخی گراوٹ‘ ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل
  • ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پاکستان پہنچ گئے ، اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
  • ٹرمپ ٹیرف کے اثرات: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار روک دیا گیا
  • سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 500 ارب ریال کا نقصان
  • امریکی ٹیرف: سعودی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، اربوں ریال ڈوب گئے
  • ٹرمپ ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا، 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے